سرینگر//
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے دو دنوں کے دوران کئی مقامات ہر برف باری جبکہ جموں کے میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے ۔
اطلاعات کے مطابق سیاحتی مقامات گلمرگ اور سونہ مرگ سمیت وادی کے بعض بالائی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ گلمرگ میں۹ملی میٹر برف ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ سونہ مرگ میں دوران شب ہلکی برف باری ہوئی ہے ادھر تازہ راز دان ٹاپ پر تازہ برف باری سے گریز بنڈی پورہ روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی ہے ۔
حکام کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو جموں صوبے کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روس پر ٹریفک کی نقل و حمل کم و بیش ایک ماہ سے بند ہے ۔انہوں نے کہا کہ سنتھن روڈ اور بھدرواہ‘ چمبا روڈ پر ٹریفک کی ہنوز بند ہے جبکہ سونہ مرگ ‘ کرگل روڈ پر بی آر او کی طرف سے اجازت کے بعد ٹریفک بحال کیا جائے گا۔
تاہم وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں۲۲؍اور۲۳جنوری کو کہیں کہیں ہلکی برف باری جبکہ جموں کے میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ وادی میں۲۴سے۲۸جنوری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں وادی میں۲۹سے۳۱ جنوری تک کئی مقامات پر ہلکی بارشیں یا برف باری ہوسکتی ہے ۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹروں سے کہا ہے کہ وہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق اپنے سفر کا منصوبہ بنائیں۔
ادھر وادی میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع ہوئی ہے ۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۲ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۴ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۴ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۷ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۰ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۳ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۶ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں کم سے کم درجہ حرارت۷ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب۵ء۰ڈگری سینٹی گریڈ اور۷ء۰گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
جنوبی کشمیر کے پلوامہ، کولگام اور شوپیاں اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۱ء۱ڈگری سینٹی گریڈ، منفی۲ء۲ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۹ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
لداخ کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۹ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔