جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

وفد نے ہاؤس بوٹوں کے لائسنس کی تجدید میں تاخیر پر تشویش ظاہر کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-07-02
in اہم ترین
A A
ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سری نگر//
ڈل جھیل کے باشندوںپر مشتمل ایک وفد جس میں ہاؤس بوٹ اور شکارا مالکان کے نمائندے شامل تھے‘ نے آج وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات کی اور اُنہیں اَپنے درپیش مختلف مسائل سے آگاہ کیا۔
یہ میٹنگ ڈل جھیل پر انحصار کرنے والی کمیونٹیوں کے طویل عرصے سے زیر التوأ مسائل کے حل اور دیرپا روزگار کے امکانات پر گفتگو کیلئے منعقد کی گئی۔
ملاقات میں ہاؤس بوٹ ایسوسی ایشن، شکارا اونرس یونین اور ڈل جھیل کے باشندوں کے نمائندوں نے شرکت کی اور اَپنے مسائل پیش کئے۔
شروعات میں رُکن اسمبلی زڈی بل تنویر صادق نے وزیر اعلیٰ کو وفد کی جانب سے اُٹھائے گئے معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
صدرہاؤس بوٹ مالکان ایسوسی ایشن نے کمیونٹی کے چند اہم مسائل اُجاگر کئے بالخصوص ہاؤس بوٹس کے لائسنس کی تجدید میں تاخیر پر تشویش ظاہر کی۔ اُنہوں نے دریائے جہلم اور ژونٹ کول میں مقیم ان ہاؤس بوٹ مالکان کی ازسرنو آبادکاری کی ضرورت پر زور دیاجو رضاکارانہ طور پر زیادہ دیرپا مقامات پر منتقل ہونے کے خواہش مند ہیں۔
اُنہوں نے سرینگر ایئرپورٹ اور ریلوے سٹیشن پر ہاؤس بوٹوں کو ایک منفرد سیاحتی اثاثے کے طور پر فروغ دینے کیلئے مخصوص جگہ مختص کرنے اور چنار باغ میں سہولیات کی تجدید کی بھی درخواست کی۔اِسی طرح نگین جھیل کے قریب ایک مخصوص فائر سٹیشن کے قیام کی اہمیت کے مطالبے کا بھی اعادہ کیا گیاکیوں کہ ہاؤس بوٹس آگ لگنے کے واقعات کے حوالے سے حساس ہیں۔
ڈل جھیل کے باشندوںنے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ لکڑی کے پلوں اور راستوں کی مرمت و بحالی کو فوری طور پر مکمل کرے جو خاص طور پر محرم کے جلوسوں کے پیش نظر کمیونٹی کی آواجاہی کیلئے ناگزیر ہیں۔ اُنہوں نے جھیل کے اندرونی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کیلئے بنیادی سہولیات کی بہتری کی بھی ضرورت پر زور دیا۔
مزید برآں، اُنہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ جھیل کے اندرونی علاقوں میں روزمرہ کی ضروریات کا راشن پہنچانے کے لئے قابلِ اعتماد نظام موجود نہیںجس سے باشندوں کی روزمرہ کی زندگی متاثر ہوتی ہے۔
اِسی طرح شکارا مالکان نے ڈل جھیل کے کنارے واقع گھاٹوں اور جیٹیوں کی مرمت اور دیکھ ریکھ کا مطالبہ کیا۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وفد کی بات کو بغور سنااور یقین دِلایاکہ تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ حکومت ان لوگوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے پُرعزم ہے جن کا روزگار جھیل سے وابستہ ہے اور ساتھ ہی اس ماحولیاتی اثاثے کے دیرپا تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
اِس موقعہ پر وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی، رُکن قانون ساز اسمبلی زڈی بل تنویر صادق، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا، ڈائریکٹر جنرل فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز جموں و کشمیر، محکمہ جنگلات و ماحولیات، سیاحت، ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ کے کمشنر سیکریٹریز، ڈائریکٹر سیاحت،وائس چیئرمین لیکس کنزرویشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی ، وائس چیئرمین سری نگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جھلستا کشمیر :جون ۲۰۲۵،۱۸۹۲ کے بعد سرینگر کادوسرا گرم ترین مہینہ رہا

Next Post

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.