ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

وزیر اعلی کی رام بن میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ متاثرین سے ملاقات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-22
in ٹاپ سٹوری
A A
وزیر اعلی کی رام بن میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ متاثرین سے ملاقات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کو یہاں بادل پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے ساتھ موسلا دھار بارش سے ہونے والی تباہی کے بعد زمینی صورتحال کا جائزہ لیا اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔
متاثرہ علاقوں کا یہ ان کا دوسرا دورہ تھا۔ پیر کے روز وزیر اعلیٰ سرینگر سے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر سب سے زیادہ متاثرہ ماروگ-کیلا موڑ پر گئے جو منگل کو تیسرے دن بھی بند رہا۔
عمرعبداللہ اپنے سیاسی مشیر ناصر اسلم وانی کے ساتھ آج صبح ایک ہیلی کاپٹر میں رام بن کے چندر کوٹ علاقے کے لئے روانہ ہوئے اور صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے فوری طور پر لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ سری کے لئے روانہ ہوگئے۔
رام بن کے ڈپٹی کمشنر بصیر الحق چودھری کو وزیراعلیٰ کو پیدل چلتے ہوئے اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کرتے ہوئے بریفنگ دیتے ہوئے دیکھا گیا۔
ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئر پرسن شمشاد شان اور ایم ایل اے بانہال سجاد شاہین بھی اس موقع پر موجود تھے اور انہوں نے وزیر اعلی ٰ سے بات چیت کی جو بعد میں نقصان ات کا جائزہ لینے کے لئے رام بن بازار روانہ ہوگئے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ عمرعبداللہ ضلع ہیڈ کوارٹر میں افسروں کے اجلاس کی صدارت کرنے سے پہلے سب سے زیادہ متاثرہ دیگر علاقوں کا بھی دورہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے لوگوں کے ایک گروپ کو صبر و تحمل سے سنا جنہوں نے رام بن بازار کے راستے میں ان کی گاڑی روکی اور ان کی زندگیوں کی تعمیر نو کے لئے انہیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔
عمرعبداللہ نے پیر کے روز دشوار گزار علاقے سے گزرتے ہوئے کئی کلومیٹر پیدل چل کر کیلا موڑ تک رسائی حاصل کی، جہاں بادل پھٹنے سے اچانک سیلاب آیا تھا، جس سے تباہی کا نشان چھوڑ دیا گیا تھا۔
اس قدرتی آفت میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ رہائشی ڈھانچوں، گاڑیوں اور سڑکوں کے اہم بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔
رام بن ضلع، جسے اکثر وادی کشمیر اور جموں کے درمیان لائف لائن کہا جاتا ہے، جموں و کشمیر کی بنیادی نقل و حمل کی شاہراہ پر ملبے اور نقصان کی وجہ سے مسلسل تیسرے دن بھی منقطع رہا۔
مقامی رہائشیوں اور ضلعی انتظامیہ کے عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کو نقصانات کی پیمائش اور جاری امدادی کارروائیوں کی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
عمرعبداللہ نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ حکومت اس سانحے کے متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ان کاکہنا تھا”تباہی کا پیمانہ انتہائی پریشان کن ہے۔ ہماری انتظامیہ زمین پر ہے، ہر متاثرہ خاندان کی حفاظت، راحت اور بازآبادکاری کو یقینی بنانے کےلئے انتھک کام کر رہی ہے“۔
عمرعبداللہ نے مزید کہا”ہم اس مشکل وقت میں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی)، بارڈر روڈآرگنائزیشن (بی آر او)، ڈیزاسٹر رسپانس یونٹس، پولیس، رضاکاروں اور مقامی آبادی کی ٹیمیں مٹی کے تودے اور پتھروں کو ہٹانے اور متاثرہ علاقے میں حالات معمول پر لانے کےلئے چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بدھ تک سرینگر جموں قومی شاہراہ کی جزوی بحالی کا امکان:جتندر سنگھ

Next Post

پہلگام میں دہشت گردانہ حملہ، 12 سیاح زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘
ٹاپ سٹوری

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

2025-07-05
۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی
ٹاپ سٹوری

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

2025-07-04
شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل
ٹاپ سٹوری

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

2025-07-01
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’دہشت گردی کے متاثرین کیلئے انصاف کا انتظار ختم‘

2025-06-30
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا:ایل جی کی سول سوسائٹی سے مشاورت

2025-06-29
مہاراشٹراسیاسی بحران:ممبران کی خرید و فروخت کوئی نئی بات نہیں :عمر
اہم ترین

ریاست کا درجہ بحال کرنے پر بحث اب جلد ختم ہونی چاہیے: وزیر اعلیٰ

2025-06-27
لیفٹیننٹ گورنر نے یونیفائیڈ ہیڈکواٹرز میٹنگ کی صدارت کی
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا پر ایل جی سیاسی قیادت سے ملاقی

2025-06-27
سالانہ امر ناتھ یاترا: بھگوتی نگر جموں سے لے کر پہلگام اور بالہ تل تک اضافی اہلکاروں کی تعیناتی
ٹاپ سٹوری

’ایمرجنسی ملک کی جمہوری تاریخ کا تاریک باب‘

2025-06-26
Next Post

پہلگام میں دہشت گردانہ حملہ، 12 سیاح زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.