ممبئی//گجرات ٹائٹنز نے اپنے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد بارش سے متاثرہ مقابلے میں منگل کو انڈین پریمیئر لیگ کے 56ویں میچ میں ممبئی انڈینز کو تین وکٹوں سے شکست دی۔
وانکھیڑے اسٹیڈیم میں بارش کی وجہ سے کھیل دو بار روکا گیا، اس لیے گجرات کو نظرثانی شدہ ہدف ملا تھا جسے گجرات نے آسانی سے پار کرلیا۔
گجرات، جو 156 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی تھی، نے دوسرے اوور میں وکٹ گنوا دی۔ ٹرینٹ بولٹ نے سائی سدرشن (5 رنز) کو وکٹ کیپر ریان رکلٹن کے ہاتھوں کیچ کرایا۔
156 رنز کے تعاقب میں گجرات نے سست شروعات کی۔ ٹیم نے 6 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر صرف 29 رنز بنائے۔ جوس بٹلر اور شبھمن گل کریز پر موجود ہیں۔ سائی سدرشن 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آٹھویں اوور میں شبھمن گل اور جوس بٹلر نے پچاس رنز کی شراکت مکمل کر لی۔ ٹیم نے 6 رنز کے اسکور پر سائی سدرشن کی وکٹ گنوائی تھی۔
اشونی کمار کو کوربن بوش کے کنکشن ریپلیسمنٹ کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ بوش کو اننگز کے آخری اوور میں پرسدھ کرشنا کی باؤنسر لگی تھی۔
بارہویں اوور میں شبھمن گل کو زندگی دان ملا۔ اشونی کمار کے اوور کی دوسری گیند پر تلک ورما سے ان کا کیچ چھوٹ گیا۔
اوور کی تیسری گیند پر اشونی نے جوس بٹلر کو وکٹ کیپر رکلٹن کے ہاتھوں کیچ کرایا۔
بارہویں اوور میں گجرات نے دوسری وکٹ گنوائی۔ یہاں جوس بٹلر 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہیں اشونی کمار نے وکٹ کیپر ریان رکلٹن کے ہاتھوں کیچ کرایا۔
چودہویں اوور میں گجرات نے 100 رنز کا ہندسہ عبور کر لیا۔ شیرفین ردرفورڈ نے اشونی کمار کے اوور کی چوتھی گیند پر چھکا لگا کر اسکور کو 100 سے پار کیا۔
بارش کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا تھا ۔ اس وقت گل 38 اور ردرفورڈ 26 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔پندرہویں اوور پھینکتے ہوئے جسپریت بمراہ نے شبھمن گل کو کلین بولڈ کر دیا۔ گل 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
گجرات کا چوتھا وکٹ 16ویں اوور میں گرا۔ یہاں شیرفین ردرفورڈ 28 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہیں ٹرینٹ بولٹ نے ایل بی ڈبلیو قرار دیا۔ بولٹ نے سائی سدرشن کو بھی پویلین بھیجا۔
17ویں اوور میں جسپریت بمراہ نے شاہ رخ خان کو کلین بولڈ کردیا۔ انہوں نے پچھلے اوور میں شبمن گل کو بھی بولڈ کیا تھا۔
گجرات نے اپنا چھٹا وکٹ 18ویں اوور میں کھو دیا ہے۔ یہاں راشد خان 2 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہیں اشونی کمار نے ایل بی ڈبلیو قرار دیا۔ اشونی نے جوس بٹلر کو بھی اپنا شکار بنایا تھا۔
اس کے بعد بارش کے سبب کھیل روک دیا گیا ۔ گجرات کو 12 گیندوں میں 24 رن درکار تھے جبکہ ڈل ایل ایس ضابطے کے تحت پانچ رن پیچھے تھی۔
گجرات کو بارش کے سبب دو مرتبہ روکے گئے مقابلے میں 6 گیندوں پر 15 رنز کا ہدف دیا گیا ۔
اس سے قبل گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبھمن گل نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے اتری ممبئی انڈینز کی شروعات خراب رہی اور اس نے اپنے دونوں اوپنرز ریان رکلٹن (2) اور روہت شرما (7) کے وکٹ 26 کے اسکور تک گنوا دیے۔ اس کے بعد ول جیکس اور سوریہ کمار یادو کی جوڑی نے اننگز کو سنبھالا اور جدوجہد کرتے ہوئے تیسرے وکٹ کے لیے 71 رنز جوڑے۔ گیارہویں اوور میں سائی کیشور نے سوریہ کمار یادو کو 24 گیندوں پر 35 رنز بنا کر آؤٹ کر کے اس شراکت کو توڑا۔ بارہویں اوور میں راشد خان نے ول جیکس کو آؤٹ کر کے ممبئی کو چوتھا جھٹکا دیا۔ ول جیکس نے 35 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے بعد ممبئی کے بلے باز گجرات کے گیند بازوں کے سامنے جدوجہد کرتے نظر آئے۔ ہاردک پانڈیا (1)، تلک ورما (7) اور نمن دھیر (7) رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کوربن بوش 20ویں اوور میں رن آؤٹ ہوئے۔ کوربن بوش نے 22 گیندوں پر دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 27 رنز بنائے۔ ممبئی انڈینز نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 155 رنز کا اسکور بنایا۔
گجرات ٹائٹنز کی جانب سے سائی کیشور نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ارشد خان، محمد سراج، پرسدھ کرشنا، راشد خان اور جیرالڈ کوئٹزی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔