جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہاکی: صبا انجم کی ہمت اور عزم ان کی شہرت کی ضامن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-12
in کھیل
A A
پہلا بین علاقائی ہاکی ٹورنامنٹ 19مارچ سے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

نئی دہلی//مخلصانہ کوشش ہمیشہ کامیابی کی طرف لے جاتی ہے اور لگن کے ساتھ کی گئی محنت اچھے نتائج دیتی ہے۔کچھ لوگوں میں بچپن سے ہی کھیلوں کی طرف رغبت ہوتی ہے تو کچھ نامور کھلاڑی اپنے تجربے کے بعد شہرت حاصل کرتے ہیں۔ ہندستان میں ہمیشہ سے خاتون کھلاڑیوں نے اپنی بہترین کارکردگی سے سب کے دل جیتے ہیں۔ کرکٹ، ہاکی، فٹبال ،ایتھلیٹ، سوئمنگ، نشانے بازی اور دیگر کھیلوں میں ہندستانی خاتون کھلاڑیوں نے ملک کا پرچم بلند کرنے میں بے پناہ تعاون دیا ہے۔ انہیں کھلاڑیوں میں سے ایک کھلاڑی صبا انجم کریم ہیں جو ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی سابق رکن ہیں۔ وہ مانچسٹر میں 2002 کے کامن ویلتھ گیمز میں ہاکی مقابلے میں حصہ لینے والوں میں سب سے کم عمر کھلاڑی تھیں۔
صبا انجم کی پیدائش 12 جون 1985کو درگ، چھتیس گڑھ میں ہوئی۔صبا کی ابتدائی زندگی جدوجہدسے بھری ہوئی تھی۔ ان کا تعلق ایک پسماندہ علاقے سے ہے۔ انہوں نے صرف نو سال کی عمر میں ہاکی کھیلنا شروع کیا تھا اور انہیں متعددمسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ مقامی لوگوں نے ان کے والد پر بھی دباؤ ڈالا کہ وہ اسے کھیلوں سے دور رکھیں، لیکن ان کے والد نے انہیں کھیل جاری رکھنے میں بھر پور مدد کی۔
بچپن میں صبانے اپنے پڑوس میں بہت سے لڑکوں کو ہاکی کھیلتے دیکھا تھا اور انہوں نے 9 سال کی عمر میں اس کھیل میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اور اس کوآگے بڑھایا جب وہ 9 سال کی عمر میں ان کے روزمرہ کے کھیل میں ان کے ساتھ شامل ہوئیں۔ یہ صبا کا جذبہ تھا جس کی وجہ سے وہ بعد کے دنوں میں ہندوستانی ہاکی ٹیم کے لیے آگے آئیں اور دائیں بازو کی اسٹرائیکر بن گئی۔ انہوں نے شاستری کپ کے فائنل میں فتح کا گول کیا اور ٹورنامنٹ میں ان کے کل 6 گول ہوئے۔ انہیں 2011 میں ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم کی کپتان قرار دیا گیا تھا۔ صبا نے 3 کامن ویلتھ گیمز، 4 ایشیا کپ، 4 ورلڈ کپ اور 42 ٹورنامنٹس میں حصہ لیا ہے۔ وہ فخر کے ساتھ 14 تمغوں کی مالک ہیں اور اب تک 200 کھیلوں میں 92 گول کر چکی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر کے لوگ سالانہ امر ناتھ یاترا شروع ہونے کے منتظر

Next Post

انگلینڈ میں جسپریت بمراہ کے کام کا بوجھ کیسے سنبھالا جائے؟ سورو گنگولی نے اہم مشورہ دیا۔

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
گانگولی نے صدر کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا: جے شاہ

انگلینڈ میں جسپریت بمراہ کے کام کا بوجھ کیسے سنبھالا جائے؟ سورو گنگولی نے اہم مشورہ دیا۔

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.