جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

الیکشن کمیشن ذمہ داریوں سے بھاگ رہا ہے : کانگریس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-19
in قومی خبریں
A A
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

کانگریس نے کہا ہے کہ جب لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی ووٹ چوری کے خلاف بہار میں ووٹر ادھیکار یاترا شروع کر رہے تھے ، اس وقت الیکشن کمیشن نے الزامات کا جواب دینے کے بجائے ان کے سوالوں کو مسترد کر دیا اور ذمہ داری سے بھاگنے کی کوشش کی، لیکن ممبران پارلیمنٹ اس کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس کے خلاف ضروری اقدامات بھی کئے جا سکتے ہیں۔
کانگریس کے گورو گوگوئی نے پیر کے روز یہاں کانسٹی ٹیوشن کلب میں انڈیا الائنس کے لیڈروں کی پریس کانفرنس میں کہا کہ الیکشن کمیشن سوالوں کا جواب دینے کے بجائے ذمہ داریوں سے بھاگ رہا ہے ، لیکن ممبران پارلیمنٹ اس کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں گے اور وقت آنے پر ضروری کارروائی کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے ۔ الیکشن کمیشن مسٹر راہل گاندھی اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں کے سوالوں کا جواب نہیں دے پا رہا ہے اور اس کے برعکس سیاسی پارٹیوں پر سوال اٹھا رہا ہے ۔ کمیشن ذمہ داریوں سے بھاگ رہا ہے جسے قبول نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن بتائے کہ وہ 45 دن میں ووٹنگ فوٹیج کیوں ضائع کرتا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے اپنی پریس کانفرنس میں شفاف انتخابات کرانے کی ذمہ داری سے انکار کیا ہے ۔ پریس کانفرنس میں کمیشن کو اپنی خامیوں پر وضاحت دینی چاہئے تھی اور اپوزیشن کے سوالوں کا جواب دینا چاہیے تھا لیکن اس کے برعکس اس نے سیاسی جماعتوں پر سوال اٹھائے اور سوال پوچھنے والی جماعتوں پر ایک طرح سے حملہ کیا۔ سوال یہ تھا کہ بہار میں ووٹر لسٹ کی جامع نظر ثانی کیوں جلد بازی میں کی جا رہی ہے ؟ مہاراشٹر میں ووٹر کیسے بڑھے ؟ کمیشن آدھار کی درستگی کے خلاف کیوں ہے ؟ ان سوالوں کے جواب نہیں ملے ۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس سے واضح ہوتا ہے کہ کمیشن میں ایسے افسران کام کر رہے ہیں جو غیر جانبدار نہیں ہیں۔ ایسے افسران کسی بھی قسم کی شکایت پر تحقیقات کے خلاف ہیں۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ الیکشن کمشنر کو سمجھنا چاہئے کہ کمیشن میں افسران آتے اور جاتے رہیں گے لیکن اراکین پارلیمنٹ اس پرنظر رکھے ہوئے ہے اور وقت پر ضروری اقدامات بھی کئے جائیں گے ۔
سماج وادی پارٹی کے رام گوپال ورما نے کہا کہ اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی کے رہنما اکھلیش یادو نے الیکشن کمیشن پر 2022 میں ووٹروں کے نام حذف کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اس کے بعد ڈی جی پی نے مسٹر اکھیلیش یادو سے حلف نامہ طلب کیا تھا لیکن اس حلف نامے پر اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے ۔ اس وقت 18000 ووٹروں کے نام حذف کر دیے گئے تھے ،جن میں مسلمان اور یادو طبقہ کے نام بھی شامل تھے ۔ ہم نے شکایت کی لیکن اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شبھانشو شکلا کی وطن واپسی پر پورے ملک میں جشن کا ماحول ہے : جتیندر سنگھ

Next Post

سی پی رادھا کرشنن کو بلامقابلہ نائب صدر بنانے کی کوشش میں راجناتھ سنگھ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
قومی خبریں

ہندوستان اور جنوبی افریقہ نے دوطرفہ رشتوں کو اور مضوط بنانے کے عزم کا اظہارکیا

2026-06-03
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

مغربی ایشیا کے بحران اور تیل کی قیمتوں پر مودی کی خاموشی نامناسب: کانگریس

2026-06-03
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں مقررکیئے گئے پانچ ججوں نے عہدے کا حلف لیا

2026-06-03
’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
قومی خبریں

وزیراعظم نے چھ سال مکمل ہونے پر پی ایم سواندھی یوجنا کو سراہا

2026-06-02
Next Post
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ

سی پی رادھا کرشنن کو بلامقابلہ نائب صدر بنانے کی کوشش میں راجناتھ سنگھ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.