سرینگر//
سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کمشنر ڈاکٹر اویس احمد کا کہنا ہے کہ سری نگر میں بارشوں کی وجہ سے جمع پانی کی نکاسی کو لگ بھگ یقینی بنایا گیا ہے ۔
احمد نے کہا کہ صورتحال قابو میں ہے اگر مزید بارشیں ہوئیں تو پانی کی نکاسی کا آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ان کا کہنا ہے کہ شہر کے بیشتر حصے کو ڈی واٹرنگ اسٹیشنوں کے ساتھ جوڑا گیا ہے ۔
کمشنر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے دوران نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
احمد نے کہا’’سرینگر میں پانی کی نکاسی کا آپریشن فعال طریقے سے چلایا جاتا ہے جہاں بھی نالوں یا ڈرینوں میں پانی جمع ہوجاتا ہے اس کو نکالا جاتا ہے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’تمام ڈی واٹرنگ اسٹیشنوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے اور اور اب وہ چوبیس گھنٹے کام کر سکتے ہیں‘‘۔
احمد نے کہا کہ شہر سے پانی کی نکاسی کو لگ بھگ یقینی بنا دیا گیا ہے تاہم جن نشیبی علاقوں میں پانی ابھی جمع ہے وہاں موبائل پمپ کام پر لگا دئے گئے ہیں۔
کمشنر نے کہا کہ ہر سال مزید علاقوں کو ڈرینیج کے ذریعے ڈی واٹرنگ اسٹیشنوں کے ساتھ جوڑا جاتا ہے اور اس سال مزید علاقوں کو اس اسٹیشن کے ساتھ جوڑا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ شہر کے بیشتر حصے کو ڈی واٹرنگ اسٹیشنوں کے ساتھ جوڑا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صورتحال کنٹرول میں ہے اگر مزید بارشیں ہوئیں تو اس طرح کا آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے گا۔