بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وقف ترمیمی قانون پر بحث کی اجازت نہیں دوں گا :اسپیکر

’اگر ایوان کو اعتماد نہیںتو مجھے وہاں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-09
in اہم ترین
A A
وقف ترمیمی قانون پر بحث کی اجازت نہیں دوں گا :اسپیکر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

جموں/۸؍اپریل
جموں کشمیر اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے منگل کو کہا کہ وہ وقف ترمیمی قانون پر بحث کرنے کی اجازت نہ دینے کے فیصلے کو تبدیل نہیں کریں گے ۔
پیپلز کانفرنس کے رہنما سجاد غنی لون کی قیادت میں اپوزیشن کے تین ارکان اسمبلی کی جانب سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کے بارے میں پوچھے جانے پر راتھر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ اسے ایوان کے سامنے لانے کیلئے خوش آمدید ہیں، جو فیصلہ کرے گا۔
اسپیکر نے کہا’’مسئلہ کیا ہے؟ انہیں یہ حق حاصل ہے اور ایوان اس کی قسمت کا فیصلہ کرے گا۔ اگر ایوان میں اعتماد نہیں ہے تو مجھے وہاں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے‘‘۔
راتھر نے حکمراں نیشنل کانفرنس کی قیادت والے اتحاد اور اپوزیشن پی ڈی پی اور پیپلز کانفرنس کے احتجاج کرنے والے ارکان کے علاوہ کچھ آزاد ارکان کو مشورہ دیا کہ وہ عوام کے وسیع تر مفاد میں ایوان کی کارروائی کو ہموار طریقے سے چلنے دیں۔
وقف ترمیمی قانون پر بحث کا مطالبہ کرنے اور تحریک التواء کے نوٹس مسترد کرنے کے ان کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسپیکر نے ایوان کی کارروائی مسلسل دوسرے روز بھی ملتوی کردی۔
نائب وزیر اعلیٰ‘سریندر چودھری اور دیگر وزراء کے احتجاج کرنے والے ممبروں کے ساتھ اس قانون پر بحث کیلئے دباؤ ڈالنے پر انہوں نے کہا کہ انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ مطالبہ کون اٹھا رہا ہے۔
اسپیکر نے کہا کہ چاہے وہ حکومت ہو، وزیر ہو، اپوزیشن ارکان ہوں یا کوئی اور، مجھے فیصلہ کرنے کیلئے قواعد کے مطابق بیان کا جائزہ لینا ہوگا۔’’ اگر قواعد اس کی اجازت نہیں دیتے ہیں، تو میرے لئے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ بیان کون دے رہا ہے۔ میں نے قواعد کا مطالعہ کرنے کے بعد ایک فیصلہ کیا ہے اور میں اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کروں گا‘‘۔
راتھرنے وقف ترمیمی قانون پر بحث کے سلسلے میں نو ارکان کی تحریک التوا کے دو نوٹسوں کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔
اسپیکر نے پیر کو ایوان کو بتایا’’اس معاملے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے، اس لیے نوٹس کو قبول نہیں کیا جا سکتا کیونکہ قاعدہ ۵۸ (۷)(جس میں کہا گیا ہے) کے مطابق یہ تحریک ایسے کسی بھی معاملے سے نہیں نمٹے گی جو ہندوستان کے کسی بھی حصے میں دائرہ اختیار رکھنے والی عدالت کے زیر سماعت ہو۔
کچھ ممبروں نے اسپیکر کے اس فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ تمل ناڈو قانون ساز اسمبلی نے مجوزہ وقف بل کے خلاف ایک قرارداد منظور کی ہے اور ایوان کو اس کے مطابق کام کرنا چاہئے۔اس کے جواب میں اسپیکر نے ایوان کو مطلع کیا کہ اس وقت یہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت نہیں ہے۔
آج صبح جب ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی تو بی جے پی کو چھوڑ کر حکمراں اور اپوزیشن کے کئی ارکان نے ایک بار پھر یہ مسئلہ اٹھایا۔
اسپیکر نے کہا’’اگر وہ ایوان کو کام نہیں کرنے دے رہے ہیں، تو یہ ان کا اپنا نقصان اور عوام کا نقصان ہے کیونکہ (بجٹ سیشن کے) آخری تین دن نجی ارکان کی قراردادوں اور بلوں کیلئے تھے اور۸۔۸ توجہ دلاؤ تحریکوں (پیر اور منگل) کے علاوہ عوامی اہمیت کے۴۰سے۰۵ سوالات تھے۔
اسپیکر نے کہا کہ اراکین اسمبلی کو اس مقصد کیلئے کام کرنا چاہئے جس کیلئے انہیں عوام نے اسمبلی میں بھیجا ہے۔
ان کاکہنا تھا’’لوگوں کو ہم سے بہت زیادہ امیدیں ہیں اور ہمیں ان کی امنگوں کو پورا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ میرے فیصلے (سوموار) کے بعد انہیں اسے قبول کر لینا چاہیے تھا۔ میں ان کے اعتماد کی وجہ سے وہاں ہوں اور اگر وہ (میرے فیصلے) کو قبول نہیں کر رہے ہیں تو یہ ان کا نقصان اور عوام کا نقصان ہے‘‘۔
اسپیکر نے کہا کہ منگل کو کچھ ارکان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ابھی تک وقف کے معاملے میں نوٹس جاری نہیں کیا ہے اور اس لئے ایوان اس معاملے پر بحث کرسکتا ہے اور ایک قرارداد منظور کرسکتا ہے۔
تاہم انہوں نے کہا کہ رول ۵۸ (۹) واضح طور پر کہتا ہے کہ پارلیمنٹ میں منظور شدہ قانون سازی پر اسمبلی کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ اس قانون کو صرف پارلیمنٹ یا عدلیہ ہی منسوخ کر سکتی ہے۔ (ایجنسیاں)
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آرمی چیف کا ایل او سی دورہ آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ

Next Post

وقف ترمیمی قانون پر بحث کی اجازت نہ ملی‘ اسمبلی میں دوسرے بھی ہنگامہ آرائی ‘ کارروائی ملتوی 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
Next Post
وقف ایکٹ کیخلاف احتجاج پر اسمبلی کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی

وقف ترمیمی قانون پر بحث کی اجازت نہ ملی‘ اسمبلی میں دوسرے بھی ہنگامہ آرائی ‘ کارروائی ملتوی 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.