نئی دہلی//کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی اگلے ہفتے کے اوائل میں امریکہ کا دورہ کریں گے اور اس دوران وہ براؤن یونیورسٹی میں اساتذہ اور طلباء سے بات چیت کریں گے ۔
کانگریس پارٹی کے ترجمان پون کھیڑا نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس ‘ پر یہ اطلاع شیئر کی ۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی 21 اور 22 اپریل کو رہوڈ آئی لینڈ میں براؤن یونیورسٹی جائیں گے جہاں وہ اساتذہ اور طلباء سے بات چیت کریں گے ۔ وہ رہوڈ آئی لینڈ کا دورہ کرنے سے پہلے این آر آئی کمیونٹی کے اراکین کے ساتھ ساتھ انڈین اوورسیز کانگریس (آئی او سی) کے عہدیداروں اور اراکین سے بھی ملاقات کریں گے ۔