نئی دہلی// نائب صدر جمہوریہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مسٹر جگدیپ دھنکڑ جمعہ کو پہلی بار مغربی بنگال کا دورہ کریں گے اور ضلع بیر بھوم کے تراپیٹھا کا دورہ کریں گے ۔
نائب صدر جمعہ کو مغربی بنگال کے ایک روزہ دورے پر ہوں گے ۔ اس دورے کے دوران مسٹر دھنکڑ بیر بھوم ضلع میں مشہور شکتی پیٹھ تارا پیٹھ کا دورہ کریں گے ۔
مسٹر دھنکڑکولکتہ میں گاوڑیا مشن کے بانی آچاریہ سریلا بھکتی سدھانت سرسوتی گوسوامی پربھوپادا کے 150ویں یوم پیدائش کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے بھی صدارت کریں گے ۔
یہ پہلا موقع ہوگا جب مسٹر دھنکڑ ملک کے 14ویں نائب صدر بننے کے بعد مغربی بنگال میں کسی عوامی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ نائب صدر کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے مسٹر دھنکڑنے مغربی بنگال کے گورنر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ان کا دور 2019 سے 2022 تک تھا۔