جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مودی۲۲ مارچلو دو روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

باہمی دلچسپی کے معاملات کے علاوہ غزہ صورتحال پر بھی بات ہوگی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-20
in اہم ترین
A A
Modi
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

نئی دہلی//
وزیر اعظم نریندر مودی سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر۲۲؍اور۲۳ اپریل کو دو روزہ دورہ پر سعودی عرب جائیں گے ۔
وزارت خارجہ کے مطابق۲۰۱۶؍اور۲۰۱۹کے بعد وزیر اعظم کا سعودی عرب کا یہ تیسرا دورہ ہوگا۔
یہ دورہ سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم کے ستمبر ۲۰۲۳میں جی۲۰سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے اور ہندوستان،سعودی عرب اسٹریٹجک پارٹنر شپ کونسل کی پہلی میٹنگ کی شریک صدارت کیلئے نئی دہلی کے سرکاری دورہ کے بعد کیا گیا ہے ۔
وزیر اعظم مودی اور شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ریاض میں دو طرفہ میٹنگ ہوگی، جس میں کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے نئے معاہدے طے پانے کا امکان ہے ۔
اس کے علاوہ، دونوں رہنما علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے جن میں اسرائیل،فلسطین تنازعہ اور ہندوستان،مشرقی یورپ اقتصادی راہداری (آئی ایم اے سی) کو آگے بڑھانے کا مسئلہ شامل ہے ۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان سماجی، ثقافتی اور کاروباری رابطوں کی طویل تاریخ کے ساتھ قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ تزویراتی شراکت داروں کے طور پر، دونوں ممالک سیاسی، دفاع، سلامتی، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی، صحت، تعلیم، ثقافت اور عوام سے عوام کے تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں مضبوط دو طرفہ تعلقات کا اشتراک کرتے ہیں۔
سعودی عرب کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات پچھلی دہائی کے دوران ایک مضبوط اور پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہوئے ہیں اور سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے وعدوں، دفاعی تعاون کو وسعت دینے اور تمام شعبوں میں اعلیٰ سطحی تبادلوں کے ساتھ کئی اسٹریٹجک شعبوں میں تعاون کو وسعت ملی ہے ۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم کا دورہ اس اہمیت کی عکاسی کرتا ہے جو ہندوستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو دیتا ہے ۔ یہ ہماری کثیر جہتی شراکت داری کو مزید گہرا اور مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کا موقع فراہم کرے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر ، جموں قومی شاہراہ کھلی، مغل روڈ، لیہہ شاہراہ، سنتھن روڈ بند

Next Post

’تنازعات کے کاروباریوںکو دوبارہ سر اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

2025-07-10
پولیس سربراہ کا ریاسی اور رام بن میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
اہم ترین

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

2025-07-10
تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟
اہم ترین

تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟

2025-07-10
وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 

2025-07-10
دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
Next Post
دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا

’تنازعات کے کاروباریوںکو دوبارہ سر اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.