سرینگر//
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پانی کے عالمی دن کے موقع پر آبی وسائل کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔
عمرعبداللہ نے کہا’’بہ حیثیت لیڈر، ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ پانی کے اہم وسائل کی حفاظت کریں‘‘۔
واضح رہے کہ۲۲مارچ کو دنیا بھر میں عالمی یوم آب کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ اس دن کے منانے کا مقصد پانی کی اہمیت کو اجاگر کرکے آبی وسائل کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے ۔
عمر عبداللہ نے اس دن کی مناسبت سے ہفتے کو اپنے دفتر کے’ایکس‘ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا’’اس عالمی یوم آب پر آئیے یہ یاد رکھیں کہ پانی کا ایک ایک قطرہ قیمتی ہے ، بہ حیثیت لیڈر ہماری ذمہ داری ہے کہ پانی کے اہم وسائل کی حفاظت کریں‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے کہا’’مل کر ہم ایک پائیدار مستقبل کو یقینی بنا سکتے ہیں جہاں صاف پانی سب کے لیے قابل رسائی ہو‘‘۔
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا’’آئیے عہد کریں کہ آنے والی نسلوں کیلئے پانی کے اہم وسائل کی حفاظت کریں۔‘‘