اتوار, جولائی 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

سعودی اور فرانسیسی کردار نے دو ریاستی حل کا جمود توڑ دیا : مصری وزیر خارجہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-31
in عالمی خبریں
A A
logoi-ff
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران امریکہ جنگ ! خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی

امریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی

قاہرہ //
مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور فرانس کے کردار نے دو ریاستی حل پر عمل درآمد کے معاملے میں جمود کو متحرک کیا ہے۔ انھوں نے یہ بات بدھ کے روز العربیہ” اور "الحدث” سے خصوصی گفتگو میں کہی۔
مصری وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سرپرستی میں نیویارک میں منعقدہ "دو ریاستی حل” کانفرنس میں شرکت کے موقع پر زور دیا کہ اسرائیل کو سکیورٹی صرف دو ریاستی حل کے ذریعے ہی مل سکتی ہے”۔
بدر نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ خوراک کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ انھوں نے غزہ میں قحط کو "ناقابل تصور” قرار دیا۔
غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی کوششوں کے حوالے سے عبد العاطی نے واضح کیا کہ "مصر غزہ میں فائر بندی کے مذاکرات کی کامیابی کے لیے پوری قوت سے دباؤ ڈال رہا ہے”۔ ان کا کہنا تھا کہ "قاہرہ امریکا اور قطر سے روزانہ رابطے میں ہے”۔
مصری وزیر خارجہ نے بتایا کہ قاہرہ کے پاس "جنگ بندی کے بعد غزہ میں سکیورٹی انتظامات اور حکمرانی سے متعلق ایک واضح منصوبہ موجود ہے”۔
عبد العاطی نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ "مصر سیکورٹی کے فرائض سنبھالنے کے لیے سیکڑوں فلسطینیوں کو تربیت دے رہا ہے”۔
دو ریاستی حل کانفرنس کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ "فلسطینی اسرائیلی تنازع کا خاتمہ دو ریاستی حل کی بنیاد پر ہونا چاہیے”، جیسا کہ کانفرنس کے اختتام پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا۔ بیان میں زور دیا گیا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جائے اور اسے اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دی جائے۔
بیان میں کہا گیا کہ "خطے کی اقوام اور ریاستوں کے درمیان معمول کے تعلقات اور پُر امن بقائے باہمی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک غزہ میں جنگ کا خاتمہ، تمام یرغمالیوں کی رہائی، قبضے کا خاتمہ، تشدد اور دہشت گردی کو ترک کرنا، ایک خود مختار جمہوری فلسطینی ریاست کا قیام، تمام عرب علاقوں سے قبضے کا خاتمہ اور اسرائیل و فلسطین کے لیے مؤثر سکیورٹی ضمانتیں فراہم نہ کی جائیں”۔
بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ "جنگ، قبضہ اور نقل مکانی کے ذریعے امن حاصل نہیں ہو سکتا … دو ریاستی حل ہی اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کی امنگوں کو پورا کرنے کا راستہ ہے”۔ علاوہ ازیں اس بات کی نشان دہی بھی کی گئی کہ "ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے جو اسرائیل کے ساتھ پُر امن طور پر ساتھ رہے”۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد کا نیا ریکارڈ قائم

Next Post

امریکہ کاربن کے اخراج کی حد سے متعلق رپورٹ کو مسترد کر ے گا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

ایران امریکہ جنگ ! خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی

2026-07-24
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی

2026-07-24
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
عالمی خبریں

میئر نیویارک کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کے بیان پر یوٹرن

2026-07-24
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے بیلسٹک میزائل اب بھی مؤثر جنگی صلاحیت کے حامل ہیں: امریکی اخبار

2026-07-24
اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
Next Post
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ

امریکہ کاربن کے اخراج کی حد سے متعلق رپورٹ کو مسترد کر ے گا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.