جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

جونیئر مرد ہاکی ورلڈ کپ میں 24 ٹیمیں حصہ لیں گی، ہندوستان اور پاکستان پول بی میں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-29
in کھیل
A A
پہلا بین علاقائی ہاکی ٹورنامنٹ 19مارچ سے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

لوزان، (سوئزرلینڈ//تمل ناڈو کے چنئی اور مدورے میں منعقد ہونے والے ایف آئی ایچ ہاکی مرد جونیئر ورلڈ کپ میں 24 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ہفتہ کو ہونے والے ڈرا میں ان ٹیموں کو چھ پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہندوستان اور روایتی حریف پاکستان کو پول ’بی‘ میں رکھا گیا ہے۔
آج یہاں سوئزرلینڈ کے لوزان میں منعقدہ ہاکی مرد جونیئر ورلڈ کپ کی ڈرا تقریب میں ایف آئی ایچ کے صدر طیب اکرام نے ہاکی انڈیا کے سیکریٹری جنرل بھولا ناتھ سنگھ اور ہاکی انڈیا کے ڈائریکٹر جنرل کمانڈر آر کے شریواستو کے ساتھ ڈرا تقریب میں حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ میں 24 ٹیمیں حصہ لیں گی اور انہیں چھ پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پول اے: جرمنی، جنوبی افریقہ، کینیڈا اور آئرلینڈ
پول بی: ہندوستان، پاکستان، چلی اور سوئٹزرلینڈ
پول سی: ارجنٹینا، نیوزی لینڈ، جاپان اور چین
پول ڈی: سپین، بیلجیم، مصر اور نمیبیا
پول ای: نیدرلینڈز، ملائیشیا، انگلینڈ اور آسٹریا
پول ایف: فرانس، آسٹریلیا، کوریا اور بنگلہ دیش
اس موقع پر طیب اکرام نے کہا، “میرے لیے یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ ہم اس اہم لمحے سے پہلے یہاں آئے ہیں، کیونکہ ہم پہلی بار 24 ٹیموں والے ایف آئی ایچ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کا انعقاد کرنے جا رہے ہیں۔ یہ ابھرتے ہوئے ممالک سمیت تمام ممالک کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں شامل کرنے کی ایف آئی ایچ حکمت عملی کا حصہ ہے، اور یہ ایونٹ اس سمت پہلا قدم ہوگا۔ میں تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن اور نائب وزیر اعلیٰ اودے ندھی اسٹالن کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے تمل ناڈو کے نوجوان ستاروں کا چنئی اور مدورے کے دو خوبصورت شہروں میں خیرمقدم کیا۔ میں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی اور ہندوستان کے کھیلوں کے وزیر منسکھ ایل مانڈویہ کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔”
ہاکی انڈیا کے سیکریٹری جنرل بھولا ناتھ سنگھ نے کہا، “ہاکی کی دنیا کے لیے آج ایک تاریخی لمحہ ہے۔ ہم 24 ممالک کی شرکت کے ساتھ پہلے ایف آئی ایچ جونیئر مرد ہاکی ورلڈ کپ کے لیے پول ڈرا دیکھ رہے ہیں۔ ہاکی انڈیا کی جانب سے، میں وزیر اعظم نریندر مودی کا پورے ملک میں ہاکی اور اس کے کھلاڑیوں کے تئیں ان کے مضبوط تعاون کے لیے دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر پیسوں کی بارش

Next Post

ناراض شانتو نے بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کپتانی چھوڑ دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی

ناراض شانتو نے بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کپتانی چھوڑ دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.