جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یورپی وزراء کا عراقچی سے ٹیلی فون پر رابطہ … ایران کو پابندیوں کی دھمکی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-19
in عالمی خبریں
A A
جوابی کارروائی کرنا ایران کا جائز حق ہے: ایرانی وزیر خارجہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

برسلز///
ایک فرانسیسی سفارتی ذریعے کے مطابق فرانس، برطانیہ اور جرمنی کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر بات کی۔
ذرائع نے جمعرات کے روز بتایا کہ وزراء نے ایرانی سفارت کار پر زور دیا کہ ایران فوری طور پر ایک "قابل تصدیق اور پائے دار” جوہری معاہدے تک پہنچنے کے لیے سفارتی کوششیں بحال کرے۔
ساتھ ہی انہوں نے خبردار کیا کہ اگر موسمِ گرما کے اختتام تک اس قسم کے معاہدے کی جانب کوئی ٹھوس پیش رفت نہ ہوئی، تو وہ ایران پر بین الاقوامی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کے لیے مخصوص طریقہ کار استعمال کریں گے۔ یہ بات خبر رساں ادارے "روئٹرز” نے بتائی۔
ذرائع کے مطابق ایران پر اسرائیلی اور امریکی فضائی حملوں کے بعد … یورپی وزراء اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان یہ پہلا رابطہ پہلا تھا۔ جون میں مذکورہ حملوں کا ہدف ایران کا جوہری پروگرام تھا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات جاری رکھنا یا ان سے دست بردار ہونا قومی مفاد کی بنیاد پر طے کیا جائے گا۔
انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے اس بیان پر رد عمل ظاہر کیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات میں ایران کے میزائلوں کے دائرہہ کار کو محدود کرنے پر بات ہونی چاہیے۔ مہاجرانی نے کہا جیسا کہ پہلے بھی واضح کیا گیا، چاہے بات چیت ہو یا اس سے علیحدگی، ہر قدم قومی مفاد کے تحت پرکھا جائے گا اور ایران اپنے اصولوں کی روشنی میں فیصلہ کرے گا۔” یہ بیان ایرانی خبر رساں ایجنسی اسنا” نے جاری کیا۔
اسی سلسلے میں بدھ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا سے مذاکرات چاہتا ہے، لیکن خود انھیں ان مذاکرات کے لیے جلدی نہیں۔
انہوں نے "العربیہ/الحدث” سے بات کرتے ہوئے کہا "وہ (ایرانی) شدت سے بات چیت کے خواہاں ہیں۔ لیکن ہمیں جلدی نہیں، ایرانیوں کو پہلے ہی معاہدہ کر لینا چاہیے تھا۔”
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پیر کو کہا تھا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے درمیان کسی بھی نئی ملاقات کے لیے "نہ تو کوئی وقت مقرر ہے اور نہ ہی کوئی مقام”۔
ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے زور دیا کہ تہران کسی بھی ایسی سفارتی کارروائی میں شریک نہیں ہوگا جس کے نتائج پہلے سے یقینی نہ ہوں۔
جب ان سے مذاکرات کی بحالی کی ایرانی شرائط کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایران نے امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات سنجیدگی سے کیے، لیکن اسرائیل نے مذاکرات کے چھٹے دور سے پہلے ایران کے خلاف جرم کا ارتکاب کیا”۔ بقائی کا اشارہ 13 جون کو اسرائیل کی جانب سے ایران پر شروع کی گئی جنگ کی طرف تھا۔
انہوں نے مزید کہا "جب تک ہمیں سفارت کاری کی افادیت اور ثمرات کا یقین نہ ہو جائے، ہم اس راہ پر نہیں چلیں گے۔”
یاد رہے کہ عراقچی اور وٹکوف کے درمیان اپریل سے اب تک جوہری موضوع پر بات چیت کے پانچ دور ہو چکے ہیں۔ تاہم 13 جون کو اسرائیل کی بم باری کے نتیجے میں بارہ روزہ جنگ چھڑ گئی تھی، جو چھٹے دور کی شروعات سے پہلے ہوئی۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹرمپ نے ایپسٹین کو لکھے گئے خط کی وال اسٹریٹ جرنل کی کہانی کو’فرضی‘ قرار دیا

Next Post

موسم گرما کی جھلستی گرمی کے بعد کشمیر میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی حمایت میں اضافہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

2026-06-04
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران کا بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر اور ایئربیس نشانہ بنانے کا دعویٰ

2026-06-04
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان فون پر گرما گرم بحث
عالمی خبریں

’’میں تمھاری کھال بچا رہا ہوں‘‘ ٹرمپ کی نیتن یاہو پر شدید برہمی

2026-06-03 - Updated on 2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کے نیتن یاہو کو پاگل کہنے کے بعد اسرائیل کا جنوبی لبنان پر حملہ

2026-06-03
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
عالمی خبریں

روسی میزائل اور ڈراون حملے میں یوکرین میں نو افراد ہلاک، درجنوں زخمی

2026-06-03
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکہ و اسرائیل فوجی تعلقات میں تاریخی توسیع؟ کانگریس کا نیا بل متنازع بن گیا

2026-06-02
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکہ جنگ بندی پر عمل نہیں کر رہا: ایرانی چیف مذاکرات کار باقر قالیباف

2026-06-02
Next Post
موسم گرما کی جھلستی گرمی کے بعد کشمیر میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی حمایت میں اضافہ

موسم گرما کی جھلستی گرمی کے بعد کشمیر میں سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی حمایت میں اضافہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.