ابوجا //
نائیجیریا کے شمالی صوبے کانو میں اتوار کوایک ٹرک اور بس کے درمیان زبردست تصادم میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
کانو اسٹیٹ فیڈرل روڈ سیفٹی کور کے سیکٹر کمانڈر محمد باتور نے بتایا کہ حادثہ بس ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے کے وقت بس ڈرائیور غلط روٹ پر گاڑی چلا رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ حادثے کہ وجہ سے دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی ۔آگ نے دونوں گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ افسر نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔