نئی دہلی//ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ورلڈ کپ 2027 میں اپنی شرکت کے بارے میں کہا کہ اس پر فی الحال کچھ کہنا مشکل ہے۔ میں اس وقت اچھا کھیل رہا ہوں اور ٹیم کے ساتھ کھیل سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔
روہت نے پیر کو 2027 ایڈیشن میں اپنی شرکت پر کہاکہ ’’ابھی یہ کہنا بہت مشکل ہے۔ لیکن میں اپنے تمام آپشنز کھلے رکھ رہا ہوں۔ میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ میں کتنا اچھا کھیل رہا ہوں۔ اس وقت میں بہت اچھا کھیل رہا ہوں اور اس ٹیم کے ساتھ ہر چیز سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔
آئی سی سی مردوں کی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ہندوستان کو فتح دلانے کے بعد روہت نے اپنی ریٹائرمنٹ کے بارے میں قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگلا ورلڈ کپ ابھی پیشین گوئی کرنا بہت دور ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے لیے کھیلنا بہت فخر کی بات ہے اور جس طرح سے یہ ٹیم کھیل رہی ہے، میں اسے ترک نہیں کرنا چاہتا۔
انہوں نے کہاکہ “اس ٹیم کے ساتھ کھیلنا بہت خوشی کی بات ہے۔ جب تک میں یہ جذبہ محسوس کرتا ہوں، میں یہاں رہوں گا۔