پیر, جون 30, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

پہلگام میں جنسی زیادتی کا واقعہ:ہم کہاں جا رہے ہیں؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-30
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں کشمیر :کانگریس کے قول و فعل میں تضاد؟

سیاحوں کی واپسی خوش آئند‘ لیکن ان کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے

اننت ناگ کے پرنسپل سیشنزجج نے ایک غیر مقامی عمر رسیدہ خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ایک شخص کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ۔
یہ گھناؤنا واقعہ امسال اپریل میں سیاحتی مقام ‘پہلگام میں پیش آیا جب ایک مقامی شخص نے مہاراشٹر کی ایک ۷۰ سالہ خاتون سیاح کو اس کے کمرے میں گھس کر اپنی ہوس کا نشانہ بنایا ۔اس وقعہ نے کشمیر کو جھنجھوڑ کے رکھ دیا ہے کہ ایک ایسی جگہ جو نہ صرف اپنی فطری خوبصورتی کیلئے دنیا بھر میں مشہور کے بلکہ یہاں صنف نازک کو جس عزت و احترام سے دیکھا جاتا ہے ‘ اس کی کہیں کوئی نظیر نہیں ملتی ہے ۔
کشمیر میں خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے زیادہ واقعات تو رونما نہیں ہوتے ہیں ‘ لیکن اب ان میں اضافہ ضرور دیکھنے میں آرہا ہے ۔مئی میں سرینگر کے مضافاتی علاقے‘نشاط میں ایک قبائیلی خاتون کو نہ صرف جنسی زیادتی کا نسانہ بنایا گیا بلکہ اسے قتل بھی کر لیا گیا اور اس سلسلے میں ۴ ؍افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔
کشمیر میں خواتین کیخلاف بڑھتے جرائم نے معاشرے میں بے چینی پیدا کردی ہے کیونکہ مجموعی طور پر کشمیر کا معاشرہ خواتین کیلئے محفوظ تصور کیا جاتا تھا۔کشمیر ‘ جو صوفیوں اور سنتوں کا بھی مسکن رہا ہے اور جس کہ وجہ سے اسے ’پرِ واٗ ر‘ بھی کہا جاتا ہے میں ایسے واقعات کا رونما ہو نا ایک لمحہ فکریہ ہے جس کا اننت ناگ کے پرنسپل سیشنز جج نے اپنے ریمارکس میں کھل کر اظہار بھی کیا ہے ۔
پرنسپل سیشن جج‘ اننت ناگ، طاہر خورشید رینا ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہو ئے کہا کہ یہ مبینہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے ،قابل مذمت ہے ، اور اس واقعے کو اس معاشرے کے شعور کو جھنجوڑنا چاہیے تھا جو دعویٰ کرتا ہے کہ اس کی ثقافت موروثی اخلاقی قدروں پر مبنی ہے ،لیکن اب یہ سب کچھ لرز گیا ہے ۔ ایک معزز مہمان، جو ایک بزرگ خاتون تھی، اور وہ اولیاء اور بزرگوں کی اس سرزمین کے دورے پر آئی ہوئی تھی، اس کے ساتھ اس قدر بدتمیزی اور چونکا دینے والا سلوک کیا گیا کہ آنے والے وقتوں کے لیے ، وہ اپنے بڑھاپے کے دنوں میں اپنے بچوں کے ساتھ گزارنے کیلئے اس جگہ کے انتخاب پر پچھتائے گی‘‘۔
پرنسپل سیشن جج کا کہنا تھا’’یہ کوئی الگ تھلگ واقعہ نہیں ہے جس کو نظر انداز کر دیا جائے ، بلکہ معاشرے میں رائج ایک اعلیٰ درجے کی بدحالی اور بیمار ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے جس سے سر شرم سے جھک جانا چاہیے اور یہ ایک سنجیدہ خود احستابی کی دعوت دیتا ہے کہ یہ معاشرہ کیا تھا، اور اب یہ کس طرح زمین بوس ہوا ہے ‘‘۔
پرنسپل سیشن جج نے کہا کہ یہ عدالت، جو ہر روز اس معاشرے کی ’پرابٹی‘سطح کا مشاہدہ کرتی ہے ، تشویش کا اظہار کرتی ہے کہ یہ معاشرہ مختلف محاذوں پر ناامیدی سے ختم ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا’’جتنی جلدی اس معاشرے کے شیٹ اینکرز، با شعور افراد، مخیر حضرات معاشرے کے اخلاقی محاذ پر ہو رہے غلط کے خلاف آواز بلند کریں گے اتنا ہی بہتر ہو گا کہ کشمیر کو اس کے حقیقی معنوں میں جنت بر زمین ہے ، کو بچا لیا جائے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’محض سر سبز و شاداب میدان، پہاڑ، جنگلات، چشمے ، دریا، ندی نالے اور باغات کشمیر کیلئے مطلوبہ سیاحتی مقام کے طور پر کام نہیں آئیں گے ‘‘۔
رینا نے کہا کہ کشمیر کے شاندار ثقافتی اقدار اور مہمان نوازی کے بہترین امتزاج نے دنیا بھر کے سیاحوں کو کشمیر کی بے مثال خوبصورتی دیکھنے ، تجربہ کرنے اور لطف اندوز ہونے کی طرف راغب کیا ہے جسے اکثر ’زمین پر جنت‘کہا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا’’ان سیاحوں نے بدلے میں، کشمیر کی ثقافت اور اقدار کے نظام کو اس سطح پر فروغ دیا ہے جو تہذیب کے عالمی معیار سے میل کھاتا ہے‘‘۔
پرنسپل سیشن جج نے مزید کہا ’’اس واقعہ نے کشمیر کی متذکرہ میراث کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے‘بدقسمتی سے پہلگام آج دنیا میں اچھی وجوہات کی بناء پر نہیں جانا جاتا ہے جس کیلئے یہ جگہ سالہا سال تک ملک اور دنیا کے سیاحتی نقشے پر مشہور تھی۔‘‘
عدالت کا اس گھناؤنے جرم کا ارتکاب کرنے والے کی ضمانت مسترد کرناایک مستحسن فیصلہ اس لئے بھی ہے کیونکہ کشمیر ایک سیاحتی مقام ہے اوراگر لوگ ‘ خاص کر خواتین سیاح یہاں آکر خود کو محفوظ تصور نہیں کریں گی تو اس کا براہ راست اثر یہاں کی سیاحت پر پڑے گا ‘یہاں کی اقتصادیات اور معیشت پر بھی ۔
بد قسمتی سے کشمیر کے معاشرے میں ایسی برائیاں سرائیت کر گئی ہیں کہ ان کا تصور بھی ایک عام آدمی کو ہلا کے رکھ دیتا ہے ۔خاص کر ہماری نوجوان نسل میں جو بے راہ روی بڑھ رہی ہے ‘ وہ تشویش کا باعث تو ہے ہی لیکن ڈرگس کے استعمال کا بڑھتا ہوا رجحان صورتحال کو مزید سنگین بنا رہاہے ۔
دو تین دہائیاں قبل یہ برائیاں کشمیر سے نا آشنا تھیں ‘ہماراان سے دور تک بھی کوئی تعلق نہیں تھا ‘لیکن آج ہم خاص کر ہمارے نوجوان‘جو کسی بھی قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں اور اس قوم کا مستقبل انہی پر منحصر ہو تا ہے ‘ جس راستے پر چل پڑے ہیںاس کی منزل تباہی اور بربادی کے سوا کچھ اور نہیںہو سکتا ہے ۔
والدین کی ذمہ داری ہے وہ اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی اور اخلاقی تعلیم بھی دے تاکہ ہمیں جس اخلاقی انحطاط کا سامنا ہے ہم… ہم کشمیری اس سے باہر آجائیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حادثوں کا شہر

Next Post

زمبابوے کے سلامی بلے باز بینیٹ زخمی ہونے کی وجہ سے بلاوایو ٹیسٹ سے باہر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

جموں کشمیر :کانگریس کے قول و فعل میں تضاد؟

2025-06-29
اداریہ

سیاحوں کی واپسی خوش آئند‘ لیکن ان کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے

2025-06-28
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

سیاحوں کی واپسی خوش آئند‘ لیکن ان کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا جائے

2025-06-26
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

سڑک اور ٹنلوں کے نئے پروجیکٹوں کی منظوری

2025-06-25
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

ایران اسرائیل جنگ اور اقوم متحدہ کی بے بسی

2025-06-24
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

آغا روح اللہ مہدی کا سیاست میں ’گرتے‘ ہوئے معیار کا شکوہ

2025-06-22
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

جھلستی گرمی:تعلیمی اداروں میں تعطیلات حل نہیں ہو سکتا ہے

2025-06-21
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

وزیر اعظم مودی نے صدر ٹرمپ کے ثالثی کے دعوے کی ہوا نکال دی

2025-06-19
Next Post

زمبابوے کے سلامی بلے باز بینیٹ زخمی ہونے کی وجہ سے بلاوایو ٹیسٹ سے باہر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.