جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کیا صفایا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-12
in کھیل
A A
انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

ساؤتھمپٹن ​​(انگلینڈ)// بین ڈکٹ (84) اور جیمی اسمتھ (60) کی شاندار نصف سنچری اننگز کے بعد انگلینڈ نے لیوک ووڈ (تین وکٹ) اور عادل رشید (دو وکٹ) کی شاندار بالنگ کی بدولت تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو 37 رنز سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی انگلینڈ نے تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 3-0 سے جیت لی ہے۔
انگلینڈ کے 248 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی شروعات خراب رہی اور اس نے 37 رن کے اسکور پر اپنے دونوں اوپنرز جانسن چارلس (نو) اور ایون لوئس (نو) کے وکٹ گنوا دیئے۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے کپتان شائی ہوپ اور شمرون ہیٹمائر نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ ساتویں اوور میں جیکب بیتھل نے آٹھ گیندوں پر شمرون ہیٹمائر (26) کو آؤٹ کر کے انگلینڈ کو تیسری کامیابی دلائی۔ اگلے ہی اوور میں برائیڈن کارس نے 27 گیندوں میں شائی ہوپ (45) کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کو بڑا دھچکا دیا۔ عادل رشید نے شرفن ردرفورڈ (ایک)، روماریو شیفرڈ (صفر) کو اپنا شکار بنایا۔ جیسن ہولڈر 12 گیندوں (25) میں اور گڈاکیش موتی (ایک) کو لیوک ووڈ نے آؤٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کے لیے روومین پاول نے 45 گیندوں پر نو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 79 رنز (ناٹ آؤٹ) کی اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کے شاندار بالنگ اٹیک کے سامنے ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 211 رنز ہی بنا سکی اور 37 رنز سے میچ ہار گئی۔
انگلینڈ کی جانب سے لیوک ووڈ نے تین اور لیوک ووڈ نے دو وکٹ حاصل کئے۔ برائیڈن کارس، لیام ڈاسن اور جیکب بیتھل نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے منگل کی رات دیر گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی اوپننگ جوڑی بین ڈکٹ اور جیمی اسمتھ نے شاندار آغاز کیا اور پہلے وکٹ کے لیے 120 رنز جوڑے۔ نویں اوور میں گڈاکیش موتی نے جیمی اسمتھ کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کا خاتمہ کیا۔ جیمی اسمتھ نے 26 گیندوں پر پانچ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے (60) رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے جوس بٹلر نے 10 گیندوں میں (22) رنز بنائے لیکن شرفن ردرفورڈ نے ہیٹ مائر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کراکر پویلین بھیج دیا۔ 15ویں اوور میں عقیل حسین نے بین ڈکٹ کو بولڈ کر کے ان کے سنچری بنانے کے منصوبے کو خاک میں ملا دیا۔ بین ڈکٹ نے 46 گیندوں میں 10 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے (84) رنز بنائے۔ انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں پر 248 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ کپتان ہیری بروک نے 22 گیندوں میں (35 ناٹ آؤٹ) اور جیکب بیتھل نے 16 گیندوں میں (36 ناٹ آؤٹ) رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین، گڈاکیش موتی اور شرفن ردرفورڈ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انگلینڈ میں جسپریت بمراہ کے کام کا بوجھ کیسے سنبھالا جائے؟ سورو گنگولی نے اہم مشورہ دیا۔

Next Post

محروم طبقوں کے بچوں کی تعلیم کے سلسلے میں مودی کو راہل کا خط

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post

محروم طبقوں کے بچوں کی تعلیم کے سلسلے میں مودی کو راہل کا خط

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.