نئی دہلی//دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ ہم سب مل کر سابق وزیر اعلی صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
محترمہ ریکھا گپتا اور وزیر پرویش صاحب سنگھ نے ہفتہ کو سابق وزیر اعلی صاحب سنگھ ورما کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ محترمہ ریکھا گپتا نے صاحب سنگھ ورما کے تئیں اپنے جذبات کا اظہار کیا اور ان کے تعاون کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ انہوں نے جو کام شروع کئے ہیں انہیں آگے بڑھانے کا موقع ملا۔ دہلی کو ترقی کی راہ پر آگے لے جانا ہماری ذمہ داری ہے۔
اپنی طالب علمی کی زندگی کی یادیں شیئر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب وہ دہلی یونیورسٹی کی طلبا یونین کی صدر بنیں تو صاحب سنگھ ورما نے خود انہیں مبارکباد دی۔ آج ان کی بیٹی دہلی کی وزیر اعلیٰ اور بیٹا (پرویش ورما) وزیر ہیں۔ ہم سب مل کر صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
اس موقع پر دہلی حکومت کے وزیر پرویش صاحب سنگھ نے اپنے والد کے ادھورے خوابوں کو پورا کرنے کا عہد کیا اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں دہلی کی ترقی کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا ’’میرے والد نے اپنی پوری زندگی دہلی کی خدمت کے لیے وقف کر دی تھی۔ اب یہ میری ذمہ داری ہے کہ ان کے ادھورے منصوبے مکمل کروں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہم ان کے خوابوں کو پورا کریں گے اور دہلی کو آگے لے جائیں گے۔‘‘
اس موقع پر پروگرام میں دہلی کے وزراء اور کئی سینئر لیڈران موجود تھے جن میں منجندر سنگھ سرسا، کپل مشرا، موہن سنگھ بشٹ، رویندر اندراج سنگھ، آشیش سود، ایم ایل اے اجے مہاور، منوج شوقین اور گجیندر درال شامل تھے۔ سب نے صاحب سنگھ ورما کے تعاون کو یاد کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔