سرینگر//
سالانہ شری امرناتھ جی یاترا کے پیش نظر اننت ناگ پولیس نے کئی علاقوں میں ڈرون اڑانے پر عارضی طور پر پابندی عائد کر دی ہے ۔
واضح رہے کہ ۳۸دنوں پر محیط شری امرناتھ جی یاترا ۳جولائی سے شروع ہو کر ۹؍اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔یہ مقدس یاترا روایتی راستوں۴۸کلو میٹر ننون پہلگام راستے اور ۱۴کلو میٹر بالتل راستے سے بہ یک وقت شروع ہوگی اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ۲جولائی کو جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاتریوں کے پہلے قافلے کو کشمیر کیلئے روانہ کریں گے ۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ اننت ناگ پولیس نے لینڈنگ سٹرپ تا پجتنگ،گورنمنٹ ڈگری کالج کھنہ بل تا پوتر گھپا اور ننون ، چندواری، شیش ناگ، پنجترنی اور پوتر گھپا علاقوں کو ڈورن اڑانے کیلئے عارضی طور پر ’ریڈ زون‘قرار دیا ہے ۔
پولیس نے خبر دار کیا ہے کہ حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی انجام دی جائے گی۔