ہفتہ, اکتوبر 31, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

برلا نے ‘اسپیکر کو دھمکی’ پر دیاندھی مارن کو خبردار کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-11
in قومی خبریں
A A
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سمندری طوفان ارنب کمزور پڑا، ایک اور طوفان آنے کا خدشہ

دہلی میں بچہ مزدوری کے خلاف بڑی کارروائی، 19 بچے آزاد، 9 فیکٹری مالکان گرفتار، متعلقہ فیکٹریاں سیل

نئی دہلی// لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے پیر کے روز دراوڈ منیترا کزاگم (ڈی ایم کے ) کے رکن دیاندھی مارن کو خبردار کیا کہ اگر انہوں نے اسپیکر کو دھمکی دینے کی کوشش کی تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
وقفہ صفر کے دوران زبان کے مسئلہ پر ڈی ایم کے ارکان کی ہنگامہ آرائی کے درمیان مسٹر دیاندھی مارن کو اپنے تبصرے پر خبردار کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا، "آپ چیئر کو دھمکی دے رہے ہیں، اگر کوئی پارلیمنٹ کے دستور کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ میں نے محترمہ کنیموژی کو موقع دیا ہے ، میں نے وزیر کو موقع دیا ہے "۔ ایوان میں شور شرابے کی وجہ سے مسٹر دیاندھی مارن کا تبصرہ نہیں سنا جا سکا۔
ڈی ایم کے رکن کو اسپیکر کے انتباہ کے بعد پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ اسپیکر ہمیشہ غیر جانبداری سے کام کرتے ہیں اور زبان کے معاملے پر بھی انہوں نے غیر جانبداری سے کام کیا اور تمام پارٹیوں کو اپنے خیالات پیش کرنے کا موقع دیا۔ مسٹر رجیجو نے کہا کہ مسٹر دیا ندھی مارن نے آج جو تبصرہ کیا ہے وہ افسوسناک ہے اور وہ اس کی مذمت کرتے ہیں۔ اس معاملے میں ایوان کے جذبات کو ملحوظ رکھتے ہوئے کارروائی پر غور کیا جائے گا۔
قبل ازیں ڈی ایم کے رکن کنیموژی نے کہا کہ وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے زبان کے مسئلہ پر تمل ناڈو حکومت کے بارے میں جو تبصرہ کیا وہ مناسب نہیں ہے ۔ قومی تعلیمی پالیسی کے تحت تین زبانوں کا فارمولہ تمل ناڈو کے لیے قابل قبول نہیں ہے ۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے بھی قومی تعلیمی پالیسی پر اپنے اعتراضات درج کرائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام زبانوں کا احترام کیا جانا چاہیے ۔
وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی بات سے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے تو وہ اپنے الفاظ واپس لے لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو کے ایک وفد نے قومی تعلیمی پالیسی اور زبان کے مسئلہ پر ان سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر حقیقت سامنے آنی چاہیے ۔ مسٹر پردھان نے کہا کہ ‘پی ایم شری’ اور ‘پی ایم پوشن’ کے تحت تعلیم کے شعبے میں ریاستوں کے ساتھ پارٹی کی بنیاد پر کوئی امتیاز نہیں ہے ۔
اس کے بعد مسٹر اوم برلا نے فیصلہ دیا کہ جس لفظ پر ڈی ایم کے ارکان نے اعتراض کیا تھا اسے ایوان کی کارروائی کے ریکارڈ سے ہٹا دیا جائے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جسٹس جوئے مالیہ باغچی سپریم کورٹ کے جج مقرر

Next Post

ہم کسی بھی بیرونی طاقت کو شام کو خانہ جنگی میں گھسیٹنے کی اجازت نہیں دیں گے:الشرع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سمندری طوفان ارنب کمزور پڑا، ایک اور طوفان آنے کا خدشہ
قومی خبریں

سمندری طوفان ارنب کمزور پڑا، ایک اور طوفان آنے کا خدشہ

2026-10-30
دہلی میں بچہ مزدوری کے خلاف بڑی کارروائی، 19 بچے آزاد، 9 فیکٹری مالکان گرفتار، متعلقہ فیکٹریاں سیل
قومی خبریں

دہلی میں بچہ مزدوری کے خلاف بڑی کارروائی، 19 بچے آزاد، 9 فیکٹری مالکان گرفتار، متعلقہ فیکٹریاں سیل

2026-10-30
قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے نفاذ میں این آئی ای پی اے کا اہم کردار: پرہلاد جوشی
قومی خبریں

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے نفاذ میں این آئی ای پی اے کا اہم کردار: پرہلاد جوشی

2026-10-30
انڈیا اتحاد کی ریلی سے پہلے کھرگے کی رہائش گاہ پر میٹنگ
قومی خبریں

انڈیا اتحاد کی ریلی سے پہلے کھرگے کی رہائش گاہ پر میٹنگ

2026-10-30
سوالمبن-2026 میں دفاعی شعبے میں خود انحصاری اور نئی ٹیکنالوجی پر زور
قومی خبریں

سوالمبن-2026 میں دفاعی شعبے میں خود انحصاری اور نئی ٹیکنالوجی پر زور

2026-10-30
قومی خبریں

ساحلی علاقوں میں موسمیاتی تبدیلیوں سے مطابقت کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ

2026-10-30
قومی خبریں

آئی پیک کے احاطے میں تلاشی کا معاملہ: ممتا بنرجی کے خلاف ای ڈی کی عرضی پر سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھا

2026-10-30
قومی خبریں

لیفٹیننٹ جنرل شکلا کے نام سے وائرل ویڈیو جعلی: فوج

2026-10-30
Next Post
ہم کسی بھی بیرونی طاقت کو شام کو خانہ جنگی میں گھسیٹنے کی اجازت نہیں دیں گے:الشرع

ہم کسی بھی بیرونی طاقت کو شام کو خانہ جنگی میں گھسیٹنے کی اجازت نہیں دیں گے:الشرع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.