پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 21 رنوں سے ہرایا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-18
in کھیل
A A
نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے ساتھ ونڈیز نے اپنی شکست کا سلسلہ ختم کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

ہرارے// ٹم رابنسن (75 ناٹ آؤٹ) اور بیون جیکبز (44 ناٹ آؤٹ) کی شاندار اننگز کے بعد جیکب ڈفی اور میٹ ہنری (تین تین وکٹ) کی عمدہ گیند بازی کی بدولت نیوزی لینڈ نے سہ فریقی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بدھ کے روز جنوبی افریقہ کو 21 رنوں سے شکست دے دی۔
176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی لوان ڈرے پریٹوریئس اور ریزا ہینڈرکس کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لیے 34 رنز جوڑے۔ چوتھے اوور میں میٹ ہینری نے لوان ڈرے پریٹوریئس 17 گیندوں پر (27) کو آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کو پہلی کامیابی دلائی۔ اگلے ہی اوور میں جیکب ڈفی نے روبن ہرمن (ایک) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ مچل سینٹنر نے ریزا ہینڈرکس (16) کو بولڈ کر کے جنوبی افریقہ کو تیسرا جھٹکا دیا۔
سینورن متھوسامی سات رنز بنانے کے بعد ایش سوڈھی کا شکار بنے۔ کپتان راسی وین ڈیر ڈوسن (چھ) رن آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد 12ویں اوور میں میٹ ہنری نے ڈیولڈ بریوس کو آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کو چھٹی کامیابی دلائی۔ ڈیولڈ بریوس نے 18 گیندوں پر تین چھکے اور ایک چوکا لگاتے ہوئے (35) رنز کی اننگز کھیلی۔ 14ویں اوور کی پہلی گیند پر سوڈھی نے کوربن بوش (آٹھ) کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔ 18ویں اوور میں جیبک ڈفی نے جارج لنڈے (30) کو کونوے کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا کر جنوبی افریقہ کو آٹھواں جھٹکا دیا۔ اس کے بعد وین مفاکا (صفر) کو ڈفی نے آؤٹ کردیا۔ 19ویں اوور کی دوسری گیند پر میٹ ہنری نے جیرالڈ کوٹزی (17) کو آؤٹ کر کے جنوبی افریقہ کی اننگ 152 کے اسکور پر ختم کر دی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 3.2 اوورز میں 34 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ جیکب ڈفی نے چار اوورز میں 20 رنز دے کر تین وکٹ جھٹکے۔ ایش سودھی نے دو اور مچل سینٹنر نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل آج یہاں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹم رابنسن (ناٹ آؤٹ 75) اور بیون جیکبز (ناٹ آؤٹ 44) کی اننگز کی بنیاد پر نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی-20 میچ میں مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 173 رنز بنائے۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے ٹم سیفرٹ 16 گیندوں میں (22) کا وکٹ تیسرے اوور میں ہی گنوا دیا۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے ٹم رابنسن نے اننگز کو سنبھالا۔ اگلے ہی اوور میں وین مفاکا نے ڈیون کونوے (نو) کو آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کو دوسرا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد 10ویں اوور تک نیوزی لینڈ نے ڈیرل مچل (پانچ)، مچل ہی (دو) اور جمی نیشم (صفر) کی وکٹیں 70 رنز کے اسکور پر گنوا دیں۔ تاہم، اس دوران ٹم رابنسن نے ایک سرے کو تھامے رکھا۔ ایسے مشکل وقت بلے بازی کے لئے آئے بیون جیکبز نے رابنسن کے ساتھ مل کر تیزی سے رنز بنائے اور وکٹیں نہیں گرنے دیں۔ ان دونوں بلے بازوں کے درمیان چھٹی وکٹ کے لیے 103 رنز کی ناقابل شکست شراکت کی بدولت نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف 20 اوورز میں 173 رنز بنائے۔ ٹم رابنسن نے 57 گیندوں میں چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے (ناٹ آؤٹ 75) اور بیون جیکبز نے تین چھکوں اور ایک چوکا کی مدد سے ناٹ آؤٹ 44 رنزکی اننگ کھیلی۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے وین ایمفاکا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ لونگی نگیڈی، جیرالڈ کوٹزی اور ایس متھوسامی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مرکزی حکومت کسانوں کی معاشی ترقی کے لیے پرعزم : شیوراج

Next Post

وزیر اعظم مودی جمعہ کے روز بہار، مغربی بنگال کا دورہ کریں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی
کھیل

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

2026-09-13
رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب
کھیل

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

2026-09-13
کھیل

دباؤ میں میری بہترین کارکردگی سامنے آتی ہے: ایشان کشن

2026-09-13
کھیل

مہدی حسن میراز ایمیزون واریئرز سے جڑنے کے بعد سی پی ایل میں ڈیبیو کے لیے تیار

2026-09-13
کھیل

ہندوستان کی خواتین ہاکی ٹیم کی نظریں ایشین گیمز کے طلائی تمغے اور لاس اینجلس اولمپکس کے ٹکٹ پر مرکوز

2026-09-13
کھیل

افغانستان متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کی میزبانی کرے گا، تینوں فارمیٹس میں کھیلے جائیں گے میچ

2026-09-13
کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت
کھیل

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت

2026-09-12
رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی
کھیل

رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی

2026-09-12
Next Post
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘

وزیر اعظم مودی جمعہ کے روز بہار، مغربی بنگال کا دورہ کریں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.