سرینگر//
پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ کے لارمو گائوں میں جمعرات کو ملی ٹنٹوں کی ایک کمیں گاہ کو تباہ کرکے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ایک خصوصی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اونتی پورہ پولیس، فوج کی۴۲آر آر اور سی آر پی ایف کی۱۳۰ویںبٹالین کی ایک مشترکہ ٹیم نے اونتی پورہ کے لارمو علاقے میں ایک تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
ترجمان نے کہا ’’تلاشی آپریشن کے دوران گورنمنٹ مڈل اسکول لارمو میں دہشت گردوں کی ایک کمیں گاہ کا پردہ فاش کیا گیا اور اسلحہ و گولہ بارود اور مجرمانہ مواد بر آمد کیا گیا‘‘۔
بیان کے مطابق بر آمد شدہ مواد میں 1 دستی بم، 1 یو بی جی ایل‘ایک پستول میگزین‘ایک اے پی آئی۶۲ء۷ ایم ایم رائونڈ‘۳نارمل۶۲ء۷؍ایم ایم رائونڈ‘ایک پستول رائونڈ‘ ایک ٹوٹا ہوا میگزین‘ایک الیکٹرک ڈیٹونیٹر‘۴نارمل نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر‘ایک پی ٹی ڈی سوئچ‘ایک نارمل سوئچ‘ ۱۰میٹر فیوز تار‘۲۹ وی بیٹریاں (وہ مواد جو آئی ای ڈی تیار کرنے میں استعمال کیا جاتا ہے )‘ایک ڈاٹا کیبل، اور ایک بالٹین شامل ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن اونتی پورہ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئی۔