ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

پونچھ میںگولہ باری کے بعد نقل مکانی کرنے والے لوگ گھروں کو لوٹنے لگے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-17
in مقامی خبریں
A A
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

Residents of villages near India-Pakistan border, who were evacuated to safer places due to recent attacks from Pakistan, return to their homes after both countries reached a bilateral understanding, at Uri in Baramulla district

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

جموں//
جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے آخری گاؤں سلوتری کے باشندے ، جو۶؍اور۷مئی کو پاکستان کی جانب سے کی گئی شدید گولہ باری کے بعد اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہو گئے تھے ، بالآخر حالات میں بہتری آنے کے بعد واپس اپنے گھروں کو لوٹنے لگے ہیں۔
سلوتری گاؤں، جو حدِ متارکہ (ایل او سی) کے بالکل نزدیک اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر سے محض چند سو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے ، ان علاقوں میں شامل ہے جو حالیہ سرحدی کشیدگی کا براہِ راست شکار بنے ۔
مقامی افراد کے مطابق۶مئی کی شام اور۷مئی کی صبح پاکستان کی جانب سے کی جانے والی شدید شیلنگ نے گاؤں میں خوف و دہشت کی لہر دوڑا دی تھی، جس کے باعث درجنوں کنبے اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی پر مجبور ہوئے ۔
ایک مقامی رہائشی ریاض احمد نے بتایا’’ہم نے اپنی زندگی میں اتنی شدید شیلنگ پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔ مائیں بچوں کو گود میں اٹھائے بھاگ رہی تھیں۔ کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں۔ ہم نے کھیتوں اور قریبی نالوں میں پناہ لی‘‘۔
اب جب کہ ۱۰مئی کو دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز (ڈ جی ایم اوز) کے درمیان ہونے والی بات چیت کے بعد فائر بندی پر اتفاق ہوا ہے ، گاؤں کے مکینوں نے دوبارہ اپنے تباہ حال گھروں کی طرف لوٹنا شروع کر دیا ہے ۔ تاہم کئی لوگ ابھی بھی خوف کے سائے سے باہر نہیں نکل پائے ہیں۔
واپسی کے باوجود مکینوں کو پانی، بجلی اور رہائش جیسی بنیادی سہولیات کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔ کئی مکانات بری طرح متاثر ہوئے ہیں، اور فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔
متاثرین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ریلیف کیمپ قائم کیے جائیں اور نقصانات کا تخمینہ لگا کر معاوضہ فراہم کیا جائے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں جو نقصانات کا جائزہ لے رہی ہیں۔ ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور جلد ہی بحالی کے اقدامات شروع کیے جائیں گے ۔
پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد لائن آف کنٹرول پر کشیدگی میں شدید اضافہ دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد بھارت نے۷مئی کو ’آپریشن سندور‘کے تحت پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں موجود دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے بعد پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کے طور پر سرحدی گولہ باری کا سلسلہ شروع ہوا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آپریشن سندور وزیراعظم کی مضبوط سیاسی خواہش کا عکس:شاہ

Next Post

’ یہ محض ٹریلر تھا ‘پوری تصویر دنیا کو دکھائیں گے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post

’ یہ محض ٹریلر تھا ‘پوری تصویر دنیا کو دکھائیں گے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.