اتوار, جولائی 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی فوج کی تہران میں کئی ٹھکانوں پر بم باری …

60 سے زیادہ طیارے شریک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-21
in عالمی خبریں
A A
راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیل کی غزہ پر بمباری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران امریکہ جنگ ! خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی

امریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی

واشنگٹن//
ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ آٹھویں روز میں داخل ہو چکی ہے، اور اس دوران اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب ایران میں متعدد مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے آج جمعے کی صبح جاری بیان کے مطابق، ان حملوں میں فضائیہ کے 60 سے زائد جنگی طیاروں نے حصہ لیا۔
بیان میں بتایا گیا کہ ان حملوں کا ہدف ایک ایسا مرکز بھی تھا جو جوہری ہتھیاروں کی تحقیق اور تیاری کے لیے مخصوص ہے، اس کے علاوہ ایرانی وزارتِ دفاع سے وابستہ متعدد مقامات بھی نشانے پر تھے۔
اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ تہران میں میزائل سازی کے لیے مخصوص متعدد صنعتی مراکز کو بھی بم باری کا نشانہ نایا گیا۔
اسی دوران، ایران کی سرکاری ٹیلی ویژن رپورٹ کے مطابق، ایرانی فضائی دفاع نے تہران کے جنوبی علاقے "شہر ری” میں ایک اسرائیلی ڈرون مار گرایا۔
ادھر، ایک اسرائیلی فوجی ذریعے نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ اب تک ہونے والے حملوں میں ایران کے دو تہائی میزائل لانچنگ پلیٹ فارم تباہ ہو چکے ہیں، اور اب ایران کے پاس تقریباً 100 پلیٹ فارم باقی رہ گئے ہیں۔
اسرائیلی اندازوں کے مطابق، ایران نے گزشتہ دنوں میں 200 سے زائد ڈرون اور 450 بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے حملے کیے۔
یاد رہے کہ گزشتہ جمعے سے اسرائیل ایران کے مختلف علاقوں میں حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، جن میں عسکری ٹھکانے، میزائل لانچنگ پلیٹ فارم اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ان حملوں میں اب تک درجنوں اعلیٰ ایرانی فوجی کمانڈروں کے ساتھ ساتھ کم از کم 10 جوہری سائنس دانوں کو بھی ہلاک کیا جا چکا ہے۔ ایک اسرائیلی عہدے دار نے جمعرات کے روز تصدیق کی کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 30 سے زائد ایرانی فوجی کمانڈر مارے جا چکے ہیں۔اس کے مقابلے میں، ایران نے اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونوں سے جوابی حملے کیے ہیں، اور زور دے کر کہا ہے کہ وہ ہتھیار نہیں ڈالے گا، خاص طور پر اس لیے کہ جنگ کی ابتدا ایران نے نہیں کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنوبی فلپائن میں جھڑپ میں ایک فوجی اور 3 باغی ہلاک

Next Post

امریکہ کا ایران کے خلاف ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کا استعمال تباہ کن ہوگا: روس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

ایران امریکہ جنگ ! خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی

2026-07-24
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

امریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی

2026-07-24
45 یہودیوں کے حادثے میں مرنے کی تحقیقات ، نیتن یاہو کے بھی لپیٹ میں آنے کا امکان
عالمی خبریں

میئر نیویارک کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کے بیان پر یوٹرن

2026-07-24
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے بیلسٹک میزائل اب بھی مؤثر جنگی صلاحیت کے حامل ہیں: امریکی اخبار

2026-07-24
اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
Next Post
روس نے جاپان کو ہمارز راکٹ فائر کرنے پر وارننگ دے دی

امریکہ کا ایران کے خلاف ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کا استعمال تباہ کن ہوگا: روس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.