جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

بجن سنگھ اور عمرعبداللہ کا مویشی پالن اور ماہی پروری کے شعبے کا جائزہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-03
in اہم ترین
A A
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ ۳اور۴جولائی کو جموں کشمیر کا دورہ کریں گے

سرینگر//
مرکزی وزیر برائے ماہی پروری ، مویشی پالن اور ڈیری راجیورنجن سنگھ اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج سرینگر سول سیکرٹریٹ میں جموں و کشمیر کے مویشی پالن اور ماہی پروری کے شعبوں کی ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی مشترکہ طور پر صدارت کی۔
مرکزی وزیر نے میٹنگ میں جموں و کشمیر کے مویشی اور ماہی پروری کے شعبوں میں بے پناہ پوشیدہ صلاحیتوں پر زور دیا اور مرکز کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دِلایا۔اُنہوں نے کہا،’’ہم آج یہاں آپ کی بات سننے، آپ کے مسائل سمجھنے اور مل کر کام کرنے کے لئے موجود ہیں۔ جہاں امکانات ہوں، وہاں عمل ہونا چاہیے۔‘‘
سنگھ نے مرکز اور حکومت جموں و کشمیر کے مابین مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا تاکہ موجودہ صلاحیتوں کو نتائج میں بدلا جا سکے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ دیہی خوشحالی تبھی ممکن ہے جب اِقتصادی ترقی دیرپا معاش کے ذریعے نچلی سطح تک پہنچے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کومائیکرو او رچھوٹے پیمانے پر لائیو سٹاک اورمویشی پالن اور ماہی پروری کے کاروباروں میں داخل ہونے کی ترغیب دی جائے کیو ں کہ یہ روزگار اور جامع ترقی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔
سنگھ نے بتایا کہ نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ (این ڈِی ڈِی بی) اور نیشنل فشریز ڈیولپمنٹ بورڈ (این ایف ڈی بی ) جیسے قومی اداروں کو شامل کرتے ہوئے ایک تفصیلی منصوبہ بنایا جا رہا ہے جس کا مقصد مضبوط بنیادی ڈھانچہ تیار کرنا اور کسانوں کو مارکیٹ سے جوڑنا ہے۔
مرکزی وزیر نے حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر میں ایک ایکسپورٹرز کانفرنس اور پرائیویٹ سیکٹر سرمایہ کاری کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان بھی کیا تاکہ کاروباری مواقع بڑھائے جا سکیں۔
سنگھ نے ڈیری کاموں کو غیر منظم شعبے سے منظم شعبے کی طرف منتقل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کوآپریٹیوز اور فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی اوز) کی اہمیت پر زور دیا۔
مرکزی وزیر نے وارانسی کی ڈیری کوآپریٹیوز کی مثال دی جہاں دودھ کی پیداوار کئی گنا بڑھ گئی اور مویشیوں کے فضلے سے بھی اضافی آمدنی حاصل کی گئی۔ اُنہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے حکام کو چاہیے کہ وہ ایسے کامیاب ماڈلز کا مطالعہ کریں اور اُنہیں اپنائیں۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مرکزی وزیر کے دورے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے مشترکہ جائزے مقامی ترجیحات کی شناخت اور قومی بہترین طریقوں سے سیکھنے کے لئے انتہائی اہم ہیں۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بڑے صنعتی منصوبے ہمیشہ دیرپا نتائج نہیں دے پاتے جبکہ اصلی موقع زراعت، باغبانی، مویشی پالن، ماہی پروری اور سیاحت جیسے روایتی شعبوں کو مضبوط بنانے میں ہے۔ اُنہوں نے کہا،’’ہماری طاقت انہی شعبوں میں ہے ۔ ہمیں ان پر کام کرنا چاہیے جو جموں و کشمیر کی جڑیں ہیں۔‘‘
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ جموں و کشمیر بھارت کی ۹۰ فیصد ٹراؤٹ پیدا کرتا ہے لیکن اس شعبے میں منظم پروسسنگ اور ویلیو ایڈیشن کا فقدان ہے۔ اِسی طرحگوشت کی زیادہ کھپت کے باوجود مٹن کا بڑا حصہ باہر سے آتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ملکی طلب پوری کرنے میں خود کفالت آمدنی بڑھانے اور درآمدات کم کرنے میں مدد دے گی۔ اُنہوں نے ڈیری سیکٹر میں کوآپریٹیوز کے بتدریج کے بارے میں بھی بات کی اور یقین دِلایا کہ حکومت کوآپریٹیو ثقافت کو بحال کرنے اور دودھ فراہم کنندگان کو منظم پروسسنگ نیٹ ورک سے جوڑنے کے لئے پُرعزم ہے۔
وزیر اعلیٰ نے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی)کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد تیل والی فصلوں کی پیداوار، چارہ، ڈیری، مٹن اور ماہی پروری کے اہم خلا کو دور کرنا ہے۔ اُنہوں نے مرکزی حکومت کی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جائزہ کے دوران دی گئی تمام قیمتی تجاویز کو سنجیدگی اور جلد از جلدعملایا جائے گا۔
اِس موقعہ پر مرکزی وزیر اور وزیر اعلیٰ نے ستواری جموں میں ۵۰ہزار لیٹریومیہ الٹرا ہائی ٹمپریچر( یو ایچ ٹی) مِلک پلانٹ کابذریعہ ورچیول موڈ اِفتتاح کیا اور ترقی پسند ڈیری کسانوں سے بات چیت کی جنہوں نے کوآپریٹیو سوسائٹیوں کے ذریعے آمدنی میں بہتری اور منظم خریداری کے عمل کے اَپنے تجربات کا اشتراک کیا۔
اِس سے قبل پرنسپل سیکرٹری شیلندر کمار نے مویشی پالن اور ماہی پروری کے شعبوں کی کارکردگی پر تفصیلی پرزنٹیشن دی جس میں بتایا گیا کہ یہ شعبے جموں و کشمیر کی جی ڈی پی میں۱۲ہزار۶۳۴ کروڑ روپے (۲۵ء۶ فیصد) کا حصہ اَدا کرتے ہیں۔ مویشیوں کی تعداد میں۵۴ء۲۴لاکھ مویشی، ۳۱ لاکھ بھیڑ، ۱۵ لاکھ بکریاں اور ۷۳ لاکھ بیک یارڈ پولٹری شامل ہیں جبکہ سالانہ دودھ کی پیداوار ۲۸۷۵ ہزار میٹرک ٹن ہے اور ٹراوٹ کی پیداوار قومی سطح پر ۹۰ فیصد بنتی ہے۔
پرزنٹیشن میں قومی پروگراموں کی کامیابیوں کا ذکر کیا گیا جیسے نیشنل لائیوسٹاک مشن کے تحت۹ء۲ لاکھ جانوروں کا بیمہ، بھیڑوں کے اے آئی سینٹروں کا قیام، جانوروں کی صحت اور بیماریوں کے کنٹرول کے لئے ویکسی نیشن مہمات اور ۵۰ موبائل ویٹرنری یونٹوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ،این اے ڈی سی پی کے تحت۹۶ لاکھ ویکسینیشنز مکمل کی گئی ہیں اور راشٹریہ گوکل مشن نے اے آئی خدمات کو وسعت دی اور۱۵۰۰ سے زائد ایم اے آئی ٹی آر آئیز کو تربیت دی ہے۔ پی ایم ایم ایس وائی نے آبی زراعت کے بنیادی ڈھانچے، آرائشی ماہی پروری اور آر اے ایس یونٹوں کی مدد کی جس سے تقریباً ۸۰ہزار اَفراد مستفید ہورہے ہیں۔
نیشنل پروگرام فار ڈیری ڈیولپمنٹ کے تحت جے کے ایم پی سی ایل۲۶۔۲۰۲۵ ء تک ۵۰۰ کروڑ روپے کے کاروباری ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور دو نئے دودھ کے پلانٹوں۱۰ء۲۵۸ کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر ہیں۔ ۳۳ء۱۱ لاکھ کسان کریڈٹ کارڈز جاری کئے جا چکے ہیںجن میں سے۴۶ء۲لاکھ مویشی پالن اور ماہی پروری کے لئے مخصوص ہیں۔ اے ایچ آئی ڈی ایف نے ۷۳ فیصد سکیموں کی منظوری حاصل کی ہے جس سے ڈیری اور پولٹری انفراسٹرکچر میں نجی سرمایہ کاری ممکن ہوئی ہے۔
بتایا گیا کہ ۵۰۱۳کروڑ روپے کے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام میں سے ۱۳۶۴ کروڑ روپے مویشی پالن اور ماہی پروری کے لئے مخصوص ہیں جس کا مقصد دودھ، مٹن اور انڈوں میں خود کفالت حاصل کرنا ہے۔زائد از ۱۸۰۰ پشو سکھیوں کو تعینات کیا جا چکا ہے اور ۵۰۰ہائیڈروپونک چارے کے یونٹ قائم کئے جا رہے ہیں تاکہ سبز چارہ کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔
مزید بتایا گیا ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے کسان ساتھی پورٹل، دکش کسان ایل ایم ایس اور آؤٹ پٹ ٹریکنگ ایپ جیسے پلیٹ فارموںپر کام جاری ہے۔ زائد اَز۲۰۰۰ کسان خدمت گھروں کا قیام عمل میں ہے تاکہ دیہی سطح پر زرعی خدمات فراہم کی جا سکیں۔
محکمے کی اصلاحاتی کوششوں نے قومی سطح پر شناخت حاصل کی ہے جس میں ایس کے او سی ایچ گولڈ ایوارڈ، انوویشن لیڈرشپ ایوارڈ اور ۲۰۲۴ ء کیلئے بہترین یوٹی برائے ماہی پروری کا ایوارڈ شامل ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریاستی درجہ جموں کشمیر کا آئینی حق ہے ، بحالی ناگزیر:قرہ

Next Post

’دہشت گرد کہیں بھی ہوں انہیں ختم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
اہم ترین

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ ۳اور۴جولائی کو جموں کشمیر کا دورہ کریں گے

2025-07-03
’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘
اہم ترین

’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘

2025-07-03
کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز

2025-07-03
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

2025-07-02
ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
اہم ترین

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

2025-07-02
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
اہم ترین

جھلستا کشمیر :جون ۲۰۲۵،۱۸۹۲ کے بعد سرینگر کادوسرا گرم ترین مہینہ رہا

2025-07-02
اینٹی کرپشن بیورو نے حلقہ پٹواری برین نشاط اور چوکیدار کو رنگے ہاتھوں دھر لیا
اہم ترین

فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز میں بھرتی عمل میں بے ضابطگیاں

2025-07-02
Next Post
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا

’دہشت گرد کہیں بھی ہوں انہیں ختم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.