اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

رضوان نے ثابت کر دیا انہیں ٹی ٹونٹی ٹیم سے نکالنے کا فیصلہ درست تھا : احمد شہزاد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-02
in کھیل
A A
پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان ایک اور اعزاز لے اڑے

Rizwan

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت

رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی

لاہور // محمد رضوان کی کپتانی میں ملتان سلطانز کی کارکردگی پی ایس ایل 10 میں انتہائی خراب ہے اور ان پر تنقید کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ میں مسلسل چار فائنل کھیلنے والی ٹیم ملتان سلطانز کی پی ایس ایل 10 کے رواں سیزن میں کارکردگی انتہائی خراب ہے ، ایسے میں سابق اور موجودہ کرکٹرز محمد رضوان کی کارکردگی پر کڑی تنقید کر رہے ہیں۔
ایک مقامی نجی ٹی وی پروگرام میں احمد شہزاد نے گفتگو کرتے ہوئے رضوان پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ پی ایس ایل میں ہر گزرتی اننگ کے ساتھ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان ثابت کر رہے کہ قومی سلیکٹرز نے انہیں پاکستان کی ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت سے ہٹانے اور ٹیم سے نکالنے کا فیصلہ بالکل درست کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ رضوان جس طرح قومی ٹیم میں کھیلتا تھا اسی طرح پی ایس ایل میں بھی ٹیم کے گرد کھیل رہا ہے، ایسے میں دیگر پلیئرز کو معلوم ہے کہ رضوان ہٹ نہیں کرے گا اور وہ ہٹ کرنے کے چکر میں آؤٹ ہوتے جاتے ہیں۔
احمد شہزاد نے کہا کہ رضوان سینئر کھلاڑی اور پاکستان ٹیم کی قیادت بھی کر چکا ہے۔ کوئٹہ کے خلاف ڈو آر ڈائی میچ میں آخر تک کھیلا، آپ بتاؤ کہ اس نے سنگل کے علاوہ کوئی اچھے شاٹس کھیل کر پریشر ختم کرنے کی کوشش کی ہو۔
انہوں نے کہا کہ رضوان ہر میچ کے بعد خود کو درست ثابت کرتا اور غلطیوں کا ذمہ دار بولرز، بیٹرز اور فیلڈرز کو قرار دیتا ہے۔ جب ایسا ہوتا ہے تو پھر ایسے ہی نتائج سامنے آتے ہیں، ایسی کارکردگی کے ساتھ اگلے سال اُس کا پی ایس ایل کی ٹیم میں آنا مشکل ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے مسلسل چار فائنلز کھیلنے والی ملتان سلطانز کی ٹیم رواں پی ایس ایل 10 میں چھ میچ ہار کر ٹورنامنٹ سے تقریباً باہر ہو چکی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئی پی ایل میں انجریز کا سلسلہ جاری، اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر

Next Post

شریاس ائیر پر سلو اوور ریٹ پر 12 لاکھ روپے جرمانہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت
کھیل

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت

2026-09-12
رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی
کھیل

رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی

2026-09-12
چاہل کی چار وکٹیں، نارتھمپٹن شائر کی آسان جیت
کھیل

چاہل کی چار وکٹیں، نارتھمپٹن شائر کی آسان جیت

2026-09-12
کھیل

جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیچز کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

2026-09-12
کھیل

تیر اندازی ورلڈ کپ فائنل میں دھیرج بومّادیورا ہندوستان کی واحد امید

2026-09-12
کھیل

سبالینکا نے پیگولا کو شکست دے کر مسلسل چوتھی بار یو ایس اوپن فائنل میں جگہ بنائی

2026-09-12
کھیل

پتنگ بازی کے ساتھ ہندوستانی ٹیم نے افغانستان کے خلاف ٹی-20 سیریز کے لیے مشق کی

2026-09-12
کھیل

میں ہمیشہ سیکھتا رہتا ہوں اور سیکھتے رہنا چاہتا ہوں:محمد شامی

2026-09-12
Next Post
آئی پی ایل میڈیا حقوق کے لئے اتوار کو ہوگی جنگ

شریاس ائیر پر سلو اوور ریٹ پر 12 لاکھ روپے جرمانہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.