بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جموں اور وادی میں جاری بارشوں سے معمول کی زندگی متاثر ‘جموں صوبے میں اسکول بند

جموں صوبے میں آج بھی بارشیں متوقع‘ سرینگر جموں شاہراہ کے علاوہ مغل روڈ بھی ٹریفک کیلئے بند

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-19
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
جموں اور وادی میں جاری بارشوں سے معمول کی زندگی متاثر ‘جموں صوبے میں اسکول بند
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جموںکشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں سے بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور کچھ علاقوں میں تیز جبکہ کچھ علاقوں میں درمیانی درجے کی بارشیں ہو رہی ہیں۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں۱۹؍اگست تک کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دوران جموں وکشمیر کے کچھ علاقوں میں شدیدبارشوں کا امکان ہے جبکہ اس دوران کہیں کہیں تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارشیں ہوسکتی ہیں۔
ترجمان کا کہناتھا کہ بعد ازاں۲۳سے۲۵ ؍اگست تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا ایک اور مرحلہ متوقع ہے ۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ جموں کشمیر کے کچھ علاقوں میں۱۹؍اگست تک بھاری اور تیز بارشوں کا امکان ہے اور اس دوران کہیں کہیں بادل پھٹنے ، سیلابی ریلے آنے ، لینڈ سلائیڈنگ ہونے اور پتھر کھسک آنے کے بھی خطرات ہیں۔
لوگوں سے ندی نالوں، دریاؤں اور کمزور تعمیراتی ڈھانچوں کے نزدیک جانے سے احتراز کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ایڈوائزری میں مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ موسمی صورتحال کے مطابق اپنے سفر کا منصوبہ بنائیں۔
مانسون اور مغربی ہوائوں کے اتصال کے نتیجے میں اگلے۲۴گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں وسیع پیمانے پر بارشوں کا امکان ہے ۔ترجمان کا کہنا تھا’’کچھ ماڈل تجویز کرتے ہیں کہ بانڈی پورہ، گاندربل اور سری نگر اضلاع کے آس پاس کے علاقے میں تیز بارشیں ہوسکتی ہیں لہٰذا سیلابی ریلوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے ‘‘۔
دریں اثنا حکام نے موسمی صورتحال کے تعلق سے ایڈوائزیز جاری ہیں جن میں لوگوں سے احتیاط برتنے کی تاکید کی گئی ہے ۔
جموں صوبے میں شدید بارشوں اور خراب موسمی حالات کے پیشِ نظر ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن جموں نے اعلان کیا ہے کہ آج یعنی۱۸؍اگست اور کل ۱۹؍اگست کو تمام سرکاری و نجی اسکول بند رہیں گے ۔
اس دوران وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر ،جموں قومی شاہراہ کو کئی مقامات پر چٹانیں کھسک آنے کے باعث ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا ہے ۔
مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ موسم ٹھیک ہونے اور قومی شاہراہ صاف ہونے تک اس پر سفر کرنے سے احتراز کریں۔
ٹریفک حکام نے پیر کو بتایا کہ کئی مقامات پر چٹانیں کھسک آنے کے پیش نظر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل معطل کر دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر اس وقت بھاری بارشیں ہو رہی ہیں اور تمام طرح کی گاڑیوں کو روک دیا گیا ہے ۔
حکام نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ موسم ٹھیک ہونے اور قومی شاہراہ صاف ہونے تک اس پر سفر کرنے سے احتراز کریں۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ قومی شاہراہ کے متعلق اپ ڈیٹ حاصل کرنے کیلئے ٹریفک پولیس ٹویٹر ہینڈل،ٹریفک کنٹرول یونٹ جموں، ٹریفک کنٹرول یونٹ سری نگر اور ٹریفک کنٹرول یونٹ رام بن کجی طرف رجوع کریں۔
ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر کئی مقامات پر چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے ۔
مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ موسم ٹھیک ہونے اور روڈ صاف ہونے تک اس پر سفر کرنے سے گریز کریں۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ کئی مقامات پر چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پورے مغل روڈ پر موسلا دھار بارشیں ہو رہی ہیں اور تمام طرح کی گاڑیوں کی نقل و حمل کو روک دیا گیا ہے ۔
مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ موسم ٹھیک ہونے اور روڈ صاف ہونے تک اس پر سفر کرنے سے گریز کریں۔
حکام نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ روڈ کے متعلق اپ ڈیٹ حاصل کرنے کے لئے ٹریفک پولیس ٹویٹر ہینڈل، ٹریفک کنٹرول روم جموں اور ٹریفک کنٹرول روم سری نگر کی طرف رجوع کریں۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوراب بھاری بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سی پی رادھا کرشنن کو بلامقابلہ نائب صدر بنانے کی کوشش میں راجناتھ سنگھ

Next Post

منشیات کی سمگلنگ :سرکاری ملازم کو نوکری سے برطرف کیا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
منشیات کی سمگلنگ :سرکاری ملازم کو نوکری سے برطرف کیا گیا

منشیات کی سمگلنگ :سرکاری ملازم کو نوکری سے برطرف کیا گیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.