اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

فلم ادئے پور فائلز معاملہ: فلم کی ریلیز پر پابندی برقرار، ہائی کورٹ نے مقدمہ کو دوبارہ رویژن اتھارٹی کے پاس بھیجا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-08-02
in قومی خبریں
A A
ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

نئی دہلی// فلم اودے پور فائلز نامی متنازعہ ہندی فلم کی ریلیز کے خلاف داخل پٹیشنوں پر آج دہلی ہائی کورٹ میں ایک بارپھر سماعت عمل میں آئی جس کے دوران مولانا ارشد مدنی کی نمائندگی کرتے ہوئے سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل نے عدالت کو بتایا کہ رویزن اتھارٹی نے جو آرڈ پاس کیا ہے وہ قانونی طور پر درست نہیں ہے اس میں مختلف تکینکی خامیاں ہیں نیز مرکزی سرکار کو فلم سے سین کٹ کرنے کا اختیار بھی نہیں ہے ۔
جمعیۃ علما ہندکی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق دہلی ہائی کورٹ چیف جسٹس دیویندر کمار اپادھیائے اور جسٹس تشار راؤ گڈیلا نے دوران سماعت اس بات کو نوٹ کیا کہ رویزن اتھارٹی کی جانب سے مولانا ارشد مدنی کی فلم کی نمائش کے لیئے جاری کیئے گئے سرٹفیکیٹ پر نظر ثانی کی درخواست پر پاس کیئے گئے آرڈر میں تیکنکی خامیاں ہیں لہذاعدالت نے اس معاملے کو دوبارہ سینٹرل گورمینٹ کے پاس بھیج دیا۔ انہوں نے فلم سے سین کٹ کرنے کے مرکزی حکومت کے اختیار پر بھی سوال اٹھائے ۔ دوران سماعت عدالت نے مرکزی سرکار کی سرزنش بھی کی اورکہا کہ انہوں نے فلم سے متنازعہ سین حذف کرنے میں کونسا پیمانہ اختیار کیا تھا، کس بنیاد پر انہوں نے چند مخصوص سین کٹ کئے ۔
عدالت نے مولانا ارشد مدنی کی نظر ثانی کی عرضی پر سماعت کرکے رویژن اتھارٹی کو اگلے منگل کی شام تک آرڈ جاری کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے رویزن اتھارٹی کو حکم دیا کہ وہ فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد فیصلہ صادر کرے ، ہائیکورٹ میں مقدمہ کا فیصلہ نہ ہونے تک فلم کی نمائش پر روک رہے گی۔مرکزی سرکار کی نمائندگی کرنے والے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل آف انڈیا چیتن شرما نے دوران سماعت قبول کیا کہ آرڈر پاس کرنے میں رویزن اتھارٹی سے تکینکی غلطی ہوئی ہے چنانچہ اس معاملے کو دوبارہ رویزن اتھارٹی کو بھیجا جاسکتا ہے ۔
دوران سماعت فلم پروڈیوسر کی نمائندگی کرنے والے وکیل گورو بھاٹیا نے عدالت سے گذارش کی کہ فلم کی نمائش پر لگی روک پر جلد از جلد عدالت کاررائی مکمل کرے کیونکہ 8/ اگست سے ملک کے سیکڑوں سنیما گھروں میں فلم کی نمائش کی بکنگ ہوچکی ہے ۔عیاں رہے کہ گذشتہ دنوں فلم کے پروڈیوسر امت جانی کی جانب سے داخل کردہ پٹیشن پر سپریم کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوئی مالیا باغچی نے سماعت کی تھی اور اس مقدمہ کو دوبارہ دہلی ہائی کورٹ بھیج دیا تھا۔اس سے پہلے کی سماعتوں پر سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل نے عدالت کو بتایا تھا کہ انہوں یہ فلم دیکھی ہے اور فلم دیکھنے کے بعد وہ اندرسے دہل گئے تھے کیونکہ فلم میں ایک مخصوص فرقے کے خلاف نفرت آمیز مناظر دکھائے گئے ہیں لہذا عدالت کو اس فلم کو دیکھنا چاہئے ۔
کپل سبل نے یہ بھی کہا کہ جو بھی جج یہ فلم دیکھے گا وہ اس کی ریلیز کی اجازت ہرگز نہیں دے گا۔آج عدالت نے کنہیالال قتل مقدمہ کا سامنا کررہے محمد جاوید کی بھی عرضداشت پر سماعت کی جس نے فلم کی ریلیز کے خلاف پٹیشن داخل کی ہے ۔سینئر ایڈوکیٹ مینکا گروسوامی نے عدالت کو بتایا کہ فلم میں نہ صرف ایک مخصوص طبقے کے خلاف نفرت آمیزموادموجودہے بلکہ عدلیہ پر بھی فقرے کسے ہیں اور فلم میں دو ایسے مقدمات کے تعلق سے بھی تبصرہ موجودہیں جو فی الحال عدالت میں زیر سماعت ہیں جن میں گیان واپی مسجد کامقدمہ اور کنہیا لال قتل کامقدمہ شامل ہیں۔انہوں نے عدالت سے یہ بھی کہا کہ فلم کی ریلیز سے منصفانہ ٹرائل متاثر ہوسکتی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہنگامہ آرئی کے سبب لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی

Next Post

ادویات کی قیمتوں میں کمی نہ کی تو انہیں سزا کا سامنا کرنا پڑے گا: ٹرمپ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے
قومی خبریں

برکس بات چیت میں پوتن اور مودی تجارت، دفاع اور یوکرین پر توجہ مرکوز کریں گے

2026-09-13
اناج کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے شعبہ برائے خوراک و عوامی تقسیم اور فوڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ
قومی خبریں

اناج کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے شعبہ برائے خوراک و عوامی تقسیم اور فوڈ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ

2026-09-13
سہارنپور کی قدیم مسجد کا انہدام، غیر قانونی و غیر دستوری،مسلم پرسنل لا بورڈ کی شدید مذمت
قومی خبریں

سہارنپور کی قدیم مسجد کا انہدام، غیر قانونی و غیر دستوری،مسلم پرسنل لا بورڈ کی شدید مذمت

2026-09-13
جموں و کشمیر میں چار نئے ویدر ریڈار نصب ہوں گے؛ ڈاکٹر جتندر سنگھ کا اعلان
قومی خبریں

ملک بھر میں کینسر کے علاج کی سہولیات کی توسیع ضروری: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2026-09-13
قومی خبریں

وکست بھارت کی تعمیر میں اپنا تعاون دیں نوجوان: وجیندر

2026-09-13
قومی خبریں

خواتین کمیشن کی کانفرنس خواتین کی آواز دبانے اور بی جے پی کی تعریف پر مرکوز رہی: کانگریس

2026-09-13
Next Post
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط

ادویات کی قیمتوں میں کمی نہ کی تو انہیں سزا کا سامنا کرنا پڑے گا: ٹرمپ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.