بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہندوستان اور قطر کو دنیا کے تمام لوگوں کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے : صدر دروپدی مرمو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-20
in قومی خبریں
A A
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘

MURMU

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

نئی دہلی//صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ قطر کے ساتہ ہندوستان کے رشتے ، تاریخی نوعیت کے ، اور صدیوں پرانے ہیں، نیز قطر، ہندوستان کے ساتھ مغربی ایشیاء کے ، تجارتی اور ثقافتی رابطوں کا ایک لازمی حصہ رہا ہے ۔ انھوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون مسلسل مضبوط ہورہاہے اور اس میں دونوں حکومتوں کے مابین اعلی سطحی بات چیت شامل ہے ۔
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کاکل رات راشٹرپتی بھون میں خیر مقدم کرتے ہوئے ، صدر جمہوریہ نے زور دے کر کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان، کثیر رخی سرگرمیاں اور تعاون، گہرے اطمینان اور دیرینہ ساکھ کے عکاس ہیں۔اس موقع پر وزیر اعظم نریندرمودی ، کئی وزرا اہلکار اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔
انہوں نے خاص طور پر کہا کہ دونوں ملک، تجارت اور سرمایہ کاری، خوراک کی یقینی فراہمی، صحت، ثقافت اور توانائی کے ِ شعبوں میں، قابل اعتبار شراکت دار ہیں۔ صدر جمہوریہ نے یہ تجویز بھی رکھی کہ ہندوستان اور قطر اختراع، ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اَپس کے شعبوں میں وسیع تر تعاون میں اضافہ کریں۔ انھوں نے کہاکہ گزشتہ سال دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت تقریبا 14ارب ڈالر کی رہی اور ہندوستان میں قطر کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کے ساتھ ہمارے اقتصادی رشتے مضبوط ہوئے ہیں ۔
صدرجمہوریہ نے کہاکہ ‘‘ ہمارے دونوں ملکوں کے لوگ صدیوں سے ثقافتی تبادلے اور رسم ورواج کے توسط سے جڑے ہیں ۔ہمارے صدیوں پرانے تعلقات کی جھلک ہمارے لوگوں کے پسندیدہ آرٹ ،موسیقی اور کھانے پینے میں نظر آتی ہے -چاہے وہ بریانی ہو یا ‘‘ کڑک چائے ’’!انھوں نے کہاکہ قطر سے آئے ہمارے مہمان آج کے عشایئے کے دوران اس بے مثال ثقافتی رشتے کا تجربہ حاصل کرسکیں گے ۔
انہوں نے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دونوں ملکوں کے ، ملکر کام کرنے کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا کہ یہ نہ صرف ہندوستان اور قطر کے عوام کے لیے ، بلکہ دنیا کے تمام لوگوں کے لیے اہم ہے ۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ہندوستان -قطر تعلقات کو، دفاعی شراکت داری کی سطح تک لے جانے سے ، مزید سرگرمیوں کے لیے ایک خاکہ وجود میں آئے گا۔
اس سے قبل کل ہندوستان اور قطر نے اپنے باہمی تعلقات کو دفاعی شراکت داری تک لے جانے سے اتفاق کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان نئی دہلی میں وفد کی سطح کی بات چیت کے بعد اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان سمجھوتے پر دستخط کیے گئے ۔
کَل شام قومی راجدھانی میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے خارجی امور کی وزارت کے سکریٹری ارون کمار چٹرجی نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دو سمجھوتوں اور 5مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پہلا سمجھوتہ باہمی دفاعی شراکت داری کے قیام سے متعلق ہے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان دوہرے ٹیکس سے بچنے کے ایک نظیر شدہ سمجھوتے پر بھی دستخط کیے گئے
ہیں۔سکریٹری موصوف نے کہا کہ دونوں ممالک نے آئندہ پانچ برسوں میں اپنے کاروبار کو دوگناکرکے 28 ارب ڈالر سالانہ کرنے سے بھی اتفاق کیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بابر اعظم کیلئے بہترین چوائس نمبر 3 پر کھیلنا تھی: محمد عامر

Next Post

مرکز نے آفات سے متاثرہ پانچ ریاستوں کے لیے 1,554 کروڑ روپے منظور کیے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

چندر شیکھر کی یاد میں ایک لیکچر سیریز شروع کی جائے گی: دھنکھڑ

2025-07-09
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد متوسط طبقہ پریشان: آتشی

2025-07-09
غزہ:سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرار داد منظور
قومی خبریں

اقوام متحدہ میں افغانستان سے متعلق قرارداد پر ہندوستان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

2025-07-09
قومی خبریں

ویتنام کے وزیر اعظم نے عالمی سطح پر ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار پر وزیر اعظم مودی کو مبارکباد دی

2025-07-08
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

بہار کی ووٹر لسٹ پر نظرثانی کے خلاف دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ میں 10 جولائی کو سماعت

2025-07-08
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پونے میں گاندھی کا مجسمہ توڑنے کی کوشش کی مذمت کی

2025-07-08
پولیس کووزیر اعظم کی جان لینے کی کوشش کا دھمکی آمیز پیغام موصول
قومی خبریں

وزیر اعظم مودی کو ترینداد اور ٹوباگو کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا جائے گا

2025-07-05
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
قومی خبریں

کھرگے نے وویکانند کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

2025-07-05
Next Post
وزیر داخلہ امیت شاہ اتوار کو جموں و کشمیر کی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے

مرکز نے آفات سے متاثرہ پانچ ریاستوں کے لیے 1,554 کروڑ روپے منظور کیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.