واشنگٹن//
ا،ریکہ کے وزیر دفاع جو صدر ٹرمپ کا سعودی عرب کا دورہ شروع ہونے سے پہلے اسرائیل آنے کا منصوبہ رکھتے تھے۔ جمعہ کے روز ان کا یہ متوقع دورہ اسرائیل اچانک منسوخ کر دیا گیا ہے۔
دورے کی منسوخی کی اطلاع اسرائیلی میڈیا کی طرف سے سامنے آئی ہے۔ یاد رہے صدر ٹرمپ اگلے چند دنوں میں سعودی عرب کے پہلے دورے پر پہنچ رہے ہیں۔ ان کا خلیجی سربراہان کے ساتھ بھی ملاقاتوں کا پروگرام موجود ہے۔
توقع کی جارہی تھی کہ وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ ٹرمپ کے سعودی عرب پہنچنے سے پہلے پہلے اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب اور خطے کے بارے میں مشاورت مکمل کر کے صدر ٹرمپ کو اسرائیلی آشاؤں اور تحفظات سے ’اپ ڈیٹ‘ کریں گے۔
مگر اب یہ دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب پینٹا گون نے اب اس بارے میں کوئی تبصرہ کیا ہے نہ تصدیق کی ہے۔ البتہ یہ توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو کے علاوہ پینٹاگون چیف بھی صدر ٹرمپ کے ساتھ سعودی عرب اور خلیجی ملک قطر وغیرہ کے دورے پر جائیں گے۔
تازہ اطلاعات کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان سین پارنیل کا کہنا ہے کہ پیٹ ہیگستھ اسرائیل کا دورہ منسوخ نہیں کریں گے۔ ترجمان نے یہ بات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ ایکس‘ پر کہی ہے۔
اہم بات ہے کہ اسرائیل کے ٹرمپ انتظامیہ پر تمام تر اعتماد کے باوجود اسرائیل کو امریکہ کی طرف سے اچانک کچھ سرپرائز مل جاتے ہیں جو اسرائیلی قیادت کو حیران کر دیتے ہیں۔