جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

پوتن ’بالکل پاگل‘ ہو چکے ہیں! یوکرین کے خلاف روسی حملوں پر ٹرمپ کی شدید تنقید

یوکرین کو فتح کرنا "روس کے زوال کا باعث بنے گا!": امریکی صدر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-27
in عالمی خبریں
A A
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

واشنگٹن///
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی رہنما ولادیمیر پوتن پر شدید ترین تنقید کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس معاملے میں ان کا صبر جواب دینے لگا ہے۔ ماسکو نے کئیف اور یوکرین کے دیگر شہروں کو مسلسل تیسری رات ڈرون اور میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
ٹرمپ نے اتوار کی رات ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا، "میرے پوتن کے ساتھ ہمیشہ سے بہت اچھے تعلقات رہے ہیں لیکن انہیں کچھ ہو گیا ہے، وہ بالکل پاگل ہو گئے ہے!”
"یوکرین کے شہروں پر میزائل اور ڈرون گرائے جا رہے ہیں بغیر کسی وجہ کے،” اس طرف اشارہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ پوتن "خواہ مخواہ بہت زیادہ لوگوں کو مار رہے ہیں۔”
یوکرینی حکام کے مطابق فروری 2022 میں روس کے مکمل حملے کے بعد یہ سب سے بڑا فضائی حملہ تھا۔ اس میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔
امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر پوتن پورا یوکرین فتح کرنا چاہتے ہیں تو یہ "روس کے زوال کا باعث بنے گا!” لیکن ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے لیے بھی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، وہ "جس طرح سے بات کرتے ہیں، اس سے ان کے ملک کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔”ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا، "ان کی زبان سے نکلنے والی ہر چیز مسائل کا باعث بنتی ہے، مجھے یہ پسند نہیں اور بہتر ہے کہ یہ رک جائے”۔
صدر نے پوتن اور اب تین سال پرانے تنازعے کو حل کرنے میں ناکامی پر کافی غصے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے وائٹ ہاؤس واپسی کی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ فوری طور پر یہ تنازعہ ختم کروا دیں گے۔
انہوں نے طویل عرصے سے پوتن کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات پر فخر کا اظہار کیا اور بار ہا اس بات پر زور دیا تھا کہ یوکرین سے زیادہ روس امن معاہدہ طے کرنے کے لیے آمادہ تھا۔
لیکن گذشتہ مہینے کئیف پر روس کے مہلک حملوں کی بوچھاڑ کے بعد ٹرمپ نے پوتن پر زور دیا کہ وہ یوکرین پر حملے "روک دیں!” اور انہوں نے بارہا اس بات پر ناراضی کا اظہار کیا کہ یوکرین میں جنگ جاری ہے۔
ٹرمپ نے اتوار کی صبح شمالی نیو جرسی سے روانگی کے وقت صحافیوں کو بتایا، "میں پوتن کے عمل سے خوش نہیں ہوں۔ وہ بہت زیادہ لوگوں کو مار رہے ہیں۔ میں نہیں جانتا انہیں کیا ہوا ہے۔ میں انہیں ایک طویل عرصے سے جانتا ہوں، ہمیشہ ان سے اچھے تعلقات رہے ہیں لیکن وہ شہروں میں راکٹ چلا کر لوگوں کو مار رہے ہیں اور مجھے یہ بالکل پسند نہیں ہے۔”
روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدہ بدستور مبہم ہے۔ ٹرمپ اور پوتین نے گذشتہ ہفتے فون پر بات کی اور ٹرمپ نے کال کے بعد اعلان کیا تھا کہ روس اور یوکرین "فوری طور پر” جنگ بندی مذاکرات شروع کریں گے۔ فون پر یہ گفتگو اس وقت ہوئی جب روسی اور یوکرینی حکام نے 2022 کے بعد پہلی بار روبرو مذاکرات کے لیے ترکی میں ملاقات کی۔ لیکن جمعرات کو کریملن نے کہا کہ کوئی براہِ راست مذاکرات طے نہیں ہوئے۔
پوتن کے جنگ بندی پر رضامندی سے انکار کے جواب میں یورپی یونین نے رواں ماہ روس پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔ اگرچہ ٹرمپ نے روس پر پابندیاں اور محصولات بڑھانے کی دھمکی دی ہے لیکن انہوں نے تاحال اس پر عمل نہیں کیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

صدر پیوٹن کے ہیلی کاپٹر پر یوکرینی ڈرون حملہ ناکام۔ ہیلی کاپٹر نے ڈرونز مار گرائے

Next Post

چیری فصل تیار‘اسٹرابری کی طرح چیری کی قیمت فروخت میں کمی سے کسان ناخوش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post
چیری کی اچھی پیدوار سے کسان مطمئن لیکن اچھے دام نہ ملنے کی شکایت

چیری فصل تیار‘اسٹرابری کی طرح چیری کی قیمت فروخت میں کمی سے کسان ناخوش

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.