جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جے جے ایم میں ’بے ضابطگیوں‘کی تحقیقات ہوگی

اسمبلی اسپیکرکاایوان کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان/’ممیران کے خدشات کو دو کیا جائیگا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-23
in اہم ترین
A A
جے جے ایم میں ’بے ضابطگیوں‘کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

این سی اور کانگریس ممبران کا جے جے ایم کے نفاذ میں فنڈز کے غلط استعمال کی تحقیقات کا مطالبہ
جموں//
اسپیکر قانون ساز اسمبلی عبدالرحیم راتھر نے ہفتہ کے روز جل جیون مشن(جے جے ایم) میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے ایوان کی ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا۔
راتھر نے یہ اعلان دن کی کارروائی ختم کرتے ہوئے کیا۔
اسپیکر نے کہا’’میں ایوان کی ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کرتا ہوں جو بحث کے دوران اور یہاں تک کہ اس سیشن کے دوران دونوں فریقوں کے ممبروں کی طرف سے ظاہر کیے گئے خدشات کو دور کرے گی‘‘۔
اس سے قبل نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے ارکان کی اکثریت نے ایوان کی کمیٹی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جے جے ایم کے نفاذ میں فنڈز کے غلط استعمال کی تحقیقات کرے۔
اگرچہ کارروائی ابھی ختم نہیں ہوئی تھی لیکن قائد حزب اختلاف سنیل شرما نے مطالبہ کیا کہ کمیٹی کی تشکیل سے پہلے ایوان میں بحث ہونی چاہئے۔
راتھر نے جواب دیا کہ’’صبح سے ہی اس معاملے پر بحث ہو رہی تھی‘‘۔
جاری بجٹ اجلاس کے دوران اسمبلی کے کئی ارکان نے جل جیون مشن میںضابطگیوں کا الزام عائد کیا اور اس معاملے کی تحقیقات کیلئے ایوان کی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے آئے ہیں۔
وزیر جل شکتی جاوید رانا نے ایوان کو یقین دلایا کہ غلط جواب دینے والے عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے ایک مخصوص حلقے میں ٹھیکیداروں اور محکمہ کے درمیان مبینہ گٹھ جوڑ کی تحقیقات کا بھی اعلان کیاتھا۔
کانگریس کے ایم ایل اے نظام الدین بھٹ، نیشنل کانفرنس کے علی محمد ڈار، عام آدمی پارٹی کے معراج ملک، بی جے پی کے بلدیو راج اور کانگریس کی قانون ساز پارٹی کے رہنما جی اے میر سمیت کئی دیگر اراکین اسمبلی نے ضمنی سوالات اٹھاتے ہوئے حکومت پر جل جیون مشن کو نافذ کرنے میں ’نااہلی اور بدانتظامی‘کا الزام لگاتے رہے ہیں۔
ممبران نے الزام لگایا کہ بہت سے علاقوں میں اب بھی پانی کی فراہمی کی کمی ہے ، خاص طور پر دیہی علاقوں میں۔ وزیر نے انہیں مطمئن کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں نے پانی کے ذرائع کو دوبارہ بھرنے میں مدد کی ہے اور حکومت زیر التوا اسکیموں کو مکمل کرنے کیلئے جنگی سطح پر کام کر رہی ہے۔
کانگریس لیڈر جی اے میر نے جل جیون مشن کو جموں و کشمیر میں ایک بڑا گھوٹالہ قرار دیا اور اس کی مکمل تحقیقات پر زور دیا۔ یہاں تک کہ بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی نے بھی اب تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایوان کی ایک کمیٹی تشکیل دی جانی چاہئے۔
نظام الدین بھٹ نے کہا کہ محکمہ کے ایک سابق سکریٹری نے بھی مشن میں بے ضابطگیوں کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان دعووں کی تحقیقات کے لئے ایوان نمائندگان کی ایک کمیٹی تشکیل دی جانی چاہئے۔
عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے معراج ملک نے بھی اسی طرح کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے مشن میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا الزام لگایا اور تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا’’افسر غلط معلومات فراہم کرکے ایوان کو گمراہ کر رہے ہیں‘‘۔
یاد رہے کہ اگست ۲۰۲۳میں ایک سینئر انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) افسر نے الزام لگایا ہے کہ جل جیون مشن (جے جے ایم) اسکیم کے لیے پائپوں کی خریداری میں بے ضابطگیاں ہوئی ہیں۔جموںکشمیر میں اس اسکیم کا بجٹ۱۴ہزار کروڑ روپے ہے ۔
وزارت داخلہ کو دی گئی ایک تفصیلی شکایت میں ۱۹۹۲بیچ کے آئی اے ایس‘ افسر اشوک کمار پرمار نے الزام لگایا تھا کہ جموں و کشمیر کے پہاڑی اور دور دراز علاقوں کیلئے نامناسب پائپوں کو ایک کمیٹی نے شارٹ لسٹ کیا تھا جو تمام اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری کو براہ راست رپورٹ کرتی ہے۔
پرمار ۴مئی سے ۷؍اگست ۲۰۲۲کے درمیان جموں و کشمیر کے جل شکتی محکمہ کے پرنسپل سکریٹری کے طور پر تعینات تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریاست کا درجہ: کانگریس مطالبے کو ’تیز‘ کریگی:قرہ

Next Post

اننت ناگ میں فرقہ وارانہ انتشار پھیلانے کی کوشش کرنے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر درج: پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

اننت ناگ میں فرقہ وارانہ انتشار پھیلانے کی کوشش کرنے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر درج: پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.