منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

جماعت اسلامی ہند کی مجلس نمائندگان نے وقف قانون کی منسوخی کامطالبہ کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-04-22
in قومی خبریں
A A
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

نئی دہلی//امیر جماعت سید سعادت اللہ حسینی کی صدارت میں جماعت اسلامی ہند کی مجلس نمائندگان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ملکی و بین الاقوامی سطح پر پیدا شدہ سنگین حالات کے تناظر میں کئی اہم قرار دادیں منظور کی گئیں۔
جماعت اسلامی ہند وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کو غیر آئینی، غیر منصفانہ اور امتیازی قانون قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کرتی ہے ۔ یہ قانون حکومت کی جانب سے مقرر کردہ افسران کو وقف سے متعلق حساس تنازعات کا فیصلہ کرنے کا اختیار دیتا ہے ، جس سے حکومت خود فریق بن کر جج کا کردار بھی ادا کرنے لگ جاتی ہے ۔ یہ قانون مسلمانوں کی صدیوں پرانی مذہبی جائیدادوں کو خطرے میں ڈالنے والا ہے ۔ خاص طور پر وہ جائیدادیں جو تاریخی طور سے مسلمانوں کے استعمال میں رہی ہیں لیکن ان کا اندراج دستاویزات میں نہیں ہواہے ۔ یہ قانون مذہبی اداروں کی خود مختاری اور آئین کے آرٹیکل 26 کی صریح خلاف ورزی ہے ۔ جماعت اسلامی ہند اس قانون کی فوری منسوخی کا مطالبہ کرتی ہے اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی قیادت میں جاری تحریک کی پرزور حمایت کرتی ہے ۔
مجلس نمائندگان نے غزہ پر اسرائیلی حملے کو موجودہ دور کا بدترین انسانی المیہ قرار دیا ہے ، جس میں 60,000 سے زائد شہری شہید اور ہزاروں کی تعداد میں افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ اسکول، اسپتال، اور پناہ گزیں کیمپوں کو تباہ کر دیا گیا ہے اور امدادی کارکنوں اور صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔ جماعت نے غزہ میں فوری جنگ بندی کرنے ، انسانی امداد کی راہ ہموار کرنے اور ایک خود مختار فلسطین ریاست کو عالمی سطح پر تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ساتھ ہی حکومت ہند سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے روایتی فلسطین نواز موقف پر قائم رہے اور اسرائیل کو ہر قسم کی مدد دینا بند کرے ۔
جماعت نے عالمی تجارتی بحران پر اپنی سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ، جو خاص طور پر امریکا کی تجارتی پالیسیوں کی وجہ سے پیدا ہوا ہے ۔ ان پالیسیوں کو سرمایہ دارانہ لالچ، قوم پرستی اور مادہ پرستی کا شاخسانہ قرار دیا گیا جو غریب اور ترقی پذیر ممالک کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ حکومت ہندسے مطالبہ کیا گیا کہ وہ تجارتی تنوع اختیار کرے ۔ چھوٹے کاروباروں اور غریبوں کو ریلیف دے اور سود سے پاک مالیاتی نظام کو فروغ دے ۔
مجلس نمائندگان نے ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ وارانہ نفرت، مسلمانوں کی املاک کی سرکاری سرپرستی میں مسماری، عبادت کی آدائیگی میں رکاوٹ اور مساجد و مدارس پر حملوں پر شدید تشویش ظاہر کی ہے ۔ حکومت کو آئینی تقاضے یاد دلاتے ہوئے اقلیتوں کے ساتھ مساوی سلوک کرنے کی تلقین کی گئی۔ مسلم طبقے سے کہا گیا کہ وہ اپنا اخلاقی فریضہ ادا کرے ۔نیکی کا حکم دے اور برائی سے روکے اور امن و انصاف کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل رہے ۔
نمائندگان نے ملک میں کچھ شعبوں کی جزوی معاشی ترقی کے باوجود بڑھتی ہوئی عدم مساوات کو اجاگر کیا ہے ۔ دیہی معیشت، چھوٹے کاروبار اور غیر رسمی شعبے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ، جبکہ بالواسطہ ٹیکس، سبسڈی میں کٹوتی اور کارپوریٹ رعایتیں غربت اور بے روزگاری کو لگاتار بڑھا رہی ہیں۔
جماعت اسلامی نے فلاحی معیشت، منصفانہ دولت کی تقسیم، تعلیم و صحت پر اخراجات میں اضافہ، کسانوں اور مزدوروں کی امداد اور سود سے پاک مالی نظام کا مطالبہ کیا ہے ۔
جماعت اسلامی ہند نے یکساں سول کوڈ کے نفاذ کو آئینی حقوق کے خلاف قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مخالفت کی ہے ۔ خاص طور پر اتراکھنڈ میں حالیہ قانون کی آڑ میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ نمائندگان نے اتراکھنڈ کے UCC یکساں سول کوڈ کی منسوخی اور گجرات میں اس کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ قانونی تنوع ہندوستان کی کثرت میں وحدت کا بنیادی جز ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راہل نے جمہوریت کی توہین، غداری کی: بی جے پی

Next Post

چلچلاتی گرمی سے راحت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے : ریکھا گپتا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ   کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘  کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان
اہم ترین

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ  کا ’آئین اور شریعت کے تحفظ ‘ کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان

2026-09-01
اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی
قومی خبریں

اسکائی روٹ ایرواسپیس نوجوانوں کی صلاحیت، عزم اور کاروباری جذبے کی علامت ہے: مودی

2026-08-31
سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ
قومی خبریں

سونم وانگچک معاملے پر کھرگے کا مرکز پر حملہ، بولے- جنتر منتر کا واقعہ جمہوریت پر سیاہ دھبہ

2026-08-31
زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ
قومی خبریں

زمین کے ریکارڈ اور ڈیجیٹل لون کو جوڑنے کے لیے وزارتِ دیہی ترقی اور آر بی آئی کے درمیان میٹنگ

2026-08-31
پی ایم مودی نے ہندستان سے اولمپک میں رسائی بڑھانے، 2036 کھیلوں کی تیاریاں ابھی سے شروع کرنے پر زور دیا
قومی خبریں

وزیر اعظم نے وکرم یان بنانے والی کمپنی اسکائی روٹ کے بانیوں کو مبارکباد دی

2026-08-31
وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال
قومی خبریں

وانگچک کی حالت مستحکم، لیکن علاج سے کیا انکار: صفدر جنگ ہسپتال

2026-08-31
وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل
قومی خبریں

وانگچک کوجنترمنتر سے ہٹانا ،طلبا کی آواز دبانا غلط : راہل

2026-08-31
قومی خبریں

ویشنو اور دھامی نے دکھائی رام نگر-دہرادون ایکسپریس کو ہری جھنڈی

2026-08-31
Next Post
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا

چلچلاتی گرمی سے راحت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے : ریکھا گپتا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.