ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کھلاڑیوں پر تنقید کا الزام، عرفان پٹھان کو آئی پی ایل کمنٹری پینل سے نکال دیا گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-25
in کھیل
A A
شریئس ائیر کی کپتانی میں کولکاتہ کا مستقبل روشن: عرفان پٹھان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت

رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی

نئی دہلی//
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان اس سال انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے کمنٹری پینل کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ایک رپورٹ کے مطابق انہیں آئی پی ایل کے رواں سیزن کےلیے کمنٹری پینل سے باہر کر دیا گیا ہے۔
عرفان پٹھان ریٹائرمنٹ کے بعد آئی پی ایل میں باقاعدگی سے کمنٹری کرتے رہے ہیں، تاہم وہ ہفتے کے روز کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان کھیلے گئے آئی پی ایل کے افتتاحی میچ میں نظر نہیں آئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عرفان پٹھان کو کمنٹری پینل سے نکالنے کی وجہ یہ ہے کہ براڈ کاسٹرز ان کے رویے سے خوش نہیں تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پٹھان پر ذاتی تنازعات کو کمنٹری اور سوشل میڈیا پر لانے کا الزام تھا، جس کے باعث انہیں پینل سے ہٹا دیا گیا۔
عرفان پٹھان کا چند سال قبل کچھ کھلاڑیوں سے اختلاف ہوا تھا، جس کے بعد وہ کھل کر ان کے خلاف تبصرے کرتے رہے۔ اس سے جونیئر کھلاڑی بھی متاثر ہوئے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق ان پر الزام ہے کہ انہوں نے انکا نام لیے بغیر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ان کھلاڑیوں پر تنقید کی۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی معروف کرکٹر کو بی سی سی آئی کی کمنٹری ٹیم سے باہر کیا گیا ہو۔ اس سے قبل 2020 میں سنجے منجریکر کو بھی بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز میں کمنٹری پینل سے نکال دیا گیا تھا۔
سنجے منجریکر نے 2019 کے ورلڈ کپ میں رویندرا جڈیجا کے بارے میں متنازعہ تبصرہ کیا تھا، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بعد میں انہیں کمنٹری پینل سے ہٹایا گیا تو انہوں نے کہا میں نے ہمیشہ کمنٹری کو ایک اعزاز سمجھا ہے لیکن اسے اپنا حق نہیں سمجھا۔ یہ فیصلہ میرے ایمپلائر (آجر) کا ہے کہ وہ مجھے رکھنا چاہتے ہیں یا نہیں، میں ہمیشہ اس کا احترام کروں گا۔
اسی طرح 2016 میں معروف کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے کو بھی آئی پی ایل کے کمنٹری پینل سے نکال دیا گیا تھا۔ جس پر بھوگلے نے کہا تھا کہ مجھے آج تک نہیں معلوم کہ آئی پی ایل سے کیوں نکالا گیا۔
انکا کہنا تھا کہ تاہم میں اس حقیقت کو قبول کرتا ہوں کہ کچھ لوگ مجھے پسند نہیں کرتے، لیکن مجھے امید ہے ایسا کھلاڑیوں کی شکایات کی وجہ سے نہیں ہوا ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سابق کرکٹرز نے دھونی کی اسٹمپنگ کی تعریف کی

Next Post

لیجنڈ ہاکی کھلاڑی لیسلی کلاڈیوس اپنی غیر معمولی صلاحیتوں و اسپورٹس مین شپ کے لئے مشہور تھے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت
کھیل

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت

2026-09-12
رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی
کھیل

رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی

2026-09-12
چاہل کی چار وکٹیں، نارتھمپٹن شائر کی آسان جیت
کھیل

چاہل کی چار وکٹیں، نارتھمپٹن شائر کی آسان جیت

2026-09-12
کھیل

جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں کیچز کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

2026-09-12
کھیل

تیر اندازی ورلڈ کپ فائنل میں دھیرج بومّادیورا ہندوستان کی واحد امید

2026-09-12
کھیل

سبالینکا نے پیگولا کو شکست دے کر مسلسل چوتھی بار یو ایس اوپن فائنل میں جگہ بنائی

2026-09-12
کھیل

پتنگ بازی کے ساتھ ہندوستانی ٹیم نے افغانستان کے خلاف ٹی-20 سیریز کے لیے مشق کی

2026-09-12
کھیل

میں ہمیشہ سیکھتا رہتا ہوں اور سیکھتے رہنا چاہتا ہوں:محمد شامی

2026-09-12
Next Post
پہلا بین علاقائی ہاکی ٹورنامنٹ 19مارچ سے

لیجنڈ ہاکی کھلاڑی لیسلی کلاڈیوس اپنی غیر معمولی صلاحیتوں و اسپورٹس مین شپ کے لئے مشہور تھے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.