جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سسودیا قرض ملنے کا ذریعہ بتائیں: بی جے پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-19
in قومی خبریں
A A
کورونا کیسز میں اضافہ تشویش کی بات نہیں: سسودیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

نئی دہلی// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اپنے انتخابی حلف نامہ میں دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کے داخل کردہ قرض کے اعداد و شمار پر سوال اٹھائے ہیں اور ان سے اپنی غیر معمولی آمدنی اور قرض ملنے کے ذرائع کے بارے میں وضاحت طلب کی ہے ۔
بی جے پی نے کہا، "عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال ہوں یا مسٹر سسودیا، ان کی غیر معمولی آمدنی کے ذرائع اور 2020-21 سے 2023-24 کے درمیان قرض ملنے کے ذرائع سب مشکوک ہیں۔ ہم کوئی الزام نہیں لگا رہے ہیں، ہم صرف دہلی کے لوگوں کی طرف سے وضاحت مانگ رہے ہیں۔
دہلی بی جے پی کے صدر وریندر سچدیوا نے کہا کہ دو دن پہلے بی جے پی نے عوامی تجسس کا سوال اٹھایا تھا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ کوئی وزیر اعلیٰ اپنی بنیادی آمدنی سے کم کا انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرے ، لیکن مسٹر کیجریوال نے اس کا جواب دینے کی ضرورت نہیں سمجھی۔ کیونکہ انہیں سمجھ میں نہیں آرہا کہ وہ اس کا جواب کیسے دیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ان کے انکم ٹیکس گوشواروں کے اعدادوشمار شکوک و شبہات کو جنم دیتے ہیں اور آج پھر ہم مسٹر کیجریوال سے سوال پوچھتے ہیں کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ پچھلی دہائی میں آپ کے انکم ٹیکس میں دکھائی گئی آمدنی آپ کی اصل تنخواہ سے بھی کم ہے لیکن شراب پالیسی بننے والے کووڈ سال میں چالیس گنا بڑھ گئی تھی؟
مسٹر سسودیا پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل والدین کا اپنے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کے لیے قرض لینا ایک عام سی بات ہے لیکن مسٹر سسودیا کے معاملے میں یہ غیر معمولی ہے اور بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے ۔ عام طور پر ہم سب بینک سے بچوں کا تعلیمی قرض لیتے ہیں، لیکن مسٹر سسودیا کاروباری لوگوں سے قرض لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا، "مسٹر سیسودیا کا انتخابی حلف نامہ بہت کچھ بتاتا ہے کہ مسٹر سسودیا، ہم عام لوگوں کی طرح فکسڈ ڈپازٹ کے ذریعے بینک میں پیسہ بچاتے ہیں، لیکن جب انہیں قرض لینے کی ضرورت ہوتی ہے ، تو ان کے پاس ایسے دوست ہوتے ہیں جو انہیں لاکھوں روپے کے قرض دے دیتے ہیں وہ بھی طویل مدت کے لیے ۔
انہوں نے کہا، "ہر عام شہری کی طرح، مسٹر سیسودیا بھی اپنے ریٹرن کے مطابق سرکاری بینکوں میں پیسہ رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں، مثال کے طور پر ان کے پاس بینک آف بڑودہ، شکرپور میں 14 لاکھ روپے کی فکسٹ ڈپازٹ ہے ، تو پنجاب نیشنل بینک، صاحب آباد میں 19 لاکھ 97 ہزار کی فکسڈ ڈپازٹ ہے ۔ ان کی بچت کے اعداد و شمار کسی بھی متوسط طبقے کے کنبہ کی طرح عام ہیں، تاہم جب ہم منیش سسودیا کے تعلیمی قرض کے اعداد و شمار کو دیکھتے ہیں، تو یہ ہیرا پھیری کا معاملہ لگتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر سسودیا کے ذریعہ داخل کردہ حلف نامہ سے پتہ چلتا ہے کہ ان پر اپنے بیٹے کی غیر ملکی تعلیم کے لئے 1.5 کروڑ روپے کا قرض ہے ۔ یہاں تک تو یہ نارمل لگتا تھا لیکن اس کے بعد سب کچھ غیر معمولی ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا، "مسٹر کیجریوال اور مسٹر سیسودیا نے قرض کیوں لیا، وہ کسی بھی سرکاری اسکیم کا فائدہ اٹھا سکتے تھے ، یہ بھی بتائیں کہ وہ دہلی میں بڑی یونیورسٹیوں کی بات کرتے ہیں، پھر انہوں نے اپنے بیٹے کو بیرون ملک کیوں بھیجا۔ ہمیں بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، یہ صرف تجسس کا سوال ہے ۔
انہوں نے کہا، ہم اور آپ بینک سے بچوں کی تعلیم کے لیے طویل مدتی قرض لیتے ہیں۔ مسٹر سسودیا کو اپنے تین جاننے والوں سے 1.5 کروڑ روپے کا قرض ملتا ہے ۔ شراب پالیسی کے دور میں یہ غیر معمولی بات ہے اور عوام مسٹر سسودیا سے جواب مانگتے ہیں۔
بی جے پی کے لیڈر نے کہا کہ دہلی کے لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ مسٹر سسودیا کے وہ تین دوست رومیش چند متل، مس دیپالی اور مسٹر گنیت اروڑہ کون ہیں ، جنہوں نے مسٹر سسودیا کو 86 لاکھ، 10 لاکھ اور 58 لاکھ روپے ان کے بیٹے کی تعلیم کے لئے قرض دیا۔
اس دوران وکیل اور رکن پارلیمنٹ بنسوری سوراج نے کہا کہ مسٹر کیجریوال اور مسٹر سسودیا شفاف سیاست کی بات کرتے ہیں، لیکن ان کے انتخابی حلف نامے انہیں کٹہرے میں کھڑا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر سسودیا کو بتانا پڑے گا کہ انہوں نے بینکوں کے بجائے پرائیویٹ افراد سے قرض کیوں لیا اور ان کے تین ‘قرض دینے والے دوست’ کون ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کھلاڑیوں کی بیویوں کا کیا قصور ہے؟، ہربھجن سنگھ بھارتی کرکٹ بورڈ پر برس پڑے

Next Post

گاندھی کی ہندوستان چھوڑو تحریک سے لے کر راہل کی بھارت جوڑو یاترا تک کی گونج سے لبریز اندرا بھاون : کانگریس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

Randhir-Jaiswal
قومی خبریں

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

2025-05-15
پر امن اور ترقی یافتہ جموں کشمیر‘ مرکزی حکومت کی تر جیح :اٹھوالے
قومی خبریں

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

2025-05-15
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

کانگریس لیڈر فوج کی بہادری کو سیاست کے ترازو پر تول رہے ہیں: شیو راج

2025-05-15
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم
قومی خبریں

چھٹا سیمی کنڈکٹر یونٹ زیور میں قائم کیا جائے گا

2025-05-15
دہلی میں ایک لاکھ بزرگوں کو پانچ ماہ کی زیر التواء پنشن ملی: آتشی
قومی خبریں

پاکستان نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تو امریکہ نے اعلان کیوں کیا: اے اے پی

2025-05-14
آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے : دھنکھر
قومی خبریں

خواتین کے آگے آنے سےسماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ

2025-05-14
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا
قومی خبریں

ہماری فوج ہندوستان کی طرف میلی آنکھ دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے: ریکھا گپتا

2025-05-14
Amit shah
قومی خبریں

پڈوچیری میں جلد ہی تین نئے فوجداری قوانین نافذ کیے جانے چاہئیں: شاہ

2025-05-14
Next Post
جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ کب ملے گا؟کانگریس کا وزیر داخلہ سے سوال

گاندھی کی ہندوستان چھوڑو تحریک سے لے کر راہل کی بھارت جوڑو یاترا تک کی گونج سے لبریز اندرا بھاون : کانگریس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.