جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

منی پور ایک انتہائی حساس مسئلہ ہے، حکومت امن کی بحالی کے لیے پرعزم ہے: سیتا رمن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-19
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی گجرات، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو میں 21,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے

مودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی

نئی دہلی// وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ مودی حکومت منی پور میں حالات معمول پر لانے کے لئے پرعزم ہے اور منی پور کا مسئلہ بہت حساس ہے اور اس میں سب کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہئے منگل کو ایوان میں تخصیصی بل 2025، تخصیص (نمبر دو) بل 2025، منی پور تخصیص (ووٹ آن اکاؤنٹ) بل 2025 اور منی پور تخصیصی بل 2025 پر بحث کا جواب دیتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے معیشت کو بحال کرنے کے لیے مودی حکومت کے عزم کو درست قرار دیا۔ نسلی تنازعات سے متعلق انہوں نے کہا کہ منی پور ایک حساس مسئلہ ہے اور ریاست میں دیرپا امن قائم کرنے کے لیے تمام فریقوں کو مل کر کام کرنا چاہیے۔
جب محترمہ سیتا رمن جواب دے رہی تھیں، ترنمول کانگریس کے اراکین نے زور زور سے بولنا شروع کردیا۔ اس پر وزیر خزانہ نے ترنمول کی رکن سشمیتا دیو کا نام لیتے ہوئے کہا کہ وہ جس علاقے سے آتی ہیں وہ منی پور کے بہت قریب ہے، اس لیے انھیں بہت کچھ معلوم ہونا چاہیے لیکن انھیں جواب سننا چاہیے۔ اس دوران ترنمول کانگریس کے اراکین واک آؤٹ کر گئے۔
محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ یہ ترنمول کانگریس کے اراکین کی عادت ہے۔ پہلے میں پوچھتا ہوں، جب آپ جواب دیں گے تو مجھے سننے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ چلے جاتے ہیں۔ میں کولکتہ کی سڑکوں کو سمجھتی ہوں۔ جب چاہا، سڑکوں پر آئے، نعرے لگائے اور چلے گئے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے منی پور کا دورہ نہ کرنے پر اپوزیشن کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منی پور کا مسئلہ پانچ چھ دہائیوں پرانا ہے۔ کانگریس کئی برسوں تک اقتدار میں تھی اور اس دوران وہاں تشدد ہوا کرتا تھا۔ سینکڑوں لوگ مارے گئے اور سینکڑوں گھر جلائے گئے لیکن کانگریس کے دور اقتدار میں وزیر اعظم کو تو چھوڑیں، وزیر داخلہ بھی منی پور نہیں گئے۔ فی الحال وزیر داخلہ امت شاہ چار دنوں سے منی پور میں ہیں اور اس دوران انہوں نے ہر کیمپ کا دورہ کیا اور مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے مسلسل 23 دن وہاں رہ کر حالات کو معمول پر لانے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں ناکہ بندی کی وجہ سے ریاست کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ حکومت کو 2800 کروڑ روپے سے زیادہ کا ریونیو نقصان ہوا تھا اور اس دوران گیس سلنڈر 2000 روپے اور پیٹرول 200 روپے فی لیٹر ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 1990 سے 1993 کے دوران بھی منی پور میں بڑے پیمانے پر تشدد ہوا تھا اور اس دوران 750 سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے اور 350 گاؤں جلا دیے گئے تھے۔ ان واقعات کے باوجود نہ تو اس وقت کے وزیر اعظم اور نہ ہی وزیر داخلہ نے منی پور کا دورہ کیا۔ اسی طرح کا ایک واقعہ 1997-98 میں بھی پیش آیا تھا جس میں سینکڑوں لوگ مارے گئے تھے اور مکانات کو جلا دیا گیا تھا۔ جب بھی اس وقت کے وزیر اعظم آئی کے گجرال نے منی پور کا دورہ نہیں کیا تھا ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اپوزیشن کو کمبھ پر بولنے کا موقع دینا چاہئے تھا: راہل-پرینکا

Next Post

رمضان میں اسرائیل کا وحشیانہ حملہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’مغربی بنگال میں یکساں سول کوڈ نافذ کریں گے‘
قومی خبریں

مودی گجرات، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو میں 21,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے

2026-06-05
انڈیا بلاک جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کو یقینی بنائے گا: راہل گاندھی
قومی خبریں

مودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی

2026-06-05
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے ڈبلیو ایف آئی کے خلاف دہلی ہائی کورٹ کے ریمارکس کو ہٹانے سے کیا انکار

2026-06-05
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال
قومی خبریں

تعلیم کے شعبے میں پنجاب بنا ملک میں نمبر ون : کیجریوال

2026-06-05
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
Next Post
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید

رمضان میں اسرائیل کا وحشیانہ حملہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.