جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

انگلینڈ نے ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز کا صفایا کر دیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-06-05
in کھیل
A A
انگلش ٹیم میں کپتانی کے معاملے پر نئی تجویز سامنے آگئی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

دی اوول (انگلینڈ)//گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد جیمی اسمتھ (64)، بین ڈکٹ (58)، جو روٹ (44) اور جوس بٹلر (ناٹ آؤٹ 41) کی شاندار اننگز کی بدولت انگلینڈ نے بارش سے متاثرہ تیسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس (ڈی ایل ایس) ضابطے کے تحت 62 گیندیں باقی رہتے ہوئے سات وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 3-0 سے اپنے نام کر لی۔
کیننگٹن اوول اسٹیڈیم میں منگل کی دیر رات کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے اتری ویسٹ انڈیز نے شرفین ردرفورڈ (70)، گڈاکیش موتی (63) کی نصف سنچری اننگز اور الزاری جوزف (41)، کیسی کارٹی (29)، برینڈن کنگ (16) اور جسٹن گریوز (12) رنز کے تعاون سے 40 اوورز میں نو وکٹوں پر 251 رنز بنائے۔ میچ دو بار متاثر ہوا۔ ٹریفک جام کے مسئلے کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کی ٹیم ٹاس کے لیے مقررہ وقت پر میدان تک نہ پہنچ سکی۔ اس کے بعد بارش کی وجہ سے 90 منٹ کا کھیل متاثر ہوا۔ انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے تین وکٹیں لیں۔ ثاقب محمود، برائیڈن کارس اور میتھیو پوٹس کو دو دو وکٹیں ملیں۔
انگلینڈ کے لیے جیمی اسمتھ اور بین ڈکٹ کی اوپننگ جوڑی نے طوفانی انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کے لیے 93 رنز جوڑے۔ ساتویں اوور میں گڈاکیش موتی نے جیمی اسمتھ (28 گیندوں پر 64 رنز) کو بولڈ کر کے ویسٹ انڈیز کو پہلی کامیابی دلائی۔ انگلینڈ کی دوسری وکٹ بین ڈکٹ (46 گیندوں پر 58 رنز) کے طور پر گری ۔ انہیں 16ویں اوور میں روسٹن چیس نے لوئس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ جو روٹ (44) کو الزاری جوزف نے شکار کیا۔ انگلینڈ نے 29.4 اوورز میں تین وکٹوں پر 246 رنز بنا کر ڈی ایل ایس طریقے سے میچ 62 گیندیں باقی رہتے سات وکٹوں سے جیت لیا۔ کپتان ہیری بروک (26) اور جوس بٹلر (41) رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس طریقے سے 40 اوورز میں جیت کے لیے 246 رنز کا ہدف ملا تھا جسے اس نے 62 گیندیں باقی رہتے حاصل کر لیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف، گڈاکیش موتی اور روسٹن چیس نے ایک ایک بلے بازکو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ماحولیات کا عالمی دن‘کشمیر اور پلاسٹک کا استعمال

Next Post

رائل چیلنجرز بنگلور نے پنجاب کنگز کو چھ رنز سے شکست دے کر آئی پی ایل 2025 کا ٹائٹل جیت لیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
پنجاب کنگز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست مقام حاصل کرنے اترے گی

رائل چیلنجرز بنگلور نے پنجاب کنگز کو چھ رنز سے شکست دے کر آئی پی ایل 2025 کا ٹائٹل جیت لیا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.