بدھ, اکتوبر 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وادی کے بالائی اور میدانی حصوں میں تازہ برف باری

۱۹جنوری تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں:ترجمان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-17
in اہم ترین
A A
کشمیر:جنوری کو پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’قومی مفاد کیلئےتمام ادارے و سیاسی جماعتیں متحد ہوں‘

وزیر دفاع کا دہشت گردی کے پورے نظام کو اجتماعی طور پر ختم کرنے پر زور

سرینگر//
وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں جمعرات کی صبح تازہ برف باری ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات کی صبح سیاحتی مقام پہلگام، سونہ مرگ، زوجیلا پاس، گاندربل، بڈگام کے بالائی علاقوں، گریز اور بانڈی پورہ کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی۔ معلوم ہوا ہے کہ جنوبی کشمیر کے شوپیاں، پلوامہ، کولگام اور اننت ناگ اضلاع اور شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں بھی تازہ برف باری ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق۱۶جنوری کو کشمیر میں کہیں کہیں ہلکی برف باری یا ہلکی بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ اس دوران جموں صوبے میں بھی ہلکی بارشوں کا امکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں۱۷جنوری سے۱۹جنوری تک موسم عام طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری بھی متوقع ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر۱۹جنوری تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے ۔
موسمیات محکمے کے ترجمان نے بتایا کہ وادی میں۲۰؍اور۲۱جنوری کو بھی موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں ہلکی برف باری کی توقع ہے ۔ترجمان نے کہا کہ اس کے بعد۲۲؍اور۲۳جنوری کو بھی موسم ابر آلود ہی رہ سکتا ہے اور اس دوران وادی میں برف باری جبکہ جموں کے میدانی علاقوں میں پہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں ہوسکتی ہیں۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹروں سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔
دریں اثنا مطلع ابر آلود رہنے سے وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں بہتری واقع ہوئی ہے ۔
گرمائی دار الحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۸ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوئی تھی۔
سرینگر میں۲۱دسمبر کو شبانہ درجہ حرارت منفی۵ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوکر رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جو گذشتہ۱۳۳برسوں میں سری نگر میں ماہ دسمبر میں ریکارڈ ہونے والا تیسرا کم ترین درجہ حرارت ہے ۔
سرینگر میں سال۱۹۷۴کے ماہ دسمبر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۳ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ اور۱۳دسمبر سال۱۹۶۴کو شبانہ درجہ حرارت منفی۸ء۱۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۲ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۴ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وسطی کشمیر میں واقع وادی کے ایک اور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۷ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۳ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۹ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۷ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۴ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۷ء۱ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۰ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی۵ء۲ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۳ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
جنوبی کشمیر کے پلوامہ، اننت ناگ، کولگام اور شوپیاں اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۱ء۳ڈگری سینٹی گریڈ، منفی۷ء۳ڈگری سینٹی گریڈ، منفی۰ء۴ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۶ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
لداخ کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۱۱ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔دراس میں شبانہ درجہ حرارت منفی۱ء۱۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جسٹن ٹروڈو کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

Next Post

’او بی سی ریزرویشن میں اضافہ ہم نے نہیں کمیشن نے کیا‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’نیا بھارت دہشت گردی کے سامنے خاموش نہیں رہتا‘
اہم ترین

’قومی مفاد کیلئےتمام ادارے و سیاسی جماعتیں متحد ہوں‘

2026-10-21
پہلگام دہشت گردانہ حملے کا جلد سخت جواب دیا جائے‘وزیر دفاع کی وارننگ
اہم ترین

وزیر دفاع کا دہشت گردی کے پورے نظام کو اجتماعی طور پر ختم کرنے پر زور

2026-10-21
اسمبلی سیشن :سول سیکرٹریٹ کے اردگرد گاڑیوں کے داخلے اور پارکنگ پر پابندیاں عائد
اہم ترین

دربار موو کے تحت دفاتر جموں منتقل کرنے کا حکم‘۲نومبر سے کام شروع ہوگا

2026-10-21
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس انٹرنز کا وظیفہ ۲۵ ہزار روپے مقرر

2026-10-21
پنڈتوں سمیت ہندوؤں نے دسہرہ مذہبی جوش و خروش سے منایا
اہم ترین

پنڈتوں سمیت ہندوؤں نے دسہرہ مذہبی جوش و خروش سے منایا

2026-10-21
راجوری میں۲زنگ آلود گرینیڈ اور گولیاں بر آمد
اہم ترین

راجوری میں دستی بم کو قابو شدہ  دھماکے کے ذریعے تباہ کردیا گیا

2026-10-21
شمالی ہندوستان میں آندھی اور طوفان، جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کی وارننگ
اہم ترین

۲۳ ؍اکتوبر تک موسم خشک رہنے اور۲۴ سے برفباری کا امکان

2026-10-21
۲۲ طلبا کو دسویں کے امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت دینے کا حکم
اہم ترین

ایس ایس بی امتحان: سرینگرکے کالجوں میں آج  تدریسی سرگرمیاں معطل

2026-10-21
Next Post
جموںکشمیر میں اسمبلی انتخابات اگلے سال مارچ یا اپریل میں ہونگے : کول

’او بی سی ریزرویشن میں اضافہ ہم نے نہیں کمیشن نے کیا‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.