اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

نئی سوچ، نئی قیادت، ایماندارانہ بات چیت ضروری: جے شنکر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-19
in قومی خبریں
A A
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے 9/11 حملے کے متاثرین کوپیش کیا خراجِ عقیدت، کہا- دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کا پختہ عزم

مودی کی تین دن میں پوتن، جن پنگ، پزشکیان سمیت متعدد ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں

نئی دہلی//وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آج کہا کہ عالمی نظام میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے دور میں پرانے مفروضات کو چھوڑ کر نئی سوچ اور ایماندارانہ بات چیت کے ذریعے تعمیری حل تلاش کرنے والی نئی ​​قیادت کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے یہ بات پیر کی شام رائسینا ڈائیلاگ کے افتتاحی اجلاس کے اختتام پر اظہار تشکر پیش کرتے ہوئے کہی۔ افتتاحی اجلاس سے وزیر اعظم نریندر مودی اور نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن نے خطاب کیا تھا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جیسا کہ آپ سب دیکھ سکتے ہیں، وہ نہ صرف ہندوستان کے بارے میں بہت اچھی معلومات رکھتے ہیں، بلکہ ہمارے تعلقات کو آگے لے جانے کے لیے ایک حقیقی عزم بھی رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انڈو پیسیفک خطے کے بارے میں ان کا نقطہ نظر خاص طور پر ایسے وقت میں قابل قدر ہے جب دنیا عالمی نظام کی نوعیت پر بحث کر رہی ہے۔ وہ وزیر اعظم مسٹرمودی کے وژن اور ان کی تحریک کے لئے اپنی گہری تعریف دہراتے ہیں جس نے رائسینا ڈائیلاگ کو آگے بڑھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رائسینا ڈائیلاگ آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن (اوآریف) کے ساتھ اپنی شراکت کو وزارت خارجہ بہت اہمیت دیتی ہے اور ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہےکہ اب اسے مختلف جغرافیائی علاقوں میں ظاہر کیا جارہا ہے۔ لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ تمام شرکاء اور مندوبین کے لیے، رائسینا وہ نہیں ہوتا جو آپ سب کی مووجدگی سے بن گیا ہے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے کہا، "عالمی نظام واضح طور پر ایک بڑے منتھن سے گزر رہا ہے۔ اس کے لئے قیادت کی ضرورت ہے، جس طرح کی قیادت آج ہمارے پاس ہے۔ اس کے لیے سسٹم کو مختلف طریقے سے سوچنے کی ضرورت ہے، نہ کہ نئے حالات سے نمٹنے کے لیے پرانے مفروضوں پر واپس جانے کی اور اس کے لئے ایماندارانہ بات چیت، نئے خیالات اور تخلیقی حل کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں رائسینا ڈائیلاگ کی اہمیت آج پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ اس لیے وہ اپیل کرتے ہیں کہ تمام سفارت کار اور سفارت کاری کے ماہرین اس سوچ کو آگے بڑھائیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ویرات کوہلی نے براڈ کاسٹرز کو ’شٹ اپ‘ کال دے دی

Next Post

ہندوستان ہالینڈ کے ساتھ دفاعی شراکت داری کو بڑھانے کے لئے تیار: راجناتھ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی نے 9/11 حملے کے متاثرین کوپیش کیا خراجِ عقیدت، کہا- دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کا پختہ عزم
قومی خبریں

مودی نے 9/11 حملے کے متاثرین کوپیش کیا خراجِ عقیدت، کہا- دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کا پختہ عزم

2026-09-12
مودی کی تین دن میں پوتن، جن پنگ، پزشکیان سمیت متعدد ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں
قومی خبریں

مودی کی تین دن میں پوتن، جن پنگ، پزشکیان سمیت متعدد ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں

2026-09-12
گوئل نے برکس ممالک کے درمیان مارکیٹ تک رسائی بڑھانے پر زور دیا
قومی خبریں

گوئل نے برکس ممالک کے درمیان مارکیٹ تک رسائی بڑھانے پر زور دیا

2026-09-12
مودی نے وویکانند کی شکاگو تقریر کو یاد کیا، کہا: ان کا پیغام آج بھی پوری دنیا کے لئے بامقصد
قومی خبریں

مودی نے وویکانند کی شکاگو تقریر کو یاد کیا، کہا: ان کا پیغام آج بھی پوری دنیا کے لئے بامقصد

2026-09-12
قومی خبریں

کانگریس نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے اختتام میں تاخیر پر پھر اٹھائے سوالات

2026-09-12
قومی خبریں

مدھیہ پردیش کے گنا میں بزرگ مسلمان شہری کی سرِ عام تذلیل اور تشدد پر آل انڈیا ملّی کونسل کا شدید ردِعمل

2026-09-12
قومی خبریں

روس نے ہندوستان کو ڈرون کے شعبے میں تعاون کی دی دعوت: علیخانوف

2026-09-12
مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
Next Post
میزائل نظام محفوظ ہے‘ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنز کا از سرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے:راج ناتھ

ہندوستان ہالینڈ کے ساتھ دفاعی شراکت داری کو بڑھانے کے لئے تیار: راجناتھ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.