جمعرات, جولائی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ہر شعبے میں بہترین قیادت کی ضرورت ہے : مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-22
in قومی خبریں
A A
پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ 21 ویں صدی کے ‘ترقی یافتہ ہندوستان’ کے لیے ملک کے ہر شعبے ، ہر بلندی میں ، زندگی کے ہر پہلو میں دن رات کام کرنے کے لیے بہترین قیادت کی ضرورت ہے جسے عالمی سوچ اور مقامی ترقی کے خیال پر کام کرنا چاہیے ۔
مسٹر مودی نے آج یہاں بھارت منڈپم میں اسکول آف الٹیمیٹ لیڈرشپ ( سول ) لیڈرشپ کنکلیو کے پہلے ایڈیشن کا افتتاح کیا۔ بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ ٹوبگے بھی ان کے ساتھ موجود تھے ۔
اپنے خطاب میں مسٹر مودی نے کہا "کچھ ایسے واقعات ہیں جو دل کے بہت قریب ہیں اور آج کا پروگرام، روح لیڈرشپ کنکلیو بھی ایک ایسا ہی پروگرام ہے ۔ قوم کی تعمیر کے لیے شہریوں کی ترقی ضروری ہے ، قومی تعمیر انفرادی ترقی کے ذریعے حاصل کی جاتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جن سے جگت تک اگر کوئی بلندی حاصل کرنی ہے تو اس کی شروعات عوام سے ہوتی ہے ۔ ہر شعبے میں بہترین لیڈر تیار کرنا بہت ضروری ہے اور وقت کی ضرورت ہے ۔ اس لیے سول کا قیام ‘ترقی یافتہ ہندوستان’ کے ترقی کے سفر میں ایک بہت اہم اور بڑا قدم ہے ۔
انہوں نے کہا [؟]سوامی وویکانند ہندوستان کو غلامی سے نکال کر تبدیل کرنا چاہتے تھے اور ان کا ماننا تھا کہ اگر ان کے پاس سو ل لیڈر ہوں تو وہ نہ صرف ہندوستان کو آزادی دلا سکتے ہیں بلکہ اسے دنیا کا نمبر ایک ملک بھی بنا سکتے ہیں۔ ہم سب کو اس منتر کے ساتھ آگے بڑھنا ہے ۔ آج ہر ہندوستانی 21ویں صدی کے ‘ترقی یافتہ ہندوستان’ کے لیے دن رات کام کر رہا ہے ۔ ایسے میں 140 کروڑ آبادی والے ملک میں بھی ہمیں زندگی کے ہر شعبے ، ہر بلندی اور ہر پہلو میں بہترین قیادت کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا "مشترکہ مقصد کی ہماری آزادی کی لڑائی سے بہتر کوئی مثال نہیں ہو سکتی… آج ہمیں آزادی کے جذبے کو زندہ کرنا چاہیے اور اس سے متاثر ہو کر آگے بڑھنا چاہیے … اگر آپ خود کو ترقی دیتے ہیں، تو آپ ذاتی کامیابی کا تجربہ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ ایک ٹیم تیار کرتے ہیں، تو آپ کی تنظیم ترقی کا تجربہ کر سکتی ہے ۔ اور اگر آپ لیڈر تیار کرتے ہیں، تو آپ کی تنظیم بہت تیز رفتاری سے مؤثر طریقے سے ترقی کر سکتی ہے ۔”
وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اپنی حکمرانی اور پالیسی سازی کو عالمی معیار کا بنانا ہے ۔ یہ تبھی ممکن ہو گا جب ہمارے پالیسی ساز، نوکرشاہی، کاروباری افراد عالمی بنیاد کے نظام سے جڑ کر اپنی پالیسیاں بنائیں گے … اگر ہمیں ‘ترقی یافتہ ہندوستان’ بنانا ہے ، تو ہمیں تمام شعبوں میں آگے بڑھنا ہو گا… ہمیں نہ صرف بہترین کارکردگی کی تمنا کرنی ہوگی بلکہ اسے حاصل کرنا ہوگا۔
مسٹر مودی نے کہا کہ کسی بھی ملک کو ترقی کے لیے نہ صرف قدرتی وسائل بلکہ انسانی وسائل کی بھی ضرورت ہوتی ہے ۔ 21 ویں صدی میں ہمیں ایسے وسائل کی ضرورت ہے جو مؤثر طریقے سے جدت اور مہارت کو آگے بڑھا سکیں۔ ہر شعبے میں مہارت کی ضرورت ہوتی ہے اور قیادت کی ترقی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے [؟] یہ نئی صلاحیتوں کا تقاضا کرتی ہے ۔ ہمیں سائنسی طور پر قیادت کی ترقی کو تیز کرنا چاہیے اور سول اس تبدیلی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے اور یہ رفتار ہر شعبے میں بڑھ رہی ہے ۔ اس ترقی کو برقرار رکھنے اور اسکیل کرنے کے لیے ہمیں عالمی سطح کے لیڈروں کی ضرورت ہے ۔ روح کے ادارے اس تبدیلی میں گیم چینجر ہو سکتے ہیں۔ ایسے بین الاقوامی ادارے صرف ایک آپشن نہیں بلکہ ضرورت ہیں۔ آنے والے وقتوں میں، جیسا کہ ہم سفارت کاری سے تکنیکی اختراع کی طرف ایک نئی قیادت کو آگے بڑھاتے ہیں، ہندوستان کا اثر تمام خطوں میں کئی گنا بڑھ جائے گا۔ یعنی ایک طرح سے ہندوستان کا پورا وژن اور مستقبل نئی نسل کی مضبوط قیادت پر منحصر ہوگا، اس لیے ہمیں عالمی سوچ اور مقامی ترقی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔
مسٹر مودی نے کہا کہ ہمیں ایسے افراد تیار کرنے کی ضرورت ہے جو ہندوستانی ذہنیت کے ساتھ بین الاقوامی تناظر کو سمجھیں۔ ان رہنماؤں کو حکمت عملی سے متعلق فیصلہ سازی، بحران کے انتظام اور مستقبل کی سوچ میں مہارت حاصل کرنی چاہیے ۔ عالمی مارکیٹ پلیس اور بین الاقوامی اداروں سے مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں ایسے لیڈروں کی ضرورت ہے جو عالمی کاروبار کی حرکیات کو سمجھتے ہوں۔
وزیر اعظم نے کہا "آج بھوٹان کے بادشاہ کا یوم پیدائش ہے اور ہم نے اسکول آف الٹیمیٹ لیڈرشپ کے پہلے ایڈیشن کا افتتاح کیا ہے ، یہ ایک بہت اچھا اتفاق ہے … میں سول جیسے ادارے کا بہت روشن مستقبل دیکھ رہا ہوں، کیونکہ ایسے عظیم لیڈروں نے اس کی بنیاد رکھی ہے … مجھے نوجوانوں سے بہت امیدیں ہیں اور میں ہمیشہ ان کے لیے کچھ کرنے کے طریقے تلاش کرتا رہتا ہوں۔”
اس سے پہلے بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ ٹوبگے نے اپنے خطاب میں کہا "وزیر اعظم میرے بڑے بھائی، جب بھی مجھے آپ سے ملنے کا موقع ملتا ہے تو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے … میرے گرو، جب بھی میں آپ سے ملتا ہوں، مجھے ایک عوامی خدمت گار کے طور پر اور بھی زیادہ محنت کرنے کی ترغیب ملتی ہے ۔
مسٹر ٹوبگے نے کہا کہ ‘‘میں شروع سے ہی یہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ میں نے قیادت کے بارے میں کوئی سبق نہیں سیککھا ہے ، میںشاید ہی اس کے لیے اہل ہوں، میں یہاں ایک طالب علم کے طور پر آیا ہوں۔’’ یہ ایک بہترین موقع ہے کیونکہ میں دنیا کے عظیم ترین لیڈر وزیراعظم نریندر مودی سے قیادت کے بارے میں سیکھوں گا۔ وزیراعظم مودی میں آپ کے اندر بڑے بھائی کی شبیہ دیکھتا ہوں ، جو ہمیشہ میری رہنمائی کرتے ہیں ۔۔۔ وزیراعظم مودی میرے بڑے بھائی ، آپ نے اپنی دانشوری، جرات اورباصلاحیت قیادت سے صرف دس برسوں میں ہندوستان کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کوہلی کو فارم میں لوٹنے میں آرہی ہیں دقتیں : کمبلے

Next Post

مودی کے دورے کے بعد بھی امریکہ میں ہندوستانیوں کی توہین نہیں رک رہی ہے : کانگریس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

2025-07-09
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

2025-07-09
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
قومی خبریں

اقوام متحدہ میں افغانستان سے متعلق قرارداد پر ہندوستان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

2025-07-09
قومی خبریں

ویتنام کے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی

2025-07-08
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت

2025-07-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پونے میں گاندھی کا مجسمہ توڑنے کی کوشش کی مذمت کی

2025-07-08
پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
Next Post
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام

مودی کے دورے کے بعد بھی امریکہ میں ہندوستانیوں کی توہین نہیں رک رہی ہے : کانگریس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.