نئی دہلی//
پہلگام دہشت گردانہ حملے اور آپریشن سندور پر عالمی سفارتی حمایت حاصل کرنے کیلئے تشکیل دی گئی سات پارلیمانی ٹیمیں ۲۱مئی سے۵جون تک۳۳ممالک کا دورہ کریں گی ۔
ان ٹیموں میں شامل۵۱سیاستدان اور آٹھ سفارت کار عالمی دہشت گردی کے ڈھانچے اور پاکستان میں موجود اس کے حامیوں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے ۔
ذرائع کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نائب صدر بیجینٹ پانڈیا کی قیادت میں پہلا گروپ ۲۳مئی کو بحرین‘۲۵مئی کو کویت‘۲۷مئی کو سعودی عرب اور۳۰مئی کو الجزائر کا دورہ کرے گا۔
اس گروپ کے دیگر ارکان میں بی جے پی کے نشی کانت دوبے ، بی جے پی کے فانگون کونیاک، بی جے پی کے ریکھا شرما، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے اسد الدین اویسی، نامزد ستنام سنگھ سندھو اور غلام نبی آزاد ہیں۔ سابق خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا بھی اس گروپ کا حصہ ہوں گے ۔
بی جے پی کے ڈاکٹر روی شنکر پرساد کی قیادت میں دوسرا گروپ۲۵مئی کو فرانس‘۲۷مئی کو اٹلی‘۲۹مئی کو ڈنمارک‘یکم جون کو برطانیہ اور۵جون کو جرمنی کا دورہ کرے گا۔
گروپ کے دیگر ارکان میں بی جے پی کے ڈاکٹر ڈی پورندیشوری، شیو سینا کی پرینکا چترویدی (ادھو ٹھاکرے )‘ غلام علی کھٹانا، کانگریس کے ڈاکٹر امر سنگھ، بی جے پی کے سمک بھٹاچاریہ اور مسٹر ایم جے اکبر ہیں۔ اس گروپ میں سفیر پنکج سرن بھی شامل ہوں گے ۔
جنتا دل یونائیٹڈ کے صدر سنجے جھا کی قیادت میں تیسرا گروپ۲۲مئی کو جاپان‘۲۴مئی کو جنوبی کوریا‘۲۷مئی کو سنگاپور‘۲۸مئی کو انڈونیشیا اور۳۱مئی کو ملائیشیا کا دورہ کرے گا۔
گروپ کے دیگر ارکان میں بی جے پی کی اپراجیتا سارنگی، ترنمول کانگریس کے ابھشیک بینرجی‘ بی جے پی کے برج لعل‘ سی پی آئی ایم کے جان بریٹاس ، بی جے پی کے پردھان برووا، بی جے کے ہیمانگ جوشی اور سلمان خورشید ہیں۔ سفیر موہن کمار بھی اس گروپ کا حصہ ہوں گے ۔
شیو سینا کے شری کانت ایکناتھ شنڈے کی قیادت میں چوتھا گروپ۲۱مئی کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای)‘۲۴مئی کو کانگو‘۲۸مئی کو سیرا لیون اور۳۱مئی کو لائبیریا کا دورہ کرے گا۔
گروپ کے دیگر ارکان میں بی جے پی کے بنسوری سوراج، انڈین یونین مسلم لیگ کے ای ٹی محمد بشیر، بی جے پی کے اتل گرگ، بیجو جنتا دل کے سمت پاترا، بی جے پی کے منن کمار مشرا اوربی جے پی کے ایس ایس اہلووالیہ ہیں۔سفیر سوجن چنائے بھی اس گروپ میں شامل ہوں گے ۔
کانگریس کے ششی تھرور کی قیادت میں پانچواں گروپ۲۵مئی کو گیانا‘۲۷مئی کو پانامہ‘۲۹مئی کوکولمبیا‘۳۱مئی کو برازیل اور ۳جون کو امریکہ کا دورہ کرے گا۔
گروپ کے دیگر ارکان میں لوک جن شکتی پارٹی کی شمبھاوی، جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے سرفراز احمد،تیلگو دیشم پارٹی کے جی ایم ہریش بال یوگی، بی جے پی کے ششانک منی ترپاٹھی، بی جے پی کے بھونیشور کلیتا، شیوسینا کے ملند دیوڑا، اور بی جے پی کے تجیسویہ سوریہ ہیں۔ سفیر ترنجیت سندھو بھی اس گروپ میں شامل ہیں۔
دراوڑ منیترا کزگم کے کنیموزی کروناندھی کی قیادت میں چھٹا گروپ۲۲مئی کو روس‘۲۵مئی کو سلووینیا‘۲۷ مئی کو یونان‘۲۹مئی کو لٹویا اور۳۱مئی کو اسپین کا دورہ کرے گا۔
گروپ کے دیگر ارکان میں سماج وادی پارٹی کے راجیو رائے ، نیشنل کانفرنس کے میاں الطاف احمد، بی جے پی کے کیپٹن برجیش چوٹا، راشٹریہ جنتا دل کے پریم چند گپتا اور عام آدمی پارٹی کے اشوک متل شامل ہیں۔ اس گروپ میں سفیر منجیو پوری اور سفیر جاوید اشرف بھی شامل ہوں گے ۔
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد پوار) کی سپریا سولے کی قیادت میں ساتواں گروپ ۲۴مئی کو قطر‘۲۷مئی کو جنوبی افریقہ‘۲۹مئی کو ایتھوپیا اور یکم جون کو مصر کا دورہ کرے گا۔
اس گروپ کے دیگر ارکان میں بی جے پی کے راجیو پرتاپ روڈی، عام آدمی پارٹی کے وکرم جیت سنگھ ساہنی، کانگریس کے منیش تیواری، بی جے پی کے انوراگ ٹھاکر، تیلگو دیشم پارٹی کے لاوو شر کرشن دیوریالو، کانگریس کے آنند شرما اور بی جے پی کے وی۔ مرلی دھرن شامل ہوں گے ۔ سفیر سید اکبر الدین بھی اس گروپ میں شامل ہوں گے ۔