نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کو نمو ایپ کے ذریعے دہلی کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بوتھ سطح کے کارکنوں سے بات چیت کریں گے ۔
دہلی بی جے پی نے آج سوشل میڈیا پر کہا کہ اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کی مہم کے حصہ کے طور پر منعقد ہونے والے اس پروگرام کو ‘میرا بوتھ سب سے مضبوط’ کا نام دیا گیا ہے ۔ ‘میرا بوتھ سب سے مضبوط ’ گفتگو میں حصہ لیں اور اپنے خیالات، تجاویز اور سوالات براہ راست وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ شیئر کریں۔
خیال رہے کہ 18 جنوری کو مسٹر مودی نے ٹویٹر پر لکھا [؟]22 جنوری 2025 کو دوپہر 1:00 بجے نمو ایپ کے ذریعے ! دہلی نے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو زبردست جیت دلانے کے لیے پختہ عزم کرلیا ہے ۔ 22 جنوری کو دوپہر 1 بجے پروگرام ‘میرا بوتھ سب سے مضبوط ’ میں سرگرم کارکنوں سے بات چیت کرنے کا موقع ملے گا۔ اس کے لیے اپنے خیالات کا اظہار ضرور کریں۔ میں آپ میں سے کچھ لوگوں سے بات کروں گا۔”
قابل ذکر ہے کہ بی جے پی دہلی اسمبلی کی 70 میں سے 68 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے ، جب کہ اس کے اتحادیوں جنتا دل یونائیٹڈ اور لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے لیے دو سیٹیں چھوڑی گئی ہیں۔ دہلی اسمبلی کے لیے 5 فروری کو ووٹنگ ہوگی، جب کہ ووٹوں کی گنتی 08 فروری کو ہوگی۔