جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

رائل چیلنجرز بنگلور نے پنجاب کنگز کو چھ رنز سے شکست دے کر آئی پی ایل 2025 کا ٹائٹل جیت لیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-05
in کھیل
A A
پنجاب کنگز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست مقام حاصل کرنے اترے گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

احمد آباد//ششانک سنگھ کی 30 گیندوں پر تین چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 61 رنز (ناٹ آؤٹ) کی دلیرانہ اننگز رائیگاں گئی،رائل چیلنجرز بنگلور نے پنجاب کنگز کو چھ رنز سے شکست دے کر آئی پی ایل 2025 کا ٹائٹل جیت لیا۔
اس سے قبل وراٹ کوہلی (43)، کپتان رجت پاٹیدار (26)، جتیش شرما (24)، مینک اگروال (24) اور لیام لیونگ اسٹون (25) کی اننگز کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور نے نو وکٹ پر 190 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔ اس کے بعد، کرونال پانڈیا اور بھونیشور کمار (دو وکٹوں) کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت رائل چیلنجرز بنگلور نے منگل کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے فائنل میں پنجاب کنگز کو ایک سنسنی خیز مقابلے میں چھ رنز سے شکست دے دی۔
191 رنز کے ٹائٹل چیلنج پر قابو پانے کے لیے اترنے والی پنجاب کنگز کے لیے پریانش آریہ اور پربھسمرن سنگھ کی اوپننگ جوڑی نے اچھی شروعات کی اور پہلی وکٹ کے لیے 43 رنز جوڑے۔ پانچویں اوور میں جوش ہیزل ووڈ نے 19 گیندوں (24) میں پریانش آریہ کی باؤنڈری پر میچ کا بہترین کیچ لے کر رائل چیلنجرز بنگلور کو پہلی کامیابی دلائی۔ نویں اوور میں کرونال پانڈیا نے 22 گیندوں (26) میں پربھسمرن سنگھ کو آؤٹ کرکے پنجاب کو دوسرا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد بیٹنگ کرنے آئے کپتان شریاس ایر (1) کو روماریو شیفرڈ کی گیند پر وکٹ کیپر جتیش کو کیچ دے دیا۔ کرونال پانڈیا نے 13ویں اوور میں جوش انگلس کو آؤٹ کر کے پنجاب کو بڑا جھٹکا دیا۔ جوش انگلس نے 23 گیندوں پر چار چھکے اور ایک چوکا لگا کر (39) رنز کی اننگز کھیلی۔ 17ویں اوور میں بھونیشور کمار نے ایک ہی اوور میں نہال وڈھیرا (15) اور مارکس اسٹونیس (6) کو آؤٹ کرکے پنجاب کو دوہرا جھٹکا دیا۔ 18ویں اوور میں یش دیال نے عظمت اللہ عمرزئی (1) کو آؤٹ کر کے بنگلور کو ساتویں کامیابی دلائی۔ پنجاب کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں پر صرف 184 رنز بنا سکی اور ٹائٹل میچ چھ رنز سے ہار گئی۔
رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے بھونیشور کمار اور کرونال پانڈیا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جوش انگلس، یش دیال اور روماریو شیفرڈ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انگلینڈ نے ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز کا صفایا کر دیا

Next Post

ہندوستان کی خواتین ہاکی ٹیم ایشیا کپ میں تھائی لینڈ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
پہلا بین علاقائی ہاکی ٹورنامنٹ 19مارچ سے

ہندوستان کی خواتین ہاکی ٹیم ایشیا کپ میں تھائی لینڈ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.