جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایران کے ساتھ تنازع … پوتین کی نیتن یاہو کو ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیش کش

روسی صدر کی ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت ، سفارت کاری پر انحصار کرنے کی ضرورت پر زور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-15
in عالمی خبریں
A A
یوکرین کے غیر مسلح ہونے تک جنگ جاری رکھیں گے: پوتین
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

تل ابیب///
روسی صدر ولادی میر پوتین نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انھیں "خطرناک اشتعال انگیزی” قرار دیا … اور ساتھ ہی پورے خطے پر "تباہ کن اثرات” سے خبردار کیا۔
جمعے کے روز کریملن کے جاری کردہ بیان کے مطابق، پوتین نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک رابطے کیے۔
روسی ایوان صدارت کا کہنا تھا کہ پوتین نے زور دیا کہ روس ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے جن سے اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پوتین نے نیتن یاہو کو نئی کشیدگی سے بچنے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کی۔ انھوں نے خطے پر تباہ کن اثرات کے خطرے سے خبردار کیا۔ روسی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی جوہری معاملے کا حل صرف سیاسی اور سفارتی طریقوں سے تلاش کیا جانا چاہیے، خصوصاً ایسے وقت میں جب ایران اور امریکہ کے درمیان اس حوالے سے بات چیت جاری ہے۔
ادھر ایرانی ایوانِ صدارت کے مطابق، پزشکیان نے پوتین کو ایک بار پھر یقین دہانی کرائی کہ تہران کا جوہری ہتھیار تیار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ اس حوالے سے بین الاقوامی اداروں کو ضمانتیں فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔
اس سے قبل جمعے کے روز روسی وزارتِ خارجہ نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور انھیں "ناقابل قبول” اور بے بنیاد” قرار دیا۔ وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ ایک خود مختار ریاست، جو اقوام متحدہ کی رکن ہے، اس کے شہریوں، پُرامن شہروں، جوہری تنصیبات اور توانائی کے مراکز پر بلا جواز حملے ہرگز قابل قبول نہیں۔
روسی خبررساں ایجنسیوں کے مطابق، کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ روس اس اچانک بڑھتے تناؤ پر فکرمند ہے اور اس کی مذمت کرتا ہے۔ کریملن نے اسی ہفتے کے اوائل میں ایران کے "پُر امن جوہری پروگرام” کے حق کا دفاع بھی کیا تھا۔
ماسکو نے ایک بار پھر زور دیا کہ ایرانی جوہری مسئلے کا حل صرف سفارتی طریقے سے ممکن ہے اور دونوں فریقین کو تحمل سے کام لینا چاہیے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

‘ٹھگ لائف’ تنازعہ پر سپریم کورٹ میں کنڑ ساہتیہ پریشد کی مداخلت کی درخواست

Next Post

گروسی نے ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post
ایران نے اسرائیل پر تقریباً 200 ڈرون اور کروز میزائل فائر کر دیے

گروسی نے ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.