جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر میں طویل سرمائی تعطیلات کے بعدا سکول کھل گئے

’بچوں کی غیر موجودگی میں اسکولوں میں سناٹا چھایا رہتا ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-03-07
in اہم ترین
A A
کشمیر میں تین ماہ طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے

SRINAGAR, MAR 1 (UNI):- Students in uniforms were seen heading to respective schools very early in the morning as the School Education Department has changed school timing in Srinagar city from 9 a.m. to 2 p.m. on Wednesday. UNI PHOTO-3U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر//
وادی کشمیر میں تین مہینوں کی طویل سرمائی چھٹیوں کے بعد جمعہ کے روز اسکول دوبارہ کھل گئے ۔
واضح رہے کہ وادی میں نا ساز گار موسمی صورتحال کے باعث سرمائی تعطیلات میں ایک ہفتے کی توسیع کی گئی تھی جس کے وجہ سے اسکول یکم مارچ کے بجائے ۷مارچ کو کھل گئے ۔
ادھر بچوں کے استقبال کیلئے اسکولوں کو سجایا سنوار گیا تھا اور اساتذہ وہ دیگر عملہ سکولوں کے صدر دروازوں پر کھڑے بچوں کا پر جوش استقبال کرتے ہوئے دیکھے گئے ۔
وادی میں اسکولوں کے کھلنے کے ساتھ ہی جہاں سڑکوں اور گلی کوچوں میں کھوئی ہوئی سی رونق لوٹ آئی وہیں تعلیمی اداروں کی خاموشی بھی بچوں کی چہچہاہٹ سے ٹوٹ گئی۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح شہر و دیہات میں مختلف النوع صاف وشفاف وردیوں میں ملبوس بچوں کو اپنے اپنے اسکولوں کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیا۔
بعض بچے اسٹافوں پر اپنے والد یا والدہ کے ہمراہ اسکول بس کا انتظار کرتے ہوئے دیکھے گئے تو بعض بچوں جن کے اسکول نزدیک ہی واقع ہیں، کو پیدل کاندھوں پر کتابوں کے نئے بیگ لدے اپنے ساتھیوں کے ساتھ اپنے اپنے اسکولوں کی طرف رواں دواں دیکھا گیا۔
بچوں کے چہروں پر خوشی سے ان کی خوبصورتی اور معصومیت میں مزید چار چاند لگ گئے تھے ۔قیصر علی نامی ایک طالب علم نے یو این آئی کو بتایا کہ طویل سرمائی چھٹیوں کے بعد اسکول جانا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ’ہم بہت خوش ہیں، یونیفارم پہن کر اسکول جانا اور پھر وہاں اپنے اساتذہ کے سامنے بیٹھ کر پڑھنے میں ایک الگ ہی لطف ہے ‘۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ کئی طلبا کے ساتھ چھٹیوں کے دوران بھی ملاقات ہوتی رہتی ہے لیکن ایسے بھی طلبا ہیں جن کے ساتھ چھٹیوں کے بعد اسکول میں ہی دوبارہ ملتے ہیں جس کا بہت ہی اشتیاق رہتا ہے ۔
ایک اور طالب علم نے کہا کہ صبح کو وردی پہن کر اسکول جانے میں جو مزہ ہے وہ ٹیوشن جانے میں نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کا ماحول ہی کچھ الگ ہوتا ہے ۔
ناصر احمد نامی ایک استاد نے بتایا کہ بچے ہی ایک تعلیمی ادارے کی شان و شوکت ہیں ان کی غیر موجودگی میں اسکولوں میں سناٹا چھایا رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب بچے اسکول آتے ہیں تو ہر طرف بہار ہی بہار نظر آتی ہے ۔
شبیر حسین نامی ایک استاد نے بتایا’’بچوں کے بغیر سکولوں کی حیثیت خزاں رسیدہ گلستانوں کی سی ہوتی ہے اور ان کے آتے ہی سکولوں میں بہار کی سی فضا قائم ہوجاتی ہے ‘‘۔
حسین نے کہا’’سکولوں میں بچوں کے پڑھنے ، کھیلنے کودنے کے شور و غل سے ہی سکولوں کی رونق ہے ‘‘۔
دریں اثنا صحت تعلیم کی وزیر سکینہ یتو نے اسکول کھلنے پر بچوں کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ایتو نے کہا ’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا’’چونکہ سرمائی زون کے طلباء موسم سرما کی تعطیلات کے بعد اپنے اسکولوں میں جا رہے ہیں، میں ان کے سیشن اور مستقبل کے لیے کامیابی کی خواہش کرتی ہوں‘‘۔
وزیر تعلیم نے کہا’’میں اس کو ایک یادگار، کامیاب سال بنانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز، خاص طور پر تدریسی برادری کے تعاون کی سراہنا کرتی ہوں۔ سب کیلئے نیک خواہشات۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نویوگ ٹنل حادثے میں ٹرک ڈرائیور کی موت، ہیلپر زخمی

Next Post

عمرعبداللہ کا بجٹ اپوزیشن کی تنقید کی زد میں/’دھوکہ دہی‘، ’ناکامی‘ کے طنزبھی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
ایل جی کے خطاب میں ۳۷۰ کی منسوخی کا تذکرہ نہ ہونے پر اپوزیشن برہم

عمرعبداللہ کا بجٹ اپوزیشن کی تنقید کی زد میں/’دھوکہ دہی‘، ’ناکامی‘ کے طنزبھی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.