ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

حادثوں کا شہر

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-06-30
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

جناب! غصہ تھوک دیجئے

صاحب کوئی ہمیں بھی سمجھائے کہ آخر یہ ہو کیا رہا ہے ؟نہیں صاحب جو ہورہا ہے ‘ اسے یونہی ہونے نہیںدیا جا سکتا ہے اور…اور بالکل بھی نہیں دیا جا سکتا ہے… اسے روکنا ہو گا آج اور ابھی روکنا ہو گا کہ … کہ بات انسانی زندگیوں کی ہے… جو آئے روز سڑک حادثوں کی نذر ہو رہی ہیں … ابھی ایک حادثے میں ہلاک ہونے والے یا والوں کی آخری رسومات بھی انجام نہیں دی جاتی ہیں کہ …دوسرا حادثہ… سڑک حادثہ ہوجاتا ہے ۔پہلے تو بڑی بڑی شاہراہوں پر حادثے ہوتے تھے… بڑے بڑے حادثے اور اب تو سرینگر اور وادی کے دوسرے اضلاع کے چھوٹے موٹے راستوں پر یہ حادثے ہو تے ہیں … سو فیصد ہو تے ہیں ۔ ایسا لگ رہا ہے کہ جموں کشمیر میں سڑک حادثوںکا کوئی مقابلہ چل رہا ہے… لگتا ہے کہ ایک دوڑ سی لگی ہو ئی ہے … سڑک حادثوں کی دوڑ جس میں ہر ایک شامل ہونا چاہتا ہے … ان حادثوں میں لوگ مررہے ہیں…کیوں مررہے ہیں‘ ہم نہیں جانتے ہیں… کہ … کہ اگر ہم کچھ جانتے ہیں تو یہ کہ یہ حادثے … جان لیوا حادثے اظہار تعزیت کے پیغامات اور … اور نہ مارے گئے افراد کے لواحقین کے حق میں مالی امداد منظور کرنے سے رک سکتے ہیں… انتظامیہ کا رول صرف ایکس گریشیا ریلیف کی ادائیگی یا منظوری تک ہی محدود نہیں ہے… محدود نہیں ہو نا چاہیے‘محدود نہیں ہو سکتا ہے… حادثے کیوں ہو رہے ہیں‘ اتنے تواتر کے ساتھ کیوں ہو رہے ہیں‘ اس بات کا پتہ لگا کر ‘تدارکی اقدامات اٹھا کر … جو کوتاہیاں اور خامیاں سامنے آئیں گی انہیں ایڈریس کرنے سے ہی سڑک حادثے اور ان حادثوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکتا ہے… روکا جانا چاہئے ۔ جموں کشمیر ایک چھوٹی نہیں بلکہ بہت چھوٹی سی جگہ ہے اور… اور اس چھوٹے موٹے علاقے میں سالانہ دس بارہ سو افراد کی سڑک حادثات میں موت واقعی میں کوئی چھوٹی موٹی بات نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔اس لئے صاحب اس سے پہلے کہ حادثات مزید لوگوں کی جان لیں ‘ گھروں کو اجاڑ دیں … ہنگامی نہیں بلکہ جنگی اقدامات کی ضرورت ہے اور… اور ہمیں یقین ہے … ایک سو فیصد یقین ہے کہ انتظامیہ اقدامات اٹھائیگی… فوری طور پر اٹھائے گی ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امر ناتھ یاترا:ایل جی کی سول سوسائٹی سے مشاورت

Next Post

پہلگام میں جنسی زیادتی کا واقعہ:ہم کہاں جا رہے ہیں؟

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-10
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سفینہ بیگم:معجزے اب بھی…….

2026-07-09
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

توڑ یا پھر جوڑ کر …….؟

2026-07-08
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

پہلگام میں جنسی زیادتی کا واقعہ:ہم کہاں جا رہے ہیں؟

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.