جموں//
جموںکشمیر کے وجے پور سانبہ میں قائم ایمز میں درمیانی شب مشتبہ ڈرون کی نقل وحرکت کے بعد ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور علاقے کو محاصرے میں لے کر ایمز عمارت کی چھت سے مشتبہ ڈرون کو تحویل میں لے لیا۔
اطلاعات کے مطابق سانبہ کے ایمز میں درمیانی شب اس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب کیمپس میں ایک مشتبہ ڈرون کو اڑتے ہوئے دیکھا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایمز انتظامیہ نے پولیس کو اس کی جانکاری فراہم کی چنانچہ پولیس اور سی آر پی ایف کے دستے فوری طور پر جائے موقع پر پہنچے اور علاقے کو محاصرے میں لے لیا۔
انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز کی انتھک کوشش کے بعد مشتبہ ڈرون کو ایمز کی چھت سے برآمد کیا گیا۔
باوثوق ذرائع کے مطابق ایمز سانبہ میں ڈرون کی برآمدگی کے بعد ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ڈرون کو فارینسک ٹیم کے پاس بھیج دیا گیا ہے تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ ڈرون کہاں سے آیا ہے ۔