جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سپریم کورٹ نے جانوروں کی قربانی کے خلاف درخواست پر فوری سماعت سے انکار کر دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-07
in قومی خبریں
A A
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

دہلی//سپریم کورٹ نے جمعہ کو مہاراشٹر کے کولہاپور ضلع کے وشال گڑھ قلعہ میں واقع ایک درگاہ کے قریب عیدالاضحی (7 جون) کو جانوروں کی قربانی کی اجازت دینے والے بامبے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف دائر درخواست پر فوری سماعت کرنے سے جمعہ کو انکار کردیا۔
جسٹس سنجے کرول اور ستیش چندر شرما کی پارٹ ٹائم ورکنگ ڈے بنچ نے ہائی کورٹ کے 3 جون کے حکم میں مداخلت کرنے سے انکار کر دیا۔
عرضی گزار کے وکیل نے یہ استدلال کرتے ہوئے کہ وشال گڑھ قلعہ مہاراشٹر حکومت کے تحت ایک نوٹیفائڈ محفوظ یادگار ہے ، پچھلے سالوں میں اس طرح کی اجازت سے متعلق امن و امان کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا۔
تاہم بنچ کی جانب سے جسٹس کرول نے درخواست پر فوری سماعت کے مطالبہ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال بھی اسی طرح کی اجازت پابندیوں کے ساتھ دی گئی تھی۔ ہائی کورٹ نے پہلے ہی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے شرائط عائد کر دی تھیں کہ قربانی "بند اور نجی علاقے ” میں ہو۔
جسٹس کرول نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں یقین ہے کہ ہائی کورٹ نے اس پر غور کیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں محفوظ یادگاروں میں کئی مذہبی سرگرمیاں ہوتی ہیں، چاہے وہ کسی بھی مذہب سے وابستہ ہوں۔
وکیل نے تسلیم کیا کہ گزشتہ سال ہائی کورٹ نے محدود شرائط کے تحت جانوروں کو ذبح کرنے کی اجازت دی تھی اور کہا کہ اس سال کا حکم انہی دفعات کی عکاسی کرتا ہے ۔ اس کے باوجود وکیل نے ماضی کی کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے معاملے کو فوری سماعت کے لیے درج کرنے پر اصرار کیا۔
جسٹس کرول نے تریپورہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر اپنے دور کو یاد کیا اور جانوروں کی قربانی پر پابندی کے حکم کا حوالہ دیا، جسے بعد میں سپریم کورٹ نے بند احاطے میں (جانوروں کی قربانی) کی اجازت دینے کے لیے ترمیم کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ”تریپورہ میں بیٹھ کر میں نے وہاں جانوروں کے ذبیحہ پر پابندی لگا دی تھی۔ اس عدالت نے معاملے میں ترمیم کی اور کہا کہ یہ بند احاطے میں کیا جائے گا۔’’
تاہم بنچ نے معاملے کو فوری طور پر درج کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ تہوار ختم ہونے کے بعد یہ مسئلہ بے کار ہو جائے گا۔ جسٹس کرول نے کہا کہ اتنی جلدی کیا ہے معاملہ بہرحال بے نتیجہ ہو جائے گا۔
جسٹس نیلا گوکھلے اور فردوس پونا والا کے ذریعہ 3 جون کو پاس کردہ بامبے ہائی کورٹ کے حکم نے 14 جون 2024 کے پہلے کے حکم کو دہرایا، جس میں درگاہ کے قریب بند جگہ پر جانوروں اور پرندوں کی قربانی کی اجازت دی گئی تھی نہ کہ کسی عوامی یا کھلی جگہ پر۔
8 جون سے 12 جون تک آنے والا عیدالاضحی اور عرس کا میلہ بھی ایسے ہی حالات کے ساتھ منایا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف ٹھوس کارروائی کرنے میں ناکام رہا: برلا

Next Post

ہمارے نوجوان ترقی یافتہ ہندوستان کے حل میں اہم شراکت دار بن گئے ہیں: مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

ہمارے نوجوان ترقی یافتہ ہندوستان کے حل میں اہم شراکت دار بن گئے ہیں: مودی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.